Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے ہونے والی املاک کے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے،الطاف حسین


سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے ہونے والی املاک کے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے،الطاف حسین
 Posted on: 3/7/2013 1
سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے ہونے والی املاک کے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے،الطاف حسین
سانحہ کے تمام متاثرین کی آباد کاری کیلئے سرکاری خرچے پر جنگی بنیادوں پر مکانات کا انتظام کیا جائے ۔ 
متاثرین کی دکانیں و مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ کسمپرسی کی زندگی گزار نے پر مجبو ر ہیں۔
معاوضہ کے طور پر اعلان کر دہ رقم جلداز جلد متاثرین کو فراہم کی جائے ،الطاف حسین
لندن ۔۔7،مارچ 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے ہونے والی املاک کے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ کرے اور تمام متاثرین کی آباد کاری کیلئے سرکاری خرچے پر جنگی بنیادوں پر مکانات کا انتظام کرے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی دوکانیں و مکانات غر ض کہ تمام مال واسباب مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے یہ متاثرین کسمپر سی کی زندگی گزار نے پر مجبو ر ہیں اور بے سروسامانی کے عالم میں وہ اپنے عزیز وں کے گھر وں پر رہائش پذیر ہیں یا پھر مجبور اً اپنے تباہ شدہ مکانوں پر ہی مقیم ہیں ۔جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی مکمل آباد کاری کیلئے سرکاری خرچے پر انہیں فی الفور مکانات فراہم کرے اور معاوضہ کے طور پر اعلان کر دہ رقم بھی جلداز جلد متاثرین کو فراہم کی جائے اور زخمیوں کے علاج معالجہ کے لئے بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ۔

12/22/2024 5:39:58 PM