حق پرست عوام و کارکنان خواجہ اظہار الحسن کے سسر برکت اللہ خان غوری کی صحت یابی کے لئے دعا کریں،الطاف حسین
لندن :۔۔۔29، دسمبر2014ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہارالحسن کے سسربرکت اللہ خان غوری کی علالت پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے اورا ن کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام خصوصاًماؤں،بہنوں،بزرگوں اورنوجوان کارکنان سے اپیل کی کہ وہ برکت اللہ خان غوری کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعا کریں۔