Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عام انتخابات 2013ء، ایم کیوایم کی بھر پور عوامی رابطہ مہم جاری


عام انتخابات 2013ء، ایم کیوایم کی بھر پور عوامی رابطہ مہم جاری
 Posted on: 3/1/2013 1
عام انتخابات 2013ء، ایم کیوایم کی بھر پور عوامی رابطہ مہم جاری 
ایم کیوایم لانڈھی ، سرجانی ، اورنگی ، نیو کراچی ، گلستان جوہر اور بلدیہ ٹاؤن سیکٹرز کے زیرا ہتمام بڑے عوامی اجتماعات کا انعقاد 
کمشنری نظام بحال کرکے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کوروک دیاگیاہے،ایم کیوایم 
پی پی کے رہنماؤں کی سوچ جاگیردارانہ ،وڈیرانہ اورسردارانہ نظام کے زیراثر ہے
ایم کیوایم حکومت میں ہو یا حکومت سے باہر اس کے نزدیک عوامی خدمت اور مسائل کا حل 
اولین ترجیح ہے ، حق پرست ارکان اسمبلی کا عوامی اجتماعات سے خطاب 
کراچی ۔۔۔یکم ،مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام عام انتخابات برائے 2013ء کے سلسلے میں عوامی اجتماعات کے انعقاد اور بھر پور عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری ہے ۔ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے زیر اہتمام لانڈھی نمبر 4میں واقع عمران شہید پارک میں عوامی جلسہ منعقد ہوا جبکہ ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن سیکٹر کے تحت پردہ پارک ، ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے زیر اہتمام اورنگی سیکٹر 14اکبر شہید چوک ، ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر، گلستان جوہر اور بلدیہ ٹاؤن سیکٹر کے زیرا ہتمام بھی عوامی اجتماعات منعقد ہوئے جن میں نوجوانوں،بزرگوں اور خواتین کی بڑی تعداد کے علاوہ تاجر برادری ، محلہ کمیٹیوں اور مختلف فلاحی تنظیموں کے عہدیداران ، معزز شخصیات سمیت ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر اجتماعات کے شرکاء میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور وہ پرجوش انداز میں قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے ۔ عوامی اجتماعات سے حق پرست رکن قومی اسمبلی سید آصف حسین ، حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی عادل صدیقی ، سید خالد افتخار ،سیف الدین خالد ، ندیم مقبول ، حنیف شیخ ، عادل خان ، خواجہ اظہار الحسن اور سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی نے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں مقررین نے کہاکہ ایم کیوایم کی شروع دن سے جدوجہدکا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ ملک بھر کے 98فیصد غریب و متوسط طبقے کے عوام کو ان کے جائز حقو ق دلانا ہے اور ایم کیوایم حکومت میں ہو یا حکومت سے باہر اس کے نزدیک عوامی خدمت اور مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ 2012ء ختم کرکے آمریت کے دور کی پیدوار 1979ء کے کمشنری نظام کوبحال کرکے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کوروک دیاہے جس سے ہر ذی شعور شخص یہ اندازہ بخوبی لگا سکتا ہے کہ پیپلزپارٹی اور اس کے رہنماؤں کی سوچ فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے زیر اثرہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیوایم قومی جماعت بن چکی ہے ،عام انتخابات 2013ء میں اس کے حق پرست امیدوار ملک بھر سے کھڑے ہونگے اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات کے نتائج ثابت کردیں گے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اورنظریئے کے چاہنے والے صرف کراچی ، سندھ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہی نہیں بلکہ پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا میں بھی جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے موجود ہیں۔حق پرست ارکان اسمبلی نے عوامی اجتماعات کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ عام انتخابات 2013ء میں حق پرست امیدواروں کی بھر پور کامیابی کیلئے اپنے ناموں کی ووٹر لسٹوں میں تصدیق ضرور کرلیں۔اس موقع پر اجتماعات کے شرکاء نے ایم کیوایم کی عوامی رابطہ مہم کا زبردست خیر مقدم کیا اور حق پرست اراکین اسمبلی کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ 
 

12/22/2024 5:48:59 PM