Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نماز جمعہ کے اجتماعات میں سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں کریں، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ملک بھر کے عوام اور علمائے کرام سے اپیل


نماز جمعہ کے اجتماعات میں سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں کریں، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ملک بھر کے عوام اور علمائے کرام سے اپیل
 Posted on: 3/7/2013 1
نماز جمعہ کے اجتماعات میں سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں کریں 
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ملک بھر کے عوام اور علمائے کرام سے اپیل 
سانحہ عباس ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین آج بھی اپنے پیاروں کو یاد کر کے بلک رہے ہیں، الطاف حسین 
ایم کیوایم متاثرین کا مقدمہ لڑ رہی ہے اور انصاف ملنے تک لڑتی رہے گی ،عوام بھی ان مظلوموں کو تنہا نہ چھوڑیں
لندن ۔۔7،مارچ 2013ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین نے ملک خصوصاً سندھ بھر کے عوام اور ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کو نماز جمعہ کے اجتماعات میں سانحہ ء عباس ٹاؤن کے شہداء ودیگر متاثرین کیلئے خصوصی دعائیں کریں اور شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کریں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ سانحہ عباس ٹاؤن کے شہداء کا غم اب بھی تازہ ہے ، ان کے لواحقین آج بھی اپنے پیاروں کو یاد کر کے بلک رہے ہیں ،سو سے زائد زخمی اسپتالوں میں زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں جبکہ جن لو گوں کے مکانات اور کاروبار تباہ ہوئے وہ کسمپر سی کی زندگی گزار نے پر مجبو ر ہیں ،ایم کیوایم ان متاثرین کا مقدمہ لڑ رہی ہے اور انصاف ملنے تک لڑتی رہے گی لیکن اس بات کی ضرورت ہے کہ عوام بھی ان مظلوموں کو تنہا نہ چھوڑیں ۔جناب الطاف حسین نے امامین ،خطیبوں اور علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ نماز جمعہ کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑ ا کر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفر دوس میں جگہ عطا کرے ، ان کے لواحقین کو اپنے پیاروں کا غم برداشت کرنے کی توفیق دے ،زخمیوں کو صحت دے او ر اس سانحہ کے مرتکب شقی القب دہشت گردوں اور ان کے سرپرستو ں پر اپنا بد ترین عذاب ناز ل کرے ۔(آمین )

12/22/2024 5:15:25 PM