Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین خود کو تنہاء نہ سمجھیں،ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے،رضاہارون اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست عوامی نمائندوں اور ایم کیوایم کے ذمہ داران کا عباس ٹاؤن کا ہنگامی دورہ


سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین خود کو تنہاء نہ سمجھیں،ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے،رضاہارون اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست عوامی نمائندوں اور ایم کیوایم کے ذمہ داران کا عباس ٹاؤن کا ہنگامی دورہ
 Posted on: 3/6/2013 1
سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین خود کو تنہاء نہ سمجھیں،ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے،رضاہارون
اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست عوامی نمائندوں اور ایم کیوایم کے ذمہ داران کا عباس ٹاؤن کا ہنگامی دورہ
غم زدہ لواحقین سے ملاقات کرکے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کی فاتحہ سوئم میں شرکت
کراچی ۔۔۔ 6؍ مارچ 2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون نے کہاہے کہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین خودکوتنہاء نہ سمجھیں،ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے۔یہ بات انہوں نے اراکین رابطہ کمیٹی اوردیگرذمہ داران کے ہمراہ عباس ٹاؤن کے دورے کے موقع پرمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔رضاہارون نے کہاکہ عباس ٹاؤن کے المناک واقعے کے بعدسے ہی ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان امدادی سرگرمیوں اورمتاثرین کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ متاثرین کی بحالی اورانہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے آگے آتی تاہم افسوس صدافسوس کہ حکومت کی جانب سے متاثرین کی بحالی تودورکنارکسی حکومتی نمائندے نے متاثرین کے پاس جاکرہمدردی کے دوبول بولنا بھی گوارا نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پرامدادی کیمپ قائم کردیاگیاہے جہاں متاثرین کی امدادی سرگرمیوں جاری ہیں اس سلسلے میں کسی بھی متاثرکوکسی بھی قسم کارابطہ کرناہوتووہ کیمپ پررابطہ کرسکتاہے۔قبل ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اوردیگرذمہ داران پرمشتمل ایم کیوایم کے وفدنے عباس ٹاؤن کاہنگامی دورہ کیامتاثرین سے ملاقات کی اور عباس ٹاؤن بم دھماکے میں شہداء کی فاتحہ سوئم میں شرکت کی۔ ایم کیوایم کے وفدمیں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی، اراکین رابطہ کمیٹی رضاہارون،وسیم آفتاب ،ڈاکٹرصغیراحمد،اشفاق منگی،واسع جلیل ، سیف یارخان اورحق پرست اراکین اسمبلی سمیت کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان بھی شامل تھے۔وفدنے سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین سے ملاقات کرکے انہیں ایم کیو ایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی کہ ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے اوردکھ اور پریشانی کی گھڑی میں انہیں کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑے گی،متاثرین کی آبادکاری تک ان کے ساتھ رہے گی۔اس موقع پروفدکے ارکان نے شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی ، زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی اورسوگواران کے صبرجمیل کی دعائیں کیں۔بعدازاں انہوں نے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائے گئے امدادی کیمپ کادورہ کیااورامدادی سرگرمیوں جائزہ لیا۔واضح رہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپ پرمخیرحضرات اورکراچی کے عوام کی جانب سے امدادی اشیاء اوراشیاء خوردونوش جمع کرانے کاسلسلہ جاری ہے ۔

12/22/2024 6:00:19 PM