Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام و کارکنان سانحہ عباس ٹاؤن کے زخمیوں کیلئے زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں ۔ الطاف حسین کی اپیل


عوام و کارکنان سانحہ عباس ٹاؤن کے زخمیوں کیلئے زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں ۔ الطاف حسین کی اپیل
 Posted on: 3/3/2013 1
عوام وکارکنان سانحہ عباس ٹاؤن کے زخمیوں کیلئے زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں ۔ الطاف حسین کی اپیل 
لندن ۔۔3مارچ 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حق پرست عوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ عباس ٹاؤن کے زخمیوں کیلئے خون کے عطیات دیں ، جناب الطاف حسین نے کہا کہ مجھے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے والے اسپتال خون کی قلت کا شکار ہیں اور انہیں فوری طور پر خون کے عطیات کی ضرورت ہے ۔ جناب الطاف حسین نے عوام وکارکنان سے کہا کہ وہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کر تے ہوئے زیاد ہ سے زیادہ تعداد میں خون کے عطیات دیں ۔
 
عباس ٹاؤن میں یکے بعد دیگرے دھماکوں پر الطاف حسین کا اظہار مذمت 
جو عناصر اپنے گھناؤنے مقاصد کیلئے بے گناہ شہریوں ی جان و مال سے کھیل رہے ہیں وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں، الطاف حسین 
الطاف حسین نے بم دھماکوں میں شہید افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمددی کااظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی 
لندن۔۔۔3، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افرادکے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جو عناصر اپنے گھناؤنے مقاصد کیلئے بے گناہ شہریوں کی جان و مال سے کھیل رہے ہیں وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے بم دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زردای ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ عباس ٹاؤن میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور بم دھماکوں میں ملوث درندہ صفت دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے سخت ترین سزا دی جائے ۔

12/22/2024 5:11:47 PM