سانحہ عباس ٹاؤن نہ صرف المیہ ہے بلکہ دہشت گردی اورکھلی بربر یت ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار
ڈاکٹر فاروق ستار ، محترمہ نسرین جلیل اور ڈاکٹر صغیر احمد نے آغا خان اسپتال کا دورہ کرکے سانحہ عباس ٹاؤن کے زخمیوں کی عیادت کی
سانحہ کے زخمیوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کاظہار کیا اور جناب الطاف حسین کی جانب سے زخمیوں کی خیریت دریافت کی
کراچی ۔۔۔9، مارچ2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر فاروق ستار اور محترمہ نسرین جلیل نے ہفتہ کے روز آغا خان اسپتال کا دورہ کیا اور سانحہ عباس ٹاؤن کے زخمیوں کی عیادت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار اور محترمہ نسرین جلیل نے زخمیوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کااظہار کیا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے فرداً فرداً زخمیوں کی خیریت دریافت کی ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ عباس ٹاؤن نہ صرف المیہ ہے بلکہ دہشت گردی اورکھلی بربر یت ہے اور دہشت گردی کے اس سفاکانہ عمل کی شدید مذمت کر تے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین خودکوتنہاء نہ سمجھیں اورانکے ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سانحہ عباس ٹاؤن کے شہداء اور ز خمیوں ہونے والے افراد کی فوری طور پر مالی معاونت کی جائے ۔ اس موقع پر انہوں نے سانحہ عباس ٹاؤن زخمیوں ہونے والے کی افراد کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔