عوام و مخیر حضرات سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے غم میں شریک ہوں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کی داد رسی کریں، الطاف حسین
اپنا اخلاقی فرض سمجھتے ہوئے ان غمزدہ خاندانوں کے لئے زیادہ سے زیادہ روز مرہ کی اشیاء اور اجناس جمع کرائیں، الطاف حسین
سامان ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر و اور خدمت خلق فاؤنڈیشن فیڈر بی ایریا میں جمع کرایا جائے، الطاف حسین
لندن ۔۔8،مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی دوکانیں اور مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے وہ کسمپر سی کا شکار ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے عوام و مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ کے متاثرین کے غم میں شریک ہوں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کی داد رسی کریں اور اپنا اخلاقی فرض سمجھتے ہوئے ان غمزدہ خاندانوں کے لئے زیادہ سے زیادہ روز مرہ کی اشیاء اور اجناس ،دالیں ، چاول،آٹا ،گھی ملبوسات،بچوں کا دودھ ،فیڈر،بستر ،چادریں اور دیگر ضروری ایشاء جمع کرائیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ یہ اشیاء ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر و عزیز آباد اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر بلاک 14فیڈر بی ایر یا میں جمع کر سکتے ہیں جبکہ اس سلسلے میں فون نمبر 021 36329900 36313690اور 021 36333811پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔