Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی بم دھماکے مہاجروں کی نسل کشی کے مذموم ایجنڈے کا تسلسل ہیں، ایم کیوایم امریکہ، ایم کیوایم بیلجیئم یونٹ کے زیر اہمتام سانحہ عباس ٹاؤن کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اجتماع


کراچی بم دھماکے مہاجروں کی نسل کشی کے مذموم ایجنڈے کا تسلسل ہیں، ایم کیوایم امریکہ، ایم کیوایم بیلجیئم یونٹ کے زیر اہمتام سانحہ عباس ٹاؤن کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اجتماع
 Posted on: 3/5/2013 1
کراچی بم دھماکے مہاجروں کی نسل کشی کے مذموم ایجنڈے کا تسلسل ہیں، ایم کیوایم امریکہ 
بے بسی اور بے حسی کی تصویر بنے ریاستی اداروں نے اپنی قومی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائی نہ کی تو پاکستان کی سلامتی، یکجہتی اور بقاء کو سنگین خطرات لاحق ہوجائیں گے 
عباس ٹاؤن سانحہ میں 45سے زائد بے گناہ افراد کے جاں بحق اور سینکڑوں کے زخمی ہونے پر تعزیت، ہمدردی اور افسوس کااظہار
واشنگٹن ڈی سی :05-03-2013
ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی ، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محمد ارشد حسین ، ندیم صدیقی اور سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی نے کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 45سے زائد افرادکے جاں بحق ہونے پر پانے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے اور دہشت گردی کے اس سفاکانہ عمل کی شدید مذمت کی ہے ۔ واشنگٹن ڈی سی جاری ہونے والے اپنے مشترکہ بیان میں ایم کیوایم امریکہ کے ذمہ داران نے کہا کہ کراچی میں جس درندگی کے ساتھ دہشتگردوں نے معصوم بچوں ، خواتین ، بوڑھوں اور جوانوں کو نشانہ بنایا ہے اس نے ریاست اور حکومتی اداروں کی کارکردگی اور دہشت گردی کے خلاف ان کی پالیسیوں پر سوالیہ نشان کھڑے کردیئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں ریاست اور عوام کے تحفظ کے ذمہ دار سرکاری ایجنسیوں کی ناک کے نیچے مہاجروں کی نسل کشی کا گھناؤنا عمل جاری ہے اور اب مہاجروں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کیلئے یہاں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کی سازش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی ادارے ان کالعدم انتہا پسند تنظیموں کے سامنے بے بسی کی تصویر نظر آتے ہیں اور اگر جلد ہی بے بسی اور بے حسی کی تصویر بنے ان اداروں نے اپنی قومی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائی نہ کی تو پاکستان کی سلامتی ، یکجہتی اور بقاء کو سنگین خطرات لاحق ہوجائیں گے ۔ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل کمیٹی کے اراکین نے صدر ، وزیراعظم ، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی دھماکوں کے ذمہ داروں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے اور کراچی کے معصوم شہریوں کو خون میں نہلانے والی وحشی اور جنونی انتہا پسند تنظیموں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن شروع کیا جائے ۔ انہوں نے بم دھماکوں میں شہید افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ 
 
ایم کیوایم بیلجیئم یونٹ کے زیر اہمتام سانحہ عباس ٹاؤن کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اجتماع
سانحہ عباس ٹاؤن کا فوری نوٹس لیا جائے، واقعہ میں ملوث انتہاپسند دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے، ایم کیوایم بیلجیئم
اجتماع میں ذمہ داران و کارکنان اور پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
برسلز۔۔5مارچ 2013ء
ایم کیوایم بیلجیئم یونٹ کے زیر اہمتام سانحہ عباس ٹاؤن کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا اجتما ع منعقد کیا گیا ۔ اجتماع میں ایم کیوایم بیلجئیم یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان اور پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر سانحہ عباس کے شہدء کے بلند درجات،زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی اور سوگوارن کیلئے صبرجمیل کی دعائیں کی گئیں۔اجتما ع میں ٹاؤن میں بم دھماکہ او راس کے نتیجے میں سینکڑوں اورافراد کے ہلا ک زخمی ہونے پر شدید الفاظ میں مذمت کا اظہار کیا گیا اور صدر مملک آصف علی زرداری ، وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک اور دیگر ارباب اختیارسے مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ عباس ٹاؤن کا فوری نوٹس لیا جائے، واقعہ میں ملوث انتہاپسند دہشت گردوں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزادی جائے اور شعیہ برداری سمیت ملک بھر کے عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔

12/22/2024 5:21:01 PM