متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی کے تاجروں،صنعتکاروں،ٹرانسپورٹرزاورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی دردمندانہ اپیل پرغیرمعینہ مدت تک احتجاج کافیصلہ واپس لے لیا
ایم کیوایم سے غیرمعینہ مدت تک جاری احتجاجی کال واپس لینے کی اپیل کرنے والے تاجر،صنعتکاراورمختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث درندہ صفت سفاک قاتلوں اوران کے سرپرستوں کی گرفتاری کیلئے حکومت سے مطالبہ کریں
سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کویہ یقین دلاتے ہیں کہ جب تک انہیں انصاف فراہم نہیں کیاجائے گاایم کیوایم چین سے نہیں بیٹھے گی
رکن رابطہ کمیٹی رضاہارون کی خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔ 6؍ مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تاجروں،صنعتکاروں،ٹرانسپورٹرزاورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی دردمندانہ اپیل اورملک و قوم کے وسیع ترمفاد میں غیرمعینہ مدت تک کاروباربندرکھنے کافیصلہ واپس لے لیاہے۔یہ اعلان ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون نے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔رضاہارون نے کہاکہ کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے اورہمیں کراچی کی اہمیت کابہت اچھی طرح اندازہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی تاجربرادری،ان کی نمائندہ تنظیموں ،صنعتکاروں،ٹرانسپورٹرز اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی جانب سے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآباد اور لندن سیکریٹریٹ میں رابطہ کرکے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے غیرمعینہ مدت تک جاری احتجاجی کال پرنظرثانی کی درخواست کی گئی تھیں جس پرہم نے فیصلہ واپس لیاہے تاہم سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری تک احتجاج کاسلسلہ جاری رہے گاجونہ صرف ملک کے ایوانوں میں ہوگابلکہ اس احتجاج میں تمام پرامن جمہوری طریقے استعمال کیے جائیں گے۔انہوں نے سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین سے دلی ہمدردی یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے تمام متاثرین کویقین دلایاکہ جب تک سانحہ عباس ٹاؤن کے تمام متاثرین کوانصاف فراہم نہیں کردیاجاتا،سانحہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کوگرفتارنہیں کرلیاجاتااورایک ایک متاثرہ خاندان کی بحالی نہیں ہوجاتی ایم کیوایم چین سے نہیں بیٹھے گی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اپنے مطالبات سے دستبردارنہیں ہوئی بلکہ اب بھی ایم کیو ایم کے مطالبات وہی ہیں کہ سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث سفاک قاتلوں اوران کے سرپرستوں کو جلداز جلد گرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے اورمتاثرین کو انصاف فراہم کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ جہاں ہم نے تاجروں اورصنعتکاروں کی بات سنی اورفیصلہ پرنظرثانی کرتے ہوئے غیرمعینہ مدت کے احتجاج کی کال واپس لی وہیں ہماری ان تاجروں اورصنعتکاروں سے درخواست ہے کہ وہ حکمرانوں سے سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث سفاک دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کی گرفتاری کیلئے مطالبہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ عباس ٹاؤن پرعوام میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے اوروہ انصاف کے منتظرہیں۔ ہم نے سانحہ پرحکومتی بے حسی،متاثرین کی دادرسی نہ کرنے اوراس سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف اب سے چند گھنٹوں قبل احتجاجی تحریک شروع کرنے کااعلان کیااور اس احتجاجی تحریک کے سلسلے میں ہم نے عوام،تاجروں صنعتکاروں اورٹرانسپورٹ برادری سے اپیل کی تھی کہ وہ سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری تک اپناکاروباربندرکھیں اورپر امن احتجاج جاری رکھیں اس اپیل پر تاجروں،دکانداروں،ٹرانسپورٹرزاورعوام نے جس یکجہتی کااظہارکیااوراس فیصلہ کی جس مثالی اندازمیں حمایت کی اس کاشکریہ اداکرنے کیلئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ سب کے دل مغموم ہیں ۔اس فیصلے پرجہاں عوام کے مختلف طبقات اورگروپس نے اپنی بھرپورحمایت کااعلان کیاوہاں تاجروں،صنعتکاروں،دکانداروں اورٹرانسپورٹرزکی تنظیموں کے رہنماؤں،بزنس کمیونٹی کی دیگر شخصیات،اسکولوں کی انجمنوں کے عہدیداروں نے ہم سے رابطہ کرکے یہ اپیل کی کہ وہ بھی ایم کیوایم کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں تاہم کراچی کی معیشت کی ابتر صورتحال کے پیش نظر غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔اسی طرح اسکولوں کی انجمنوں نے بھی ایم کیوایم کے مؤقف کی حمایت کی اورغیرمعینہ مدت تک تعلیمی ادارے بندرکھنے کااعلان کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہمیں پاکستان خصوصاًکراچی کی معاشی صورتحال کابھی اندازہ ہے اورتعلیمی اداروں کی بندش سے طلبہ کوپہنچنے والے تعلیمی نقصان کا بھی اندازہ ہے۔لہٰذاتاجروں ،صنعتکاروں،دکانداروں اورٹرانسپورٹرزکی تنظیموں کے رہنماؤں،بزنس کمیونٹی کی دیگر شخصیات،اسکولوں کی انجمنوں کے عہدیداروں اور مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی اپیل پر متحدہ قومی موومنٹ نے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کے فیصلے کوواپس لے لیاہے تاہم سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری اورمتاثرین کی دادرسی نہ کئے جانے تک ہماراپرامن احتجاج جاری رہے گااورہم اسمبلیوں اورہرسطح پر اپناپرامن احتجاج جاری رکھیں گے ۔اس سلسلے میں احتجاج کے آئندہ کے پروگرام کااعلان ایک دوروزمیں کیاجائے گا۔رضاہارون نے ایک بارپھرسانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین یہ یقین دلایا کہ جب تک انہیں انصاف فراہم نہیں کیاجائے گاایم کیوایم چین سے نہیں بیٹھے گی اورکسی بھی صورت میں انہیں تنہانہیں چھوڑے