حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حق پرست ارکان قومی اسمبلی کا اظہار مذمت
قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کی گھناؤنی سازش ہے
صدر، وزیر اعظم پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لیں، حق پرست ارکان قومی اسمبلی
کراچی۔۔۔۔28فروری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں میں اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اضافے کو غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اوراس پرحکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اٖٖضافہ کردیا گیا ہے ۔جس سے روزمرہ استعمال کی تمام اشیاء کی قیمتوں مین اضافہ ناگزیر ہوجائے گااور غریب عوام کے لئے زندگی گذارنا دوبھر ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائے جائیں، نہ کہ پیٹرول کی قیمتوں اضافہ کرکے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا جائے ۔ارکان قومی اسمبلی نے صدر آصف علی زداری اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فی الفو رواپس لیا جائے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹھو س ومثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔