Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے عمل وکردارسے ثابت کردیاہے کہ وہ حقیقتاًمظلوموں کے قائدہیں،تحریک فقہ جعفریہ پاکستان(موسوی گروپ) کے اعلیٰ سطحی وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں رابطہ کمیٹی سے ملاقات


جناب الطاف حسین نے عمل وکردارسے ثابت کردیاہے کہ وہ حقیقتاًمظلوموں کے قائدہیں،تحریک فقہ جعفریہ پاکستان(موسوی گروپ) کے اعلیٰ سطحی وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں رابطہ کمیٹی سے ملاقات
 Posted on: 3/8/2013 1
جناب الطاف حسین نے عمل وکردارسے ثابت کردیاہے کہ وہ حقیقتاًمظلوموں کے قائدہیں،تحریک فقہ جعفریہ پاکستان(موسوی گروپ)
تحریک نفاذفقہ جعفریہ ایم کیوایم کی پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتی ہے،اہل تشیعہ کا ایم کیوایم کومکمل تعاون جاری رہیگا
دہشت گردی اوراس کا شکار مظلوم عوام خصوصاً مظلوم اہل تشیعوں کیلئے آواز بلند کرنے پر جناب الطاف حسین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں
تحریک فقہ جعفریہ پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں رابطہ کمیٹی سے ملاقات
کراچی:۔۔۔08؍مارچ2013ء
تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان (موسوی گروپ) کے وفدنے پاکستان میں جاری بھیانک دہشت گردی اوراس کاشکارہونیوالے مظلوم عوام خصوصاًمظلوم اہل تشیعوکیلئے صدائے احتجاج بلندکرنے پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کاتہہ دل سے شکریہ اداکیاہے اورکہاہے کہ جناب الطاف حسین حقیقتاًمظلوموں کے قائدہیں ۔انہوں نے تحریک نفاذجعفریہ کی جانب سے ایم کیوایم کی پالیسیوں کی حمایت کی اورمکمل تعاون کایقین دلایاہے۔ان خیالات کااظہار گذشتہ شب قائد ملت جعفریہ آغا سید حامدعلی شاہ موسوی اورعلامہ سیدقمرحیدرزیدی کے ہمراہ آنے والے تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان(موسوی)کے اعلیٰ سطحی وفدنے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب سے ملاقات کے موقع پرکیا۔اعلیٰ سطحی وفد میں صوبہ سندھ کے کنوینرعماریاسرعلوی،علامہ سیدکوثرعباس نقوی،علامہ علی عرفان عابدی، علامہ سیدجمشیدنقوی،زوارجاویدعلی میٹھانی،علامہ سید انورحسین جعفری،علامہ حسن اسدی اوردیگرحضرات شامل تھے۔اس موقع پرمتحدہ علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمد و دیگراراکین بھی موجودتھے۔علامہ سیدقمرزیدی نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے جس ہمت وجرات کامظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان بھرمیں اہل تشیعؤکے ساتھ ہونے والی دہشت گرداوران پرڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف جوآوازاحتجاج بلندکی ہے وہ ناقابل فراموش ہے اسی طرح ان کی تنظیم متحدہ قومی موومنٹ نے سانحہ کوئٹہ سے لیکرسانحہ عباس ٹاؤن تک جوعملی اقدامات کیے وہ بھی قابل ستائش ہیں جن پرپوری ایم کیوایم زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ثابت کردیاہے کہ وہ حقیقتاًمظلوموں کے قائدہیں۔تحریک نفاذفقہ جعفریہ ہرطرح ایم کیوایم کی پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتی ہے اوراہل تشیعؤ کا ایم کیوایم کومکمل تعاون رہیگا۔وفدکے ارکان نے عباس ٹاؤن بم دھماکہ کے شہداء کی مغفرت،ان کے بلنددرجات اورتمام زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعائیں بھی کی

12/22/2024 5:36:56 PM