ملک کو دہشت گردوں سے نجات دلانے کیلئے جنرل رضوان اختر اور ان کی ایجنسی کا کردار ہیروئک ہے۔ الطاف حسین
جنرل رضوان اختر دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کا جو کام کررہے ہیں وہ ایک بڑا کام ہے۔ الطاف حسین
جنرل رضوان اختر بہت اسمارٹ ہیں اور اسمارٹ جرنیلوں میں سے ایک ہیں، اگر وہ فلموں میں جاتے تو وہ ہیرو ہوتے
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر کو خراج تحسین
لندن۔۔۔ 19 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے جمعہ کو کراچی میں سانحہ پشاور کے شہداء سے اظہاریکجہتی کیلئے ہونے والی تاریخی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اخترکوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے ازراہ تفنن کہاکہ جنرل رضوان اختربہت اسمارٹ ہیں اوراسمارٹ جرنیلوں میں سے ایک ہیں، اگروہ فلموں میں جاتے تووہ ہیرو ہوتے ۔انہوں نے کہاکہ جنرل رضوان اختر ڈی جی آئی ایس آئی کی حیثیت سے دہشت گردوں کاقلع قمع کرنے کا جوکام کررہے ہیں وہ بھی ایک بڑاکام ہے وہ انسانیت والاکام ہے اورملک کودہشت گردوں سے نجات دلانے کیلئے جنرل رضوان اختراورانکی ایجنسی کاکردار ہیروئک ہے۔