Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی اعتدال پسند اور روشن خیال اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کو عملی طور پر فروغ دیاجائے ورنہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا عفریت ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے، الطاف حسین


بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی اعتدال پسند اور روشن خیال اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کو عملی طور پر فروغ دیاجائے ورنہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا عفریت ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے، الطاف حسین
 Posted on: 12/25/2014
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی اعتدال پسند اور روشن خیال اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کو عملی طور پر فروغ دیاجائے ورنہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا عفریت ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے، الطاف حسین 
قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی پوری زندگی جدوجہد سے مامور تھی اور اپنے آخری ایام میں بھی انہوں نے انسانی فلاح وبہبود 
کی جدوجہد جاری رکھی، الطا ف حسین 
قائد اعظم ایسا پاکستان چاہتے تھے جس میں مذہبی اقلیتوں کو بھی جان و مال کا تحفظ اور عبادت کرنے کی آزادی حاصل ہو ۔الطاف حسین 
فلاحی اسلامی ریاست پاکستان دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی لپیٹ میں اس لیے کہ بحیثیت قوم ہم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے فرمودات اور نظریات پر عملی طور پر عمل پیر انہیں ہیں، الطاف حسین 
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر بیان 
لندن۔۔۔24، دسمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے اعتدال پسند اور روشن خیال اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کو عملی طور پر فروغ دیاجائے ورنہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا عفریت ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے ۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے موقع پراپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی پوری زندگی جدوجہد سے مامور تھی ، وہ ایسا پاکستان چاہتے تھے جس میں مذہبی اقلیتوں کو بھی جان و مال کا تحفظ اور عبادت کرنے کی آزادی حاصل ہو ، اپنے آخری ایام میں بھی قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے انسانی فلاح وبہبود کی جدوجہد جاری رکھی لیکن افسوس کہ آج ان کے نظریئے کے مطابق بنائی گئی فلاحی اسلامی ریاست پاکستان دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی لپیٹ میں ہے کیونکہ بحیثیت قوم ہم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے فرمودات اور نظریات پر سنجیدگی سے عمل پیر انہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے موجودہ نازک ترین حالات میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے افکار و نظریات کی تشہیر کرنا اور ان پر عمل پیرارہنے کی جتنی ضرورت آج ہے وہ اس سے قبل کبھی نہیں تھی ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ملک چاہے کیسے ہی حالات ، دہشت گردی اور مسائل کا شکار کیوں نہ ہوں ہم بحیثیت قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے پیغام اخوت ، اتحاد اور یکجہتی کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو دہشت گردی کے عفریت سمیت تمام بحران اور مسائل سے نکال سکتے ہیں ۔ 

9/30/2024 6:16:58 AM