Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم سانحہ عباس ٹاؤن کے تمام متاثرین کی مکمل آبادکاری تک ان کے ساتھ ہے،ڈاکٹر محمد فاروق ستار۔ KKF کے زیر اہتمام عباس ٹاؤن میں متاثرین کے لئے لگائے گئے امدادی کیمپ کا دورہ


ایم کیوایم سانحہ عباس ٹاؤن کے تمام متاثرین کی مکمل آبادکاری تک ان کے ساتھ ہے،ڈاکٹر محمد فاروق ستار۔ KKF کے زیر اہتمام عباس ٹاؤن میں متاثرین کے لئے لگائے گئے امدادی کیمپ کا دورہ
 Posted on: 3/5/2013 1
ایم کیوایم سانحہ عباس ٹاؤن کے تمام متاثرین کی مکمل آبادکاری تک ان کے ساتھ ہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
اب بات ہماری بقاء اورسلامتی تک آن پہنچی ہے ،دشمن ہمارے محلوں اورگھروں تک آگئے ہیں ہمیں اپنی مشترکہ پالیسی بنانی ہوگی
رابطہ کمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داران کے ہمراہ عباس ٹاؤن میں متاثرہ فلیٹوں کا تفصیلی دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
تصاویر 
کراچی:5؍ مارچ 2013ء 
متحدہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی مکمل آبادکاری تک ایم کیوایم تمام متاثرین کے ساتھ ہے اب بات ہماری بقاء اورسلامتی تک آن پہنچی ہے ، سانحہ عباس ٹاؤن دورحاضرکی بدترین یزیدیت اوردہشت گردی ہے۔یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان رضا ہارون ، وسیم آفتاب،ڈاکٹرصغیراحمد،واسع جلیل،کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج واراکین اوردیگرذمہ داران کے ہمراہ عباس ٹاؤن میں بم دھماکے سے متاثرہ فلیٹوں کے تفصیلی دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکے دوران کہی۔قبل ازیں انہوں نے فلیٹوں کاتفصیلی دورہ کیااورمتاثرین سے ملاقات کرکے ملاقات کرکے انہیں ایم کیوایم کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ سانحہ عباس ٹاؤن آج کے دورکی بدترین یزیدیت اور دہشت گردی ہے ، قانون نافذکرنے والے اداروں کواب میدان عمل میںآناہوگا،اگروہ دہشت گردوں سے مقابلہ نہیں کر سکتے تویہ بھی واضح کردیں پھرعوام خودان مٹھی بھردہشت گردوں کامقابلہ کرلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گردوں کویہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم میں اتنی صلاحیت ہے کہ ان کی کمین گاہوں تک پہنچ کران کامقابلہ کریں اورانہیں عبرتناک شکست سے دو چار کرسکیں ۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے سانحہ عباس ٹاؤن کے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے جوتین دن کا الٹی میٹم دیاتھاآج وہ پوراہوگیاہے ۔انہوں نے بم دھماکے میں شہادتوں پر قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے تمام متاثرین کویقین دلایاکہ ایم کیو ایم متاثرین کوکبھی تنہاء نہیں چھوڑے گی اورانشاء اللہ متاثرین کی مکمل آبادکاری تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔اب بات ہماری بقاء اورسلامتی تک آن پہنچی ہے اب جب کہ دشمن ہمارے محلوں اورگھروں تک آگئے ہیں توہمیں اپنی مشترکہ پالیسی بنانی ہوگی اورملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کواپنے باہمی و سیاسی اختلافات کوبالائے طاق رکھ کرایک مشترکہ حکمت عملی طے کرنی ہوگی اوراس کے تحت جمع ہوناپڑے گا۔انہوں نے کہاکہ منافقت اورمصلحت کاوقت ختم ہوگیا ہے اورزبانی کلامی محض مذمت سے کام نہیں چلے گابلکہ میدان عمل میں نکل کرسفاک دہشت گردوں کامقابلہ کرناہوگا۔بعدازاں ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے متاثرین کیلئے لگائے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے کیمپ کا بھی دورہ کیااورشہداء کے لواحقین اورمتاثرین کے حوالے سے درج شدہ معلومات حاصل کیں۔
 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستارنے کے کے ایف کے زیر اہتمام عباس ٹاؤن میں متاثرین کے لئے لگائے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کیا، شہداء کے لواحقین اورمتاثرین کے حوالے سے درج شدہ معلومات حاصل کیں
کراچی۔۔۔5مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار منگل کے روزخدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عباس ٹاؤن میں کے متاثرین کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کیااور شہداء کے لواحقین اورمتاثرین کے حوالے سے درج شدہ معلومات حاصل کیں۔انہوں نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کواپنا نصب العین سمجھتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایم کیوایم سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کے ساتھ ساتھ ہے اورمتاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی کام جاری رکھیں گے ۔اس مو قع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان رضا ہارون ، وسیم آفتاب،ڈاکٹرصغیراحمد،واسع جلیل،کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج واراکین اوردیگرذمہ داران موجود تھے ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف رضاکاروں سے ملاقات کی اور امدادی کیمپ میں جمع ہونے والے امدادی سامان اور عطیات کی تفصیلات معلوم کیں اور انہیں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے پرقائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ 
 

12/22/2024 5:28:23 PM