سانحہ عباس ٹاؤن نہ صرف المیہ ہے بلکہ دہشت گردی اوربربر یت کی حدیں پار کرجانے والا واقعہ ہے، الطاف حسین
واقعہ میں ملوث درندہ صفت دہشت گردعناصر کو فی الفور گرفتار کرنے کیلئے مثبت اور ٹھو س لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے حکومتی مشینر ی کو حرکت میں لایا جائے ،الطاف حسین
عوام ومخیر حضرات متاثرین کی مدد کیلئے زیاد ہ سے زیادہ غزائی اجناس اور دیگر سامان ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرعزیز آباد یا خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں جمع کرائیں ۔متاثرین کے دکھ بانٹنے کیلئے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان ان کے ساتھ رہیں۔زخمیوں کی دیکھ بھال اور ان کے علاج ومعالجہ کے لئے زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات جمع کرائیں ۔
لندن ۔۔7،مارچ 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے کہا ہے کہ سانحہ عباس ٹاؤن نہ صرف المیہ ہے بلکہ دہشت گردی اوربربر یت کی تمام حدیں پار کرجانے والا واقعہ ہے جہاں بے گناہ معصوم عوام کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت آگ و خوان میں نہلایا گیا جس میں بزرگ ،خواتین ،نوجوان ،اور معصوم و شیر خوار بچے بھی شامل ہیں ، اس واقعہ پر میر اد ل خون کے آنسو رورہا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ اس عظیم سانحہ پر مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنا ن اور عوام غم زدہ ہیں اور متاثرین کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں لیکن یہ انتہائی افسوسناک بلکہ غو ر طلب بات ہے کے حکومت کی جانب سے واقعہ میں ملوث سفا ک دہشت گر د عناصر کو گرفتار نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عوام میں تشویش اور شدیدغصہ پایا جارہا ہے لہٰذ امیں حکومت سے پر زور مطالبہ کر تا ہوں کہ وہ اس افسوناک واقعہ میں ملوث درندہ صفت دہشت گردعناصر کو فی الفور گرفتار کرنے کیلئے مثبت اور ٹھو س لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے حکومتی مشینر ی کو حرکت میں لایاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ سانحہ عباس کے متاثرین اس وقت انتہائی کسمپر سی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہیں اور روز مرہ کی اشیاء خورد ونوش کی عدم دستیابی کے باعث بھی پریشان ہیں ، اس صور تحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام ومخیر حضرات متاثرین کی مدد کیلئے زیاد ہ سے زیادہ اجناس اور دیگر سامان ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر و عزیز آباد یا خدمت خلق فاؤنڈیشن بلا ک 14فیڈر بی ایریا میں جمع کرائیں ۔جناب الطاف حسین نے ذمہ داران وکارکنا ن کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرین کے دکھ بانٹنے کیلئے نہ صرف ان کے ساتھ رہیں بلکہ ان کی داد رسی بھی کریں اور زخمیوں کی دیکھ بھال اور ان کے علاج ومعالجہ میں بھی بھر تعاون کریں اور زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں۔
*****