لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں نے اولڈسٹی ایریالیاری،کھارادراورماڑی پورسمیت دیگر علاقوں دہشت گردی،بھتہ خوری،اغواء برائے تاوان،رہزنی وڈکیتیوں اور قتل وغارتگری کابازارگرم کرکے ان علاقوں کو کراچی کے شہریوں کیلئے ’’نوگوایریاز‘‘بنادیاہے
گینگ وار کے دہشت گردوں سے شہریوں اورتاجروں کونجات دلائی جائے
انتخابات سے قبل اولڈسٹی ایریامیں جرائم پیشہ گینگ واردہشت گردوں کے قائم کردہ ’’نوگوایریاز‘‘ ختم کرکے شہریوں کوتحفظ فراہم کیاجائے
کراچی ۔۔۔2، مارچ2013ء
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے لیاری گینگ واردہشت گردوں کی جانب سے شہرمیں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ کراچی کے شہریوں اورکاروباری طبقے کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے کیلئے انہیں لیاری گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ کراچی میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے نام سے مشہورلیاری گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں نے اولڈسٹی ایریاخصوصاًلیاری، کھارادراورماڑی پورسمیت دیگر مخصوص علاقوں میں دہشت گردی،بھتہ خوری،اغواء برائے تاوان،رہزنی وڈکیتیوں اور قتل وغارتگری جسے سنگین جرائم کابازارگرم کرکے ان علاقوں کو کراچی کے شہریوں کیلئے ’’نوگوایریاز‘‘بنارکھاہے۔ انہوں نے کہاکہ لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی بارہامرتبہ واضح نشاندہی اورتمام ترثبوت شواہدپیش کرنے کے باوجوددہشت گردوں کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی جارہی جس سے واضح ہوتاہے کہ حکومت نے کراچی اور اس کے شہریوں کولیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی سرپرستی کاعمل ملک بھر کے محب وطن اور پرامن عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں کاروباری طبقے اورشہریوں کومخصوص اندازمیں دہشت گردی اوربربریت کانشانہ بنانے کاعمل کراچی کے کاروبارکوتباہ کرکے شہرکومعاشی بدحالی کی طرف دھکیلنے کی کھناؤنی سازش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ لیاری گینگ واردہشت گردوں کی جانب سے کراچی میں دہشت گردی،بھتہ خوری ،اغواء برائے تاوان اورقتل وغارتگری سمیت دیگرسنگین جرائم کی وارداتیں کراچی کی معیشت کوتباہ کرنے گھناؤنی سازش کاحصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے دکانداروں،تاجروں صنعتکاروں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہل ثروت حضرات کوبھتہ کیلئے بھاری مالیت کی پرچیاں دی جارہی ہے اوربھتہ دینے سے انکارکی صورت میں تاجروں کی دکانوں،ہوٹلوں،پیٹرول پمپوں اورمختلف کاروباری مراکزپردستی بموں سے نہ صرف حملے کیے جارہے ہیں بلکہ قیمتی کاروباری املاک کونذرآتش کیاجارہاہے جس سے کاروباری طبقے میں شدیدخوف وہراس پایاجارہاہے اوروہ اپناکاروباربندکرنے اور احتجاج پرمجبورہیں۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف،وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ لیاری گینگ واردہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے،گینگ وار کے دہشت گردوں سے شہریوں اورتاجروں کونجات دلائی جائے اورعام انتخابات سے قبل اولڈسٹی ایریامیں لیاری گینگ وارکے قائم کردہ ’’نوگوایریاز‘‘ ختم کرکے کراچی کے شہریوں اورتاجروں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے ۔
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین 3مارچ کو اسلام آباد کے کشمیر ہاؤس میں منعقدہ ’’خیبر پختونخوا کنونشن ‘‘ سے اہم ٹیلی فونک خطاب کریں گے
کنونشن کے انعقاد پر ذمہ داران و کارکنان میں زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے ، انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے
اسلام آباد ۔۔۔2، مارچ2013ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین مورخہ 3مارچ بروز اتوار دوپہر2:00بجے اسلام آباد کے کشمیر ہاؤس میں منعقد ہ ’’خیبر پختونخوا ‘‘ کنونشن سے اہم ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔’’خیبر پختونخوا کنونشن ‘‘ کے سلسلے میں ایم کیوایم اپرپنجاب کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ کے انعقاد پر ذمہ داران و کارکنان میں زبردست جوش و خروش بھی پایا جارہا ہے ۔ کنونشن میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین پارلیمنٹرین اور خیبر پختونخوا کی سیاسی ، سماجی ، معزز شخصیات کے علاوہ ذمہ داران و کارکنان بھی شریک ہوں گے ۔
رکن رابطہ کمیٹی اشفاق منگی کا گدی نشین درگاہ حاجن شاہ ماری پیر حاجن شاہ ماری والا کی کراچی کے مقامی اسپتال میں جاکر عیادت
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیر یت دریافت کی
کراچی۔۔۔02مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے گزشتہ دنوں شکارپورمیں درگاہ حاجن شاہ ماری کے قریب بم دھماکے کے نتیجے زخمی ہونے والے گدی نشین درگاہ حاجن شاہ ماری، پیر حاجن شاہ ماری والا کی کراچی کے مقامی اسپتال میں جاکر عیادت کی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیر یت دریافت کی اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے دعاکی ۔ پیر حاجن شاہ ماری والا نے گلدستہ بھجنے اور خیریت دریافت کرنے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔
گرانٹ نہ ملنے کے سبب ملک بھر کی جامعات شدید مالی بحران کاشکار ہیں جامعہ کراچی سمیت دیگر تمام جامعات کو گرانٹ نہ دینا پاکستان کے مستقبل کوتاریکی میں دھکیلنے کے مترادف ہے اے پی ایم ایس او کے چیئرمین و اراکین مرکزی کابینہ
صدر، وزیراعظم ملک کے مستقبل کوتاریکی میں جانے سے بچانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں اور فوری طورپر گرانٹ فراہم کریں ، پی ایم ایس او کے چیئرمین و اراکین مرکزی کابینہ کا مطالبہ
کراچی۔۔۔02مارچ 2013ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین و اراکین مرکزی کابینہ نے کہاکہ گرانٹ نہ ملنے کے سبب ملک بھر کی جامعات شدید مالی بحران کا شکار ہیں جامعہ کراچی سمیت دیگر تمام جامعات کو گرانٹ نہ دینا پاکستان کے مستقبل کوتاریکی میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ جامعہ کراچی سمیت دیگر جامعات کو فنڈز کی عدم فراہمی سے طلبہ وطالبات، اساتذہ اور ملازمین میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے جس کا فی الفور نوٹس لینا حکومت اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ کئی برسوں سے بالخصوص سندھ کی جامعات کو نہ توترقیاتی گرانٹ جاری کی جارہی ہے اورنہ ہی ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں دی جانے والی گرانٹ فراہم کی جارہی ہیں جس سے جامعات ہی نہیں بلکہ ان سے وابستہ لاکھوں طلبہ و طالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔انہوں نے صدرآصف علی زرداری، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ دیگر تمام کاموں کے بجائے ترجیحی بنیادوں پر جامعات کی گرانٹس جاری کی جائیں اور پاکستان کے مستقبل کوتاریکی میں جانے سے بچانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور فوری طور پر گرانٹ فراہم کریں ۔
ملک کی معروف شاعرہ و ادیبہ شبنم شکیل کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی:۔۔۔ 2 مارچ، 2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملک کی معروف شاعرہ و ادیبہ شبنم شکیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے ادب کے شعبے میں مرحومہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کے انتقال سے ادب کی دنیا ایک روشن ستارے سے محروم ہوگئی ہے ، ان کی کمی ادب کی دنیا میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اورسوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے (آمین) ۔
ایم کیوایم شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارجز نائلہ لطیف اورسلمیٰ آصف کا سیما نقوی سے اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔ 2 مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارجز نائلہ لطیف ، سلمیٰ آصف اور کمیٹی کے رکن نور جہاں زیدی نے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹریونٹ 144کی جوائنٹ انچارج سیما نقوی کے شوہر کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا اورمرحوم کے گھر جاکر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت اور مرحوم کی مغفرت اور بلنددرجات کے لئے دعا کی۔