معروف ٹی وی آرٹسٹ زینت یاسمین کے شوہر کے انتقال پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی تعزیت
کراچی۔۔۔8جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی معروف ٹی وی آرٹسٹ زینت یاسمین کے شوہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)