سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث سفاک دہشت گردوں کی عدم گرفتاری اورحکومت کی جانب سے سانحہ کے متاثرین کی دادرسی نہ کئے جانے پر آئندہ کالائحہ عمل طے کرنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کاہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے سانحہ عباس ٹاؤن کے ذمہ دار وں کی گرفتاری کیلئے حکومت کوتین روزکانوٹس دیاتھا
کراچی ۔۔۔ 5 مارچ 2013ء
سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث سفاک دہشت گردوں کی عدم گرفتاری اورحکومت کی جانب سے سانحہ کے متاثرین کی دادرسی نہ کئے جانے پر آئندہ کالائحہ عمل طے کرنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کاہنگامی اجلاس آج شام طلب کرلیاگیاہے۔واضح رہے کہ ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے سانحہ عباس ٹاؤن کے ذمہ دار دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے حکومت کوتین روزکانوٹس دیاتھاتاہم تین روزگزرجانے کے باوجودسانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارنہیں کیاگیااورنہ ہی سانحہ کے متاثرین کی کوئی دادرسی کی گئی۔ رابطہ کمیٹی آج اپنے ہنگامی اجلاس میں اس سلسلے میں اپنالائحہ عمل طے کرے گی۔