Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیرمظہرالحق نے حیدرآبادمیں سرکاری یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت کااعلان کرکے سندھ کی تقسیم کی بنیادرکھ دی ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


پیرمظہرالحق نے حیدرآبادمیں سرکاری یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت کااعلان کرکے سندھ کی تقسیم کی بنیادرکھ دی ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 12/22/2012
پیرمظہرالحق نے حیدرآبادمیں سرکاری یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت کااعلان کرکے سندھ کی تقسیم کی
بنیادرکھ دی ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
مؤرخین دیکھ لیں کہ اپنی نفرت ، متعصبانہ سوچ اوراقدامات کے ذریعے سندھ کوتقسیم کون کررہاہے ۔رابطہ کمیٹی 
پیرمظہرالحق کابیان سندھ کے ساتھ دوستی نہیں بلکہ کھلی سندھ دشمنی ہے
شہری سندھ خصوصاًحیدرآباد سے کھلی نفرت اورتعصب پر مبنی ہے

لندن ۔۔۔ 23 فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان نے سندھ کے وزیرتعلیم پیرمظہرالحق کی جانب سے حیدرآبادمیں سرکاری یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت کے اعلان کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پیرمظہرالحق نے یہ بیان دیکرسندھ کی تقسیم کی بنیادرکھ دی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ سندھ سے لوکل گورنمنٹ کے نظام کے خاتمہ کے بعدپیپلزپارٹی کے وزیرتعلیم پیرمظہرالحق کی جانب سے یہ کہناکہ وہ حیدرآبادمیں سرکاری یونیورسٹی قائم نہیں ہونے دیں گے اوریونیورسٹی کے قیام کی راہ میں آہنی دیواربن جائیں گے ،شہری سندھ خصوصاًحیدرآباد سے کھلی نفرت اورتعصب پر مبنی ہے اوریہ بیان دیکرپیرمظہرالحق نے خودہی سندھ کی تقسیم کی بنیادرکھ دی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مؤرخین دیکھ لیں کہ اپنی نفرت اور متعصبانہ سوچ اوراقدامات کے ذریعے سندھ کوتقسیم کون کررہاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیرمظہرالحق کابیان سندھ کے ساتھ دوستی نہیں بلکہ کھلی سندھ دشمنی ہے ۔
 
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور بزرگ سیاسی رہنماء معراج محمد خان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت
ملک کی مجمو عی سیاسی ومعاشی صورتحال ،1979ء کے لوکل باڈیز آرڈی نینس کی بحالی سمیت حکومت کے متعصبانہ ،ظالمانہ اور غیر جمہوری اقدامات پر اظہار تشویش
سندھ کے عوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی فضاء سبوتاژ کرنے کی سازشوں اور مفاد عامہ کے خلا ف حکومت کے غیر جمہوری طرز عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال 
سندھ میں نفر تیں پھیلانے کی سازش کو ہر سطح پر ناکام بنایا جائے ، دونوں رہنماؤں میں اتفاق
لندن ۔۔23فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ہفتہ کی سہ پہر بزرگ سیاسی رہنماء اور دانشور معروج محمد خان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ دو نوں رہنما ؤ کے درمیان ملک کی مجمو عی سیاسی ومعاشی صورتحال ،1979ء کے لو کل باڈیز آرڈی نینس کی بحالی سمیت حکومت کے متعصبانہ ،ظالمانہ اور غیر جمہوری اقدامات ،سندھ کے عوام کے درمیان اتحاد ویکجہتی کی فضا ء سبوتاژ کرنے کی سازشوں اور مفاد عامہ کے خلا ف حکومت کے غیر جمہوری طر ز عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیاگیا کہ صوبہ سندھ میں اتحاد و یکجہتی ،بھارئی چارے کے فرو غ اور جمہوریت کے استحکام کیلئے عوام میں شعوری بیداری کیلئے عملی جدوجہد کی جائے اور سند ھ میں نفر تیں پھیلانے کی سازش کو ہر سطح پر ناکام بنایا جائے ۔
 
ایم کیوایم کے وزراء اور مشیروں کے استعفے فی الفور منظور کئے جائیں، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے اپوزیشن لیڈر کا تقرر کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے ارکان کو سندھ اسمبلی، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن بینچز الاٹ کی جائیں
ایم کیوایم پہلے بھی حکومت کے عوامی مفادات کے منافی اقدامات کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہے اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کرمزید توانائی کے ساتھ عوامی مسائل کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی
کراچی ۔۔۔23 فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے وزراء اورمشیروں کے استعفے فی الفورمنظورکئے جائیں اورایم کیوایم کے اپوزیشن لیڈرکاتقرر کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم حکومت سے علیحدہ ہوکر اپوزیشن میں بیٹھنے کااعلان کرچکی ہے اوراس کے تمام وفاقی وصوبائی وزراء اورمشیراپنے استعفے دے چکے ہیں اوراپوزیشن بینچز الاٹ کرنے کی درخواست دے چکے ہیں جن پرتاحال عمل نہیں کیاگیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے وزراء اورمشیروں کے استعفے فوری طورپرمنظورکئے جائیں، ایم کیوایم کے ارکان کوسندھ اسمبلی، قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اپوزیشن بینچز الاٹ کی جائیں اورسندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے اپوزیشن لیڈرکافوری طورپرتقرر کیاجائے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم پہلے بھی حکومت کے ہرغیرجمہوری اورعوامی مفادات کے منافی اقدامات کے خلاف آوازاٹھاتی رہی ہے اوروہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کرمزیدتوانائی کے ساتھ عوامی مسائل کیلئے آوازاٹھاتی رہے گی۔
 
تنظیم مدارس الجعفریہ کے سربراہ آغا سید حسین مقدسی کا ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن ٹیلی فون ،رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو 
اہل تشیع کمیونٹی پر جب بھی کڑا اور مصیبت کا وقت آیا تو جناب الطاف حسین دکھ اور غم میں برابر کے شریک رہے، سید آغا مقدسی
فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے جناب الطاف حسین کے بیانات کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں، سید آغامقدسی
جناب الطاف حسین نے فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے
ایم کیوایم ہزارہ قوم سمیت تمام فقہ سے تعلق رکھنے والے عوام کا احترام کرتی ہے، رابطہ کمیٹی
 لندن ۔۔23فروری 2013ء 
تنظیم مدارس الجعفریہ کے سربراہ آغا سید حسین مقدسی نے ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکر یٹر یٹ لندن میں فون کر کے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کی اور جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی قیادت کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے لواحقین اور تمام اہل تشیع کمیونٹی سے ہمدردی اور اظہار یکجہتی پر اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے کہا جناب الطاف حسین نے فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے جبکہ انہوں نے شیعہ سنی اتحاد اور اتحاد بین المسلمین ، بھائی چارگی اورامن کیلئے ہمیشہ درس دیا ہے اورو اہل تشیع کمیونٹی پر جب بھی کڑا اور مصیبت کا وقت آیا توایم کیوایم نے نہ صرف دکھ اور غم میں بر ابر کی شریک رہی بلکہ مکمل تعاو ن کیا ہے۔ انہوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی ک لئے جناب الطاف حسین ک بیانات کی مکمل تائید وحمایت کر تے ہوئے کہا کہ بعض لوگ جو ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ ملت جعفریہ کے نمائند ے نہیں ہیں بلکہ وہ مفاد پر ست عناصر ہیں ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ ایم کیوایم ہزارہ قوم سمیت فقہ برادری سے تعلق رکھنے والے تمام عوام کا احترام کرتی ہے اور ماضی میں کی طری اتحاد بین المسلمین کیلئے اپنا بھر پور کر دار ادا کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ معصوم شہریوں کا ناحق خون بہارہے ہیں وہ نہ صرف ملک بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔ انہوں نے سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی مٖغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔ 
 
چوہدری نثار کی جانب سے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنا اور اسکی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنا افسوسناک ہے۔ وسیم اختر
چند روز قبل ہی چوہدری نثار نے بڑے زور و شور سے الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنے کیلئے مارچ کیا تھا اور آج اسی الیکشن کمیشن کو بیجا تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں
چوہدری نثار الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنے اور تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے اسکے ساتھ تعاون کریں
کراچی۔۔۔23 فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی وسیم اختر نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنمااوراپوزیشن لیڈرچوہدری نثار کی جانب سے الیکشن کمیشن پر دباؤڈالنااور اس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالناافسوسناک ہے ۔ اپنے بیان میں وسیم اخترنے کہاکہ چندروزقبل ہی چوہدری نثارنے بڑے زوروشورسے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن تک مارچ کیااوریہ اعلان کیاتھاکہ یہ مارچ الیکشن کمیشن کومضبوط کرنے کیلئے ہے لیکن آج جب الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کی ڈگری کی تصدیق کاعمل شروع کیاہے تو چوہدری نثار اسی الیکشن کمیشن کوبیجاتنقیدکانشانہ بنارہے ہیں اوراس پر غیرضروری دباؤڈال رہے ہیں۔وسیم اخترنے کہاکہ چوہدری نثار کوچاہیے کہ وہ الیکشن کمیشن پر اعتمادکریں اوراس پر دباؤڈالنے اورتنقید کانشانہ بنانے کے بجائے صاف وشفاف انتخابات کے انعقادکیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں۔
 
شیعہ قومی محاذ کے چار رکنی وفد کی چیئرمین محمد علی شاہ کی سربراہی میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب سے ملاقات 
ملاقات میں دونوں جانب سے شیعہ کمیونٹی اور ایم کیوایم کے درمیان دوریاں بڑھنے کے پیدا کئے جانے والے تاثر پر گہری تشویش کااظہار اور اسے زائل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا 
غلط فہمیوں کو دور، آپس میں باہمی رابطے جاری رکھنے اور بدامنی و انتشار پیدا کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنے پر بھی اتفاق رائے پایا گیا 
شیعہ قومی محاذ نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تمام مسالک کے درمیان اتحاد بین المسلمین کی عملی کوششوں کو سراہا 
کراچی ۔۔۔23، فروری 2013ء 
شیعہ قومی محاذ کے چارنمائندہ وفد نے چیئرمین محمد علی شاہ کی سربراہی میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال اور شیعہ کمیونٹی کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ وفد میں شیعہ قومی محاذ کے جنرل سیکریٹری یاسر عباس ، انفارمیشن سیکریٹری رضوان واسطی اور رکن توقیر حیدر شامل تھے جبکہ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شیخ محمد افضل موجود تھے ۔ ملاقات میں ایم کیوایم اور شیعہ قومی محاذ کے درمیان شیعہ کمیونٹی اور ایم کیوایم کے درمیان دور یاں بڑھنے کے پیدا کئے جانے والے تاثر پر گہری تشویش کااظہار کیا گیا اور اس تاثر کو زائل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ ملاقات میں دونوں جانب سے کسی بھی سطح پر غلط فہمیوں کو دور کرنے ، آپس میں باہمی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے اور بدامنی و انتشار پیدا کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنے پر بھی اتفاق رائے پایا گیا ۔ اس موقع پرباہمی رضا مندی سے یہ بھی طے پایا کہ شیعہ اکابرین ، علماء اکرام اور ایم کیوایم کے علاقائی ذمہ داران کے درمیان نچلی سطح تک رابطوں مربوط اور منظم نظام بنایا جائے گا۔ ملاقات میں شیعہ قومی محاذ نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تمام مسالک کے درمیان اتحاد بین المسلمین کی عملی کوششوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا ۔
 
اے آروائی نیوزلاہورکے رپورٹرذولقرنین شیخ پرنامعلوم افرادکی جانب سے بہیمانہ تشددپررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
ذولقرنین شیخ پربہیمانہ تشددکاواقعہ آزادی صحافت پرحملہ ہے،فوری نوٹس لیاجائے اورذمہ دارعناصرکوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے
کراچی۔۔۔23فروری2013 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے اے آروائی لاہورکے رپورٹرزولقرنین شیخ کونامعلوم افرادکی جانب سے بہیمانہ تشددکانشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے آزادی صحافت پرحملہ قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ذولقرنین شیخ پرتشددمیں ملوث افرادکوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کاتحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے تاہم لاہورمیں نامعلوم افراد کی جانب سے فرائض منصبی انجام دینے والے اے آروائی نیوزکے رپورٹر ذولقرنین شیخ پربہیمانہ تشددکے واقعے نے پنجاب میں امن وامان کے دعویٰ کی قلعی کھول دی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ذولقرنین شیخ پربہیمانہ تشدد آزادی صحافت کے منافی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے تشددکانشانہ بننے والے اے آروائی نیوزلاہورکے رپورٹرذولقرنین شیخ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیااوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی ۔
 
ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹر کمیٹی کے رکن کی ہمشیرہ اور قصبہ علی گڑھ سیکٹرکے یونٹ انچارج کے والد کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔23، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹر کی سیکٹر کمیٹی کے رکن تحسین قریشی کی ہمشیرہ اور ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 5/Eکے یونٹ انچارج امیر الدین کے والد حسین الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ر ابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)
 
*****

12/22/2024 11:18:54 AM