ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کامشترکہ اجلاس
سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث سفاک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کئے جانے اورحکومت کی جانب سے سانحہ کے متاثرین کی دادرسی نہ کئے جانے پر آئندہ کے لائحہ عمل پرتفصیلی غوروخوص ، مختلف فیصلے کئے گئے
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کل بروز بدھ پریس کانفرنس میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی
اجلاس میں سانحہ عباس ٹاؤن میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی
اجلاس میں سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین سے دلی ہمدردی اورمکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا
کراچی ۔۔۔ 5 مارچ 2013ء
سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث سفاک دہشت گردوں کی عدم گرفتاری اورحکومت کی جانب سے سانحہ کے متاثرین کی دادرسی نہ کئے جانے پر آئندہ کالائحہ عمل طے کرنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کامشترکہ اجلاس آج شام ہوا۔اجلا س میں حکومت کی جانب سے سانحہ عباس ٹاؤن کے ذمہ دار دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی اورمتاثرین کی دادرسی نہ کئے جانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی ۔اجلاس میں اس حوالے سے ایم کیوایم کے لائحہ عمل پرتفصیلی غوروخوص کیاگیااوراس حوالے سے مختلف فیصلے کئے گئے۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کل بروز بدھ ایک پریس کانفرنس میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ اجلاس میں سانحہ عباس ٹاؤن میں شہیدہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا، زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکی اورسانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین سے دلی ہمدردی اورمکمل یکجہتی کااظہارکیاگیا۔