Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے آروائی کے پروگرام ’’سرعام ‘‘کی تحقیقاتی ٹیم پر جرائم پیشہ افراد کے حملہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت


اے آروائی کے پروگرام ’’سرعام ‘‘کی تحقیقاتی ٹیم پر جرائم پیشہ افراد کے حملہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 3/5/2013 1
اے آروائی کے پروگرام ’’سرعام ‘‘کی تحقیقاتی ٹیم پر جرائم پیشہ افراد کے حملہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
لندن ۔۔5مارچ 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اے آروائی کے پروگرام ’’سرعام ‘‘کی تحقیقاتی ٹیم پر جرائم پیشہ افراد کے حملہ پر سختی سے مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں صحافیوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی تشویش کا باعث ہیں اور حکومت کو ان واقعات کی روک تھا م کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے چاہئیں ۔جناب الطاف حسین نے تشدد کا نشانہ بننے والی اے آر وائی کی ٹیم کے ارکان سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ۔
 
نجی ٹی وی چینل کی ٹیم پر منشیات فروش مسلح افرادکے حملے پر رابطہ کمیٹی کے رکن و انچارج شعبہ اطلاعات واسع جلیل کا اظہار مذمت، حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ 
پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اپنی ذمہ داری دلیری و جانفشانی سے ادا کرتے ہوئے معاشرے میں پھیلی برائیوں کی نشاندہی کررہا ہے ۔رکن رابطہ کمیٹی 
کراچی۔۔۔۔۔5مارچ، 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و انچارج شعبہ اطلاعات واسع جلیل نے حیدر آباد کے علاقے ٹنڈو میر محمود میں نجی ٹی وی چینل کی ٹیم پر 50سے زائد مسلح منشیات فروشوں کے حملے کے نتیجے میں دو افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کو آزادانہ صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کے رکن و انچارج شعبہ اطلاعات واسع جلیل نے سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ دہشت گرد منشیات فروش حملہ آوروں کو فی الفور گرفتار کرکے حکومتی عملداری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اپنی ذمہ داری انتہائی دلیری اور جانفشانی سے ادا کرتے ہوئے معاشرے میں پھیلی برائیوں کی نشاندہی کررہا ہے اب حکومت وقت کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ حقائق کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی جائے اور صحافی برادری کی جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ دریں اثناء حق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم حسین نے حملے کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ منشیات فروش عناصر کی جانب سے صحافیوں پر حملے انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور صحافیوں پر حملے کرنے والے کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔حق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم حسین نے اسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی ہونے والے صحافیوں فوری طبی امداد فراہم کی جائے اور ان کے علاج و معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔

12/22/2024 5:41:37 PM