تین دن گزر جانے کے باوجود سانحہ عباس ٹاؤن میں دھماکہ کرنے والے دہشت گرد وں کو
گرفتارنہیں کیاگیا۔الطاف حسین
نہ تووزیراعلیٰ سندھ سمیت کسی بھی حکومتی ذمہ دار نے عباس ٹاؤن کا دورہ کرکے وہاں بیتنے والی قیامت صغریٰ
کے بعد زندہ بچ جانے والے متاثرین کی داد و فریاد سنی ہے۔تین دن کے نوٹس کے اختتام پر رابطہ کمیٹی کو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا مکمل اختیار دیتا ہوں۔الطاف حسین
لندن۔۔۔05 مارچ 2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ میں نے اپنے گزشتہ بیان میں حکومت سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عباس ٹاؤن میں دھماکہ کرنے والے دہشتگرد وں کو اگر تین دن میں گرفتار نہ کیاگیا تو پھر تادم اختتام دہشت گردی تمام کاروبار بند رکھا جائے گا ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ تین دن گزر جانے کے باوجود اب تک نہ تووزیراعلیٰ سندھ سمیت کسی بھی حکومتی ذمہ دار نے عباس ٹاؤن کا دورہ کرکے وہاں بیتنے والی قیامت صغریٰ کے بعد زندہ بچ جانے والے متاثرین کی داد و فریاد سنی ہے اور نہ ہی شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ان کے سہارے کیلئے کوئی آیاہے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ اب میں تین دن کے نوٹس کے اختتام پر اپنے بیان کردہ مؤقف کو رابطہ کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں اور انہیں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا مکمل اختیار دیتا ہوں۔