سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث دہشت گرد عناصر کو فوری گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے جناب الطاف حسین کاحکومت سے مطالبہ
سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی دوبارہ آباد کاری کے لئے جلدازجلد اقدامات کئے جائیں، الطاف حسین
عوام خصوصاً مخیر حضرات سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے لئے زیادہ سے زیادہ روزمرہ استعمال کی اشیاء جمع کرائیں، الطاف حسین کی اپیل
متاثرین کیلئے سامان ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیزآباد اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر بلاک 14فیڈرل بی ایریا میں جمع کرایا جائے
لندن ۔۔6مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے عوام خصوصاً مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے لئے زیاد ہ سے زیادہ روز مرہ استعمال کی اشیاء جمع کرائیں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ سانحہ عباس ٹاؤن میں دہشت گردی اور بربریت ڈھائی گئی ہے جس میں سینکڑوں افراد ہلا ک وزخمی ہوئے ہیں جن میں بزرگ ،نوجوان ،خواتین حتیٰ کے معصوم بچے بھی شامل ہیں ،جبکہ سانحہ میں سینکڑوں خاندانوں کی املاک کوشدید نقصان پہنچا ہے اور ان کی جمع پونجی تک ختم ہوگئی ہے لہٰذا متاثرین کسمپر سی اور کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ عباس ٹاؤن کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردو کو گرفتار کر ے عبرتناک سزا دی جائے اور سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی دوبارہ آباد کاری کے لئے جلد از جلد اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے عوام خصوصی طور پر مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے غم اور دکھ میں شریک ہوکر انسانی ،اخلاقی اور قومی فریضہ ادا کریں، ان کی دل کھول کر مدد کریں اور زیادہ سے زیادہ بستر ،چادر یں ،کپڑے ،روزمرہ استعمال کی اشیاء دالیں ،چاول ،گھی ،آٹا، چائے کی پتی بچوں کا دودھ ،فیڈر ، بسکٹ ، منر ل واٹر او ر دیگر اشیاء جمع کرائیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کے یہ سامان میری رہائش گاہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر و عزیز آباد اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتربلاک 14فیڈرل بی ایر یا میں جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ فون نمبر 02136329900 36313690اور 36333811 021 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔