حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کی والدہ نسیمہ بیگم کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارافسوس
لندن ۔۔۔11جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کی والدہ نسیمہ بیگم زوجہ خواجہ منصور کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور اور مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے (آمین )۔