انیس احمد قائم خانی اور رابطہ کمیٹی کے ارکان نے عباسی شہید اسپتال میں سانحہ عباس ٹاؤن کے زخمیوں کی عیادت کی
رابطہ کمیٹی نے عباس ٹاؤن بم دھماکوں کے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا
کراچی ۔۔۔3، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی ، رابطہ کمیٹی کے کے ارکان ڈاکٹر صغیر احمد اور وسیم آفتاب نے اتوار کی شب عباسی شہید اسپتال کا دورہ کیا اور سانحہ عباس ٹاؤن کے بم دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ۔ انیس احمد قائم خانی اور رابطہ کمیٹی کے ارکان نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ اس موقع پر انتہائی رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے ، شہید و زخمی افراد کے اہل خانہ شدت غم سے نڈھال تھے اور زارو قطار رو رہے تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے متاثرین کو دلاسہ دیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔بعدازاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے عباس ٹاؤن بم دھماکوں کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اورعلاقے کے عوام سے بم دھماکوں کی تفصیلات معلوم کیں ۔