Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی آباد کاری اور زخمیوں کے علاج ومعالجہ کے لئے حکومت کی جانب سے خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے پر جناب الطاف حسین کا اظہار تشویش


سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی آباد کاری اور زخمیوں کے علاج ومعالجہ کے لئے حکومت کی جانب سے خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے پر جناب الطاف حسین کا اظہار تشویش
 Posted on: 3/6/2013 1
سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی آباد کاری اور زخمیوں کے علاج ومعالجہ کے لئے حکومت کی جانب سے خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے پر جناب الطاف حسین کا اظہار تشویش 
چار روز گزر جانے کے بعد بھی سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث سفاک درندہ صفت دہشت گرد عناصر قانون کی گرفت سے آزاد ہیں، الطاف حسین 
متاثرین کے دکھ اور غم میں شریک ہونے کے بجائے روایتی بیان بازی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے
عوام و مخیر حضرات سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے لئے روز مرہ کی ضروری اشیاء اور غذائی اجناس زیادہ سے زیادہ جمع کرائیں 
امدادی سامان خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر بلاک 14 فیدرل بی ایریا یا ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد میں جمع کرائیں 
دکھ کی اس گھڑی میں اپنا فرض سمجھ کرسانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی مدد کریں 
ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کو الطاف حسین کی ہدایت 
لندن ۔۔6مارچ 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی آباد کاری اور زخمیوں کے علاج ومعالجہ کے لئے حکومت کی جانب سے خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ چارروز گزر جانے کے بعد بھی سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث سفاک درندہ صفت دہشت گرد عناصر قانون کی گرفت سے آذاد ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے مسلسل بے حسی کا مظاہر ہ کیا جارہا ہے اور متاثرین کے دکھ اور غم میں شریک ہونے کے بجائے روایتی بیان بازی کا مظاہر کیا جارہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا فرض سمجھ کرسانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی مدد کریں اور ان کی دوبارہ آباد کاری تک دن رات امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہیں ۔جناب الطاف حسین نے عوام ومخیر حضرات سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے لئے روز مررہ کی اشیاء اور غذائی اجناس زیاد ہ سے زیادہ تعداد میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر واقع بلا ک 14فیدرل بی ایر یا یاس ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر و عزیز آباد یا عباس ٹاؤن میں لگائے گئے ایم کیوایم کے کیمپ میں جمع کر ائیں اور اس کار خیر میں بھر پور حصہ لیں۔

12/22/2024 5:11:50 PM