Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لوکل گورنمنٹ کا نظام جمہوریت کی نرسری ہے، جناب الطاف حسین


لوکل گورنمنٹ کا نظام جمہوریت کی نرسری ہے، جناب الطاف حسین
 Posted on: 2/28/2013
لوکل گورنمنٹ کا نظام جمہوریت کی نرسری ہے، جناب الطاف حسین 
جن ممالک میں لوکل گورنمنٹ کا نظام نہیں ہے وہاں ہر قسم کی جمہوریت جعلی ہے 
اگر حکومت کی بے وفائیوں پر ہم پہلے سال ہی حکومت سے الگ ہوجاتے تو حکومت کیلئے 4 ماہ گزارنا بھی مشکل ہوجاتا 
پیپلزپارٹی والے بھی ہوش کے ناخن لیں، اقتدار پر خود کو عوام کا خادم سمجھے اور شہنشاہ نہ سمجھے
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی از خود اپنے ظرف اور ضمیر کی آواز پر استعفیٰ دیا تھا 
صحافیوں ، علماء اور اہل تشیع افراد کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے 
ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے 26ویں سالانہ کنونشن کے شرکاء سے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ٹیلی فونک خطاب 
کراچی ۔۔۔28، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں لوکل گورنمنٹ کا نظام جمہوریت کی نرسری ہوتا ہے اور جن ممالک میں لوکل گورنمنٹ کانظام نہیں ہے وہاں ہر قسم کی جمہوریت جعلی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم امن پسند جماعت ہے ، ایم کیوایم دشمن عناصر ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔ ایم کیوایم ایک منظم جماعت ہے اور اللہ تعالیٰ کے علاوہ دنیا کی کوئی طاقت ایم کیوایم کو ختم نہیں کرسکتی ۔یہ بات انہوں نے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے 26ویں سالانہ لیبر کنونشن کے ہزاروں شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ لیبر کنونشن میں پاکستان بھر کے سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی اداروں سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں اور مزدور یونین کے نمائندوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے محنت کشوں کو لیبر ڈویژن کے سالانہ کنونشن کی مبارکباد دی ۔جناب الطاف حسین نے ملک بھر میں امن و امان کی خراب ترین صورتحال پر تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ہماری نااہلیوں، کوتاہیوں اور مفاد پرستانہ پالیسیوں کے سبب ایسے حالات پیدا ہوگئے ہیں کہ صوبہ بلوچستان کے بڑے رقبے میں پاکستان کا پرچم لہرانا اور قومی ترانہ پڑھنا جرم سمجھا جانے لگا ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں آئے دن بزرگانِ دین کے مزارات ، طلبہ وطالبات کے اسکولوں اور دیگر مقامات پر بم دھماکے ہورہے ہیں ،ہزارہ کمیونٹی کے لوگوں کو بسوں سے اتار کر یا بازاروں میں بم دھماکے کرکے شہید و زخمی کرنا روز مرہ کا معمول بن چکا ہے ، صوبہ سندھ میں جرائم پیشہ عناصر دندناتے پھر رہے ہیں ، تمام ترمعلومات کے باوجود ان دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر چھاپے نہیں مارے جارہے ہیں ، گزشتہ دنوں رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں دہشتگردو ں کے خلاف آپریشن کئے جس سے شہریوں میں حوصلہ پیدا ہوا ۔صوبہ پنجاب کا کوئی علاقہ اور شہر ایسا نہیں جہاں سنگین جرائم نہ ہورہے ہوں اور وہاں پولیس مقابلے عام ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان درد ناک واقعات پر حکمرانوں کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم نے ہر کڑے وقت میں پیپلزپارٹی کی حکومت کا ساتھ دیا اور 4سال تک پیپلزپارٹی کی بے وفائیوں پر حکومت سے علیحدہ ہوگئے اگر ان بے وفائیوں پر ہم پہلے سال ہی حکومت سے الگ ہوجاتے تو حکومت کیلئے 4ماہ گزارنا بھی مشکل ہوجاتا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے جس جس جماعت سے اتحاد کیا اس جماعت نے ایم کیوایم کے ساتھ دھوکہ کیا ،ایم کیوایم نے کسی کے ساتھ دھوکہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ علم سیاست اور تاریخ کے طالب علم کی حیثیت سے میرا سوال ہے کہ حصولِ علم کیلئے پرائمری اسکول میں داخلہ لیاجاتا ہے یا براہِ راست کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ لیاجاتا ہے ؟انہوں نے کہاکہ میں آج بھی اپنے مؤقف پر سختی سے قائم ہوں کہ کسی بھی ملک میں لوکل گورنمنٹ کا نظام جمہوریت کی نرسری ہے اور جس ملک میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح لوکل گورنمنٹ کا نظام نہیں ہے وہاں ہر قسم کی جمہوریت جعلی ہے،یہ بات میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پیپلزپارٹی جیسی جماعت انگریزوں کے طرز حکمرانی کی نقل کیوں کررہی ہے ؟ اور وہ عوام کے منتخب ارکان کی جگہ لوگوں کی نامزدگیاں کیوں کررہی ہے؟۔پیپلزپارٹی کو چاہئے کہ اگر وہ لوکل گورنمنٹ کے نظام پر یقین نہیں رکھتی تو پھر اپنے نعروں میں سے یہ نعرہ نکال دے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ملک بھر میں صحافیوں کے قتل کے واقعات کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے صحافی برادری کو یقین دلایا کہ ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے ، ایم کیوایم کل بھی آزادی صحافت پریقین رکھتی تھی اور آج بھی آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے صحافیوں کی مغفرت کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ میں سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ حق پرستانہ جدوجہد میں ایم کیوایم کے ساتھ ساتھ لیبر ڈویژن کے کارکنان بھی شہید و زخمی ہوئے میں چاہتا ہوں کہ ایم کیوایم کے کارکنان کے سفاک قاتلوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ، ایم کیوایم امن پسند جماعت ہے ، ایم کیوایم کی پرامن جدوجہد کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔ایم کیوایم کو اللہ کے سوا دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں لیبر ڈویژن کے اجلاس کے توسط سے پورے ملک کے عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق حکومت سے الگ ہوئی اور حق پرست وزراء نے اپنے استعفے پیش کردیئے ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی از خود اپنے ظرف اور ضمیر کی آواز پر استعفیٰ دیا تھا ، الطاف حسین یا رابطہ کمیٹی نے انہیں استعفیٰ دینے کیلئے نہیں کہا تھا ، گورنر سندھ کے استعفے کے بعد تاجروں ،صنعتکاروں سمیت زندگی کے دیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے رابطہ کرکے درخواست کی کہ گورنر سندھ کو دوبارہ اپنی ذمہ داری سنبھالنے کیلئے کہا جائے کیونکہ وہ ہمارے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کو واپس لانے کا فیصلہ صوبہ سندھ میں امن ، محبت اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے کیا گیا ہے اس میں ایم کیوایم ، الطاف حسین یا ڈاکٹر عشرت العباد کا کوئی مفاد نہیں ہے ۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں شہید ہونیو الے صحافیوں ، علمائے کرام ، اہل تشیع حضرات ، ہزارہ کمیونٹی اور دیگر بے گناہ شہریوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے سندھ کے لیڈروں سے درخواست کی کہ وہ اشتعال انگیز اور نفرت پر مبنی تقاریر نہ کریں ۔پیپلزپارٹی والے بھی ہوش کے ناخن لیں ، اقتدار پر خود کو عوام کا خادم سمجھے اور شہنشاہ نہ سمجھے، انہیں یاد رکھنا چاہئے اگر ہم انہیں اقتدار میں لاسکتے ہیں تو چند دنوں کی تحریک کے ذریعے اقتدار سے ان کی چھٹی بھی کراسکتے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے لیبر ڈویژن کے کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ لیبر ڈویژن میرے دل کی دھڑکن ہے ، میں لیبر ڈویژن کے ساتھیوں کیلئے ہر تکلیف برداشت کروں گا اورانہیں کبھی مایوس نہیں کرونگا اور آج کے اجتماع کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ لیبر ڈویژن کی افرادی قوت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ اگر حکومت آپ کی جان و مال کے تحفظ میں معاونت نہیں کرتی تو وہ خود قدم بڑھائیں اور محلہ کمیٹیاں بنا کر بھتہ خوروں ، دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز سے نجات حاصل کرنے کیلئے چوکس رہیں اور چاروں طرف نظر رکھیں ۔ 
 
لیبرڈویژن میرے دل کی دھڑکن بن چکی ہے،الطاف حسین
کراچی۔۔۔۔28فروری2013ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ لیبرڈویژن میرے دل کی دھڑکن بن چکی ہے،اللہ کی برکت لیبرڈویژن پرہوررہی ہے اورلیبرڈویژن میں افرادی قوت کاتیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کولال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ایم کیوایم کے26ویں سالانہ لیبرکنونشن کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔لیبرکنونشن میں سندھ بھرکے محنت کشوں،سی بی اے یونینزکے عہدیداران اورمزدوروں کی مختلف تنظیموں کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پراراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و ارکان اور لیبرڈویژن کے انچارج واراکین بھی موجودتھے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ آج لندن میں شدیدٹھنڈکی وجہ سے میرا گلابہت زیادہ خراب ہے جس کے باعث میں خطاب کرنے سے قاصرتھاتاہم میں نے فیصلہ کیاکہ میں ہرقسم کی تکلیف برداشت کرلوں گالیکن اپنے لیبرڈویژن کے ساتھیوں کو مایوس نہیں کرونگا۔انہوں نے کہاکہ19؍ جون 1992ء کے بعدلیبرڈویژن کے ساتھیوں نے بے پناہ مشکلات اورکٹھن حالات میں کام کیا لیبرڈویژن میرے دل کی دھڑکن بن چکی ہے، میرے لیبرڈویژن کے ساتھی اس راہ حق کی جدوجہدمیں نہ صرف شہیدہوئے ، زخمی ہوئے بلکہ ان ساتھیوں کے اعضاء کاٹ کاٹ کرانہیں شدیداذیتیں پہنچائی گئیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم امن پسند جماعت ہے جوبدلے پریقین نہیں رکھتی ورنہ جہاں تیس مارخان رہتے ہوں ان کیلئے میرے لیبرڈویژن کے ساتھی ہی کافی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ ہماری امن پرستی کوشایدیہ کمزوری سمجھتے ہیں،مجھے فخرہے کہ میرے پیارے میرے لئے قربانیاں دیتے ہیں لہٰذامیں بھی ان کیلئے قربانی دوں۔ 

12/22/2024 5:28:32 PM