Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
(کوئی بے حسی سی بے حسی ہے !) تحریر: طار ق جاوید
Posted on: 3/5/2013 1
(کوئی بے حسی سی بے حسی ہے !)
تحریر: طار ق جاوید
کراچی میں سانحہ عباس ٹاؤن 3مارچ کو ہوا ۔ جس میں 50کے لگ بھگ انسان قتل ہوگئے 150سے زاید زخمی ہیں معلو م نہیں ان میں سے بھی کتنے موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا ہیں !میر ی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام شہد اء کے درجات بلند کر ے اور زخمیوں کو زندگی بخشے اور انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے ۔(آمین )قابل غور بات یہ ہے کہ اتنے بڑے قومی سانحہ پر کراچی پر اپنا حق جتانے والی تمام سیاسی اور مذہبی تنظیمیں تعزیت اور ان کے غم میں شریک ہونے کے بجائے ٹرین مارچ میں مصروف رھیں ۔ سندھ حکومت مکمل طور پر غائب رہی ،کوئی دو آنسوبہانے تک نہ آیا عباس ٹاؤن میں ابلیس کا رقص جاری رہا اور حکومتی ذمہ داران اپنی خر مستیوں میں مصروف رہے۔ آج تین دن گزرنے کے باوجود کوئی حکومتی ذمہ دار چاہے سیاسی ہو یا انتظامی متاثرین کو پوچھنے تک نہیں آیا۔اس میں حیر ان ہونے کی بات نہیں ہے کیوں کہ کراچی کی تاریخ گواہ ہے کہ خواہ 14دسمبر 1986ء کو قصبہ علیگڑھ میں سینکڑوں مہاجروں کا قتل عام ہو یا حیدر آباد میں 30دسمبر 1988ء میںآدھے گھنٹے کے اندر سرعام درجنوں مہاجر وں کو شہید کر دیا جائے یا1987ء میں نارتھ کراچی کی خواجہ اجمیر نگری اور گرین ٹاؤن شاہ فیصل کالونی کے واقعات جن میں سینکڑوں مہاجر وں کو زندگی سے ہاتھ دھو نا پڑے اور اس کے علاوہ درجنوں واقعات پر کبھی بھی کسی نے ان افسوناک واقعات پر آواز نہیں اٹھائی بلکہ قاتلوں کوپشت پناہی حاصل رہی جس کی وجہ سے آج تک ان واقعات میں ملوث کوئی دہشت گر د نہیں پکڑا گیا ۔ تین روز قبل کا سانحہ عباس ٹاؤن مہاجر وں کو یہ سوچنے پر مجبور کر رہا ہے کہ ان کو نا کر دہ گناہوں کی سز ا کب تک ملتی رہے گی اور ان کے بزرگوں نے 20لاکھ سے زاید انسانی جانوں کی قربانی دے کر اور ماؤں بیٹوں کی عزتیں پامال کر اکر جو وطن عزیز بنا یا اسے بنانے کی سزا ان کی نسلوں کو کب تک بھگتنی پڑے گی ۔ قوم کے لیڈران ہو ں یا حکمران یا اپوزیشن کے لیڈران ایم کیوایم کے علا وہ کسی نے جائے وقو عہ کا دورہ تو دور کی بات ،بے حسی کا یہ عالم ہے کہ اتنے بڑے سانحہ کو روز کا معمول گردانتے ہوئے شہید ہونے والوں کے حق میں ایک آواز تک نہ اٹھی صر ف ایم کیوایم کے رہنماء، ارکان اسمبلی، کارکنا ن اور ذمہ داران شہداء کے لواحقین کی دل جوئی کیلئے موجود رہے اور آج تک انکی مدد کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔
اتنے بڑے سانحہ پر قومی سیاسی رہنماؤ ں کی جانب سے جس بے حسی کا مظاہر ہ کیا جارہا ہے وہ ایک مردہ قوم کی علامت ہے اگر کوئی سمجھتا ہے کہ غیر وں کی آگ میں کود کر اپنے آپ کو جلانے کا کیا فائد ہ وہ یاد رکھیں کہ یہ آگ کل ان کے گھر وں تک بھی پہنچ سکتی ہے ۔میں نے غیر وں کی آگ اس لئے کہا کہ کیونکہ المیہ یہ ہے کہ آج تک مہاجروں کو فرزند زمین تسلیم ہی نہیں کیا گیا میں ان نا م نہاد لیڈورں کو متنبہ کر تا ہوں کہ اگر مہاجروں کے ساتھ بے حسی کا یہ رویہ یونہی جاری رہا تو یا د رکھیں تاریخ آپ کو کبھی معاف نہیں کرے گی اور آپ کی ’’ داستان بھی نہ ہوگی داستانوں میں‘‘۔
12/22/2024 5:49:17 PM
سب کی شناخت ہے تو مہاجر شناخت سے انکار کیوں؟
...
20 Dec 2024
میں نے آج سے 27 سال قبل پاکستان میں جاری کرپٹ نظام کے بارے میں جن خیال
...
20 Dec 2024
پارا چنار میں ہنگامی بنیادوں پر خوراک ، اجناس اور ادویات کی فراہمی کوی
...
17 Dec 2024
خدارا مشرقی پاکستان کے سانحہ سے سبق سیکھیں
...
16 Dec 2024
سانحہ علی گڑھ قصبہ کالونی 14دسمبر 1986ء پاکستان کی تاریخ کاایک سیاہ
...
13 Dec 2024
جنرل فیض حمید بہانہ ہیں ،عمران خان اصل نشانہ ہیں الطاف حسین
...
10 Dec 2024
ایم کیوایم کے یوم شہداکے موقع پر کراچی اورحیدرآبادمیں پولیس ورینجرز ک
...
10 Dec 2024
ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان اور مختلف ممالک میں یوم شہدامنایا گیا
...
09 Dec 2024
یوم شہدا کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خو
...
09 Dec 2024
ایم کیوایم کی جانب سے یوم شہداپر ناکہ بندی، ظلم وتشدداورمتعددذمہ دارو
...
09 Dec 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us