Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کا مشترکہ اجلاس ,اجلاس میں سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ 2012ء کا قانون ختم کرکے 1979ء کابلدیاتی نظام بحال کرنے کی شدیدمذمت


 Posted on: 2/21/2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کا مشترکہ اجلاس 
اجلاس میں سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ 2012ء کا قانون ختم کرکے 1979ء کابلدیاتی نظام بحال کرنے کی شدیدمذمت
جنرل ضیاء الحق کا بنایا ہوا 1979ء کابلدیاتی نظام آئین کے آرٹیکل 140 اے کے خلاف ہے
پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھرسندھیوں اورمہاجروں کے درمیان خلیج پیداکرنے کی کوشش کی ہے
ایسے ظالمانہ اقدامات سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے
ایم کیوایم ، حکومتی اقدام کے خلاف آئینی ، قانونی اور ہر سطح پرجمہوری جدوجہدکرے گی
حق پرست عوام ہرگزمایوس نہ ہوں اور اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔۔ 21 فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کاایک مشترکہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ اسمبلی میں سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ 2012ء کا قانون ختم کرکے 1979ء کابلدیاتی نظام بحال کرنے کے اقدام کی شدیدمذمت کی گئی۔ اجلاس میں اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم نے کئی دنوں کی طویل مشاورت اوربحث ومباحثہ کے بعدسندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ 2012ء کا قانون منظورکیاتھاجسے خودپیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے سندھ کے عظیم ترمفادمیں قراردیاتھا اوراب جیسے ہی ایم کیوایم نے اپوزیشن میں بیٹھنے کافیصلہ کیاپیپلزپارٹی نے خوداپناہی بنایاہوالوکل گورنمنٹ 2012ء کا قانون ختم کرکے 1979ء کابلدیاتی نظام بحال کردیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم برسوں سے کوشش کرتی رہی کہ سندھ کے تمام مستقل باشندوں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کوفروغ دیاجائے لیکن پیپلزپارٹی نے آج سندھ میں لوکل گورنمنٹ کاقانون ختم کرکے ایک مرتبہ پھرسندھیوں اورمہاجروں کے درمیان خلیج پیداکرنے کی کوشش کی ہے ،پیپلزپارٹی کایہ اقدام سندھ میں محبتوں کونہیں بلکہ نفرتوں اوردوریوں کوجنم دے گا ،لہٰذااس کایہ اقدام سندھ دوستی نہیں بلکہ سندھ دشمنی کے مترادف ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم لوکل گورنمنٹ کے نظام کوختم کرنے کے حکومتی اقدام کے خلاف آئینی ، قانونی اور ہر سطح پرجمہوری جدوجہدکرے گی اورسندھ کے عوام کونچلی سطح پر اختیارات دلانے کیلئے ہرجمہوری طریقہ اختیارکرے گی۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جنرل ضیاء الحق کابنایاہوا 1979ء کابلدیاتی نظام آئین کے آرٹیکل 140-A کے خلاف ہے اورپیپلزپارٹی نے اس نظام کوبحال کرکے آئین کی خلاف ورذی کی ہے۔ پیپلزپارٹی کے بعض رہنما خودبھی1979ء کے بلدیاتی نظام کوایک ڈکٹیٹر کابنایاہواکالاقانون قراردیتے تھے لیکن آج انہوں نے بھٹوکوپھانسی دینے والے اسی جنرل ضیاء الحق کاکالاقانون بحال کرکے ملک خصوصاً سندھ کے عوام کوواضح طورپرپیغام دیدیاہے کہ وہ آمریت کے دورکے اقدامات کو جاری رکھناچاہتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کا نظام جمہوریت کی نرسری ہوتاہے اورلوکل گورنمنٹ کے نظام کا نفاذخود پیپلز پارٹی کے منشور کا بھی حصہ ہے جسے محترمہ بینظیربھٹونے تشکیل دیاتھا لیکن آج پیپلزپارٹی کی موجودہ قیادت جوخودکوجمہوریت کاچیمپئن قراردیتی ہے اس نے نہ صرف جمہوریت کی بنیادی نرسری کوپیروں تلے کچلاہے بلکہ اپنی ہی قائد کے بنائے ہوئے منشورسے بھی انحراف کیاہے ۔رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ پیپلز پارٹی نے لوکل گورنمٹ کا قانو ن ختم کر کے سندھ کے غریب عوام کو نچلی سطح پر ان کے حق حکمرانی سے محروم کردیاہے اورفرسودہ جاگیردارانہ نظام کوتقویت دی ہے اوراب سندھ کے غریب ہاری ،کسان جاگیرداروں ،وڈیروں اوران کی بیوروکریسی کے رحم وکرم پرہوں گے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم نے ماضی میں بھی ظالم حکمرانوں کے ایسے آمرانہ اقدامات کاسامناکیاہے اورآج بھی ہرقسم کے ظلم وجبرکاسامناکرنے کیلئے تیارہیں، ایسے ظالمانہ اقدامات سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے اورہم حکومت کے غیرجمہوری اورغیرآئینی اقدامات کے خاتمہ اور عوام کوان کاحق حکمرانی اور بنیادی حقوق دلانے کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔ رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ ہرگزمایوس نہ ہوں اور اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں ۔
 
اولڈ سٹی ایریا اور کھارادر کے تاجروں اور عام عوام کو لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، رابطہ کمیٹی 
پیپلز پارٹی کی حکومت میں شامل بااثر شخصیات کی جانب سے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کو مکمل سپورٹ کیا جارہا ہے 
لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کوگرفتارکرکے کراچی کے شہریوں اورتاجربرادری کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے
کراچی ۔۔۔21 فروری 2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے اولڈ سٹی ایریا اور کھارا در کے تاجروں اور عام عوام کو ہراساں کرنے اوردہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کاروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ تاجر برادری اور عام عوام کو کولیاری گنگ وارکے دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام کوجان ومال کاتحفظ حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے تاہم پیپلز پارٹی کی حکومت میں شامل بعض بااثرشخصیات کی جانب سے لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کومکمل سپورٹ کیاجارہاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں نے اولڈ سٹی ایریا اور کھارا در کے کراچی کے کاروباری علاقوں میں خوف وہراس کی فضاء قائم رکھی ہے اوران کی جانب سے تاجروں اور عام عوام کودہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے جس کے باعث تاجربرادری کاان علاقوں میں کاروبارکرنامشکل ہوگیاہے اوروہ اپناکاروباربندکرنے پرمجبورہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی کے عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ جن دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے ان کے سروں کی قیمتیں لگائی گئیں تھی حکومت سندھ کی جانب سے اچانک ان کی سروں کی قیمتیں ختم کردی گئی اورانہیں کراچی میں معصوم شہریوں کے قتل وغارتگری اوردہشت گردی کاکھلالائسنس دیدیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت آصف علی زداری،وزیراعظم راجہ پرویزاشرف ،وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک ،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے اولڈ سٹی ایریا ، کھارادر کے کاروباری طبقے کودہشت گردی کانشانہ بنانے اورانہیں ہراساں کرنے کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورلیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کوگرفتارکرکے کراچی کے شہریوں اورتاجربرادری کوجاں ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے۔
 
ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر کے کارکن حاجی عبد السلام کی شہادت پرالطاف حسین کااظہارافسوس
لندن۔۔۔۔21فروری2013ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر کے کارکن حاجی عبد السلام کی شہادت پردلی رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ حاجی عبد السلام کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطافرمائے (آمین) 
 
ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر کے کارکن حاجی عبد السلام کی شہادت پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سفاک دہشت گردوں کے خلاف فی الفور کاروائی کریں 
کراچی۔ ۔۔۔21 فروری، 2013ء
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر کے کارکن حاجی عبد السلام کی شہادت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر میں آئے روز عام شہریوں سمیت ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کو جس تسلسل اور بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے وہ حکومت وقت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکن حاجی عبدالسلام کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرت کا نشانہ بنایا جائے اور شہر میں بڑھتی ہوئی قتل و غارت گری کے واقعات کی روک تھام کے لئے دعووں کے بجائے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ رابطہ کمیٹی نے شہید عبدالسلام کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ عزوجل شہید عبدالسلام کے درجات کو بلند فرمائے اور انکو جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے (آمین) 
 
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر کیرانی روڈ ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ بم دھماکے کے زخمیوں کوحق پرست سابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر صغیر احمدکی نگرانی میں کراچی میں آغا خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا 
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد نے زخمیوں کی عیادت کی اور ایم کیو ایم کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
کراچی ۔۔۔۔21فروری2013
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق کیرانی روڈ،ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کوخصوصی طیارے کے ذریعے آغا خان اور لیاقت نیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے منتقل کئے جانے والے زخمیوں کو اپنی نگرانی میں ان کے وارڈز میں شفٹ کروایا اور ان کی عیادت کی۔بم دھماکے میں زخمی ہونے والے33افراد کو آغا خان جب کہ 03افراد کو لیاقت نیشنل ہسپتال شفٹ کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق ایم کیوایم تمام زخمیوں کو ہرطرح کی مدد کرے گی ۔ ڈاکٹرصغیر احمد نے زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہونے والی خاتون کے انتقال پر بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
 
 
ایم کیوایم کے تحت ’ ’تحریکی سفر‘‘ اور ’’عظیم فلسفی رہنماء الطاف حسین‘‘ کی کتابوں کے اجراء کی پروقار تقریب منعقد
کراچی۔ ۔۔۔21 فروری، 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام معروف کالم نگاراورتیزی سے ابھرتے مصفین کوثرعلی صدیقی اورآنسہ عالیہ خان کی قائدتحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی عملی جدوجہدپرتحریری کتابوں بعنوان’’تحریکی سفر‘‘اور’’عظیم فلسفی ورہنماء الطاف حسین‘‘کااجراء کیاگیا۔کتابوں کے اجراء کی تقریب میں ایچ اقبال،خواجہ رفیق انجم،ذکی احمدذکی،یونس بختیار،اطہرمانی،سلیم عکاس،حامدعلی سید،شریف مائل ضیائی،غازی صلاح الدین ،رضوان صدیقی، امین یوسف اور حسن عباس کے علاوہ مشہورومعروف دانشور،ادیب،کالم نگار،تجزیہ کار، شعراء کرام ،صحافیوں اور فنون لطیفہ سے وابستہ اہم شخصیات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ تقریب سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرمحمدفاروق ستاراور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ارکان رابطہ کمیٹی اشفاق منگی ، گلفرازخان خٹک،آرٹس کونسل کے روح رواں اعجاز فاروقی، ،معروف صحافی مقتدی منصور،معروف عالم دین تنویرالحق تھانوی،جرات اخبارکے چیف ایڈیٹرمختارعاقل کے علاوہ کتابوں کے مصنفین کوثرعلی صدیقی اورآنسہ عالیہ خان نے خطاب کیا۔اس موقع پرحق پرست اراکین سینٹ، قومی وصوبائی اسمبلی کے علاوہ ایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان بھی موجودتھے۔کوثرعلی صدیقی اورمحترمہ عالیہ خان کی قائدتحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کی عملی جدوجہدپرمشتمل تحریرکردہ کتابوں کے اجراء کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام عزیزآبادکے لال قلعہ گراؤنڈمیں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈمیں بڑاپنڈال تیارکیاگیاتھا۔ پنڈال میں سادہ مگردیدہ زیب اسٹیج بنایاگیاتھاجس کے عقب میں لگی اسکرین پر’’تقریب اجراء‘‘تحریکی سفر، تحریرکوثرعلی صدیقی اورعظیم فلسفی رہنماء الطاف حسین ،تحریرمحترمہ عالیہ خان جلی حروف میں تحریرتھا۔ اسکرین کے اطراف میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کی تصاویرلگائی گئیں تھیں جبکہ پنڈال میں مہمان شرکاء کی نشستوں کیلئے کرسیوں کے انتظامات کئے گئے تھے ۔ تقریب میں نظامت کے فرائض وقاص شاہ اور احسن غوری نے انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔
لوکل گورنمنٹ کے قانون کاخاتمہ سندھ کوتقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ ڈاکٹرمحمد فاروق ستار 
آج ملک کوبچانے کیلئے قومی ایجنڈے کی ضرورت ہے،ایم کیوایم اقتدارکیلئے نہیں بلکہ ملک بچانے کیلئے انتخابات میں حصہ لے گی 
انشاء اللہ آخری فتح حق کی ہوگی اورملک میں ایم کیوایم کی شکل میں تبدیلی کاسورج طلوع ہوگا۔ مختارعاقل
اللہ تعالیٰ نے ایک امتیازی مقام قائدتحریک الطاف حسین کوعطاکیاہے ۔ تنویرالحق تھانوی
ایم کیوایم نے سیاسی نظام کوتبدیل کرنے کی بنیادڈالی ہے۔ مقتدی منصور 
یہ الطاف حسین کی شخصیات کاکمال ہے کہ ان کی جماعت متحدہ قومی موومنٹ انتہائی متحدومنظم جماعت ہے ۔ رضوان صدیقی
میری کتاب ’’تحریکی سفر‘‘ قائدتحریک الطاف حسین کی عظیم شخصیت کیلئے ایک حقیر تحفہ ہے۔ ،کوثرعلی صدیقی
قائدتحریک جناب الطاف حسین کافکروفلسفہ ہمیں عدل وانصاف کے زریں اصول سکھاتاہے ۔ آنسہ عالیہ خان
لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں کوثرعلی صدیقی اورآنسہ عالیہ خان کی تصنیف کردہ کتابوں
’’تحریکی سفر‘‘ اور’’عظیم فلسفی رہنماء الطاف حسین‘‘ کی تقریب اجراء سے خطاب
کراچی۔ ۔۔۔21 فروری، 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ پاکستان آج تک ایک ملک اورریاست ہے ، ابھی تک ایک قوم نہیں بنا۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے طے کیاہے کہ ہم انتخابات اقتدارکے حصول کیلئے نہیں بلکہ پاکستان بچانے کیلئے لڑیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم کے زیراہتمام لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں معروف کالم نگار کوثرعلی صدیقی اورآنسہ عالیہ خان کی کتابوں’’تحریکی سفر‘‘اور’’عظیم فلسفی ورہنماء الطاف حسین ‘‘کی تقریب اجراء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے مختارعاقل،تنویرالحق تھانوی، مقتدی منصور،رضوان صدیقی کے علاوہ کوثرعلی صدیقی اورعالیہ خان نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے کہاکہ ملک کوسیاسی طورپرتقسیم کیا جارہا ہے، آج ملک بچانے کیلئے قومی ایجنڈے کی ضرورت ہے ،انتخابات قریب آرہے ہیں لیکن افسوس کہ ایسے غیرجمہوری اقدامات کئے جارہے ہیں کہ لوکل گورنمنٹ کا قانون منظورہوالیکن آج اچانک اسی قانون کوکالاقانون قرار دیاجارہا ہے ، اس قانون کو ختم کرکے جمہوریت اور سندھ دشمنی کی گئی ہے جس سے سندھ کے عوام کے درمیان خلیج پیدا کی جارہی ہے، مگر ایم کیو ایم کسی ایسی سازش کوہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گی، ایم کیو ایم کل بھی سندھ کی تقسیم کے خلاف تھی اور آج بھی سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج جو کچھ سندھ اسمبلی میں ہواوہ سندھ تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی ادارے اورمقامی حکومتیں جتنی مستحکم ہوں گی ملک و قوم بھی اتنا ہی مضبوط و مستحکم ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کروانا تو دور کی بات آج اس قانون کو ہی لپیٹ دیا گیا ہے۔ ارباب اختیار یاد رکھیں کہ کسی بھی طبقے کو دیوار سے لگانے کے عمل کے نتائج کبھی اچھے نہیں نکلے۔ پاکستان میں صرف ایم کیو ایم ہی نظریاتی اور عوام کی خدمت کی سیاست کررہی ہے اور پاکستان کا نظریاتی قائد صرف الطاف حسین ہیں ، جن کا نظریہ عوام میں جڑ پکڑ چکا ہے اور صرف قائد تحریک ہی پاکستان کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے ہی ملک کے پڑھے لکھے باصلاحیت نوجوانوں کوملک کے اعلیٰ ایوانوں میں پہنچا کر حقیقی انقلاب برپا کردیا ہے ۔ قائد تحریک نے کارکنان کوخصوصی ہدایات دیں کہ قلم کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے قلم و کتاب کے زریعے انقلاب برپاکریں۔ تقریب سے ممتازدانشوراورجرات اخبارکے چیف ایڈیٹرمختارعاقل نے کہاکہ لکھی گئیں دونوں کتابوں کا جائزہ بتاتا ہے کہ جناب الطا ف حسین نے عام افراد کو علم و عمل کے استعمال کی ترغیب دیکر ذہنی و نظریاتی طور پر انتہائی طاقتور بنادیا ہے اور انہیں ایک شناخت دی ہے، افسوس کی بات ہے کہ موجودہ نظام کے حامی کسی طور بھی اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنے کوتیار نہیں جس کا ثبوت آج لوکل گورنمنٹ قانون کا ختم کیا جانا ہے، سماج کے ٹھیکیداروں کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ عوام کے حقوق کی بات کرنے والے کا راستہ روکا جائے مگر یہ کھلی حقیقت ہے کہ آج ایم کیوایم کے فکروفلسفے کاپیغام وادی مہران سمیت ملک بھر میں پھیل چکا ہے، ہمیں یقین ہے کہ انشاء اللہ آخری فتح حق کی ہوگی اور ایم کیو ایم کی شکل میں تبدیلی کا سورج پوری آب و تاب سے طلوع ہوگا۔ تقریب سے ممتازعالم دین اورمتحدہ بین المسلمین فورم کے صدرتنویرالحق تھانوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہ بڑی سعادت کی بات ہے کہ میں ان سیر حاصل کتابوں پر اپنی رائے بیان کرسکوں۔ الطاف حسین کے ساتھ میری دیرینہ وابستگی ہے ، اللہ تعالیٰ نے حق پرستانہ جدوجہد جاری رکھے الطاف حسین کو ایک امتیاز ی مقام عطا کیا ہے ، میں کتابوں کے مصفین کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ انہیں ترقی وکامرانی عطافرمائے (آمین) ۔ تقریب سے معروف صحافی مقتدی منصور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت سی جماعتوں اور انے لیڈران سے ملاہوں مگر جس قدر ایم کیو ایم اور اسکے قائد جناب الطاف حسین اپنے کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ ایک طلبہ تنظیم کا وجودمیںآنا اور تمام تر ظلم وستم اورجبرکے باوجودمحض چندسالوں میں ایک بڑی نمائندہ جماعت بن کر ابھرنا ایم کیو ایم کے قائد کی مخلصانہ جدوجہد کا ثمر ہے۔ ایم کیو ایم ایک روایت شکن جماعت ہے جس نے سیاسی نظام کو تبدیل کرنے کی بناد ڈالی اور آج اسی وجہ سے ان کی اتنی مخالفت ہوتی ہے کیونکہ ایم کیوایم سوچ کوتبدیل کررہی ہے اورجوسوچ کوتبدیل کرتے ہیں انہیں’’اسٹیٹس کو‘‘کبھی قبول نہیں کرتا۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں میں سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے اور ایم کیو ایم کا پیغام تیزی سے پھیل رہاہے اورآج ایم کیوایم کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں موجودہے۔ممتازدانشور اورآرٹس کونسل کراچی کے روح رواں رضوان صدیقی نے کوثرعلی صدیقی اورعالیہ خان کوکتابیں تحریر کرنے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین نے بحیثیت علم دوست اپنے کارکنان کو ہمیشہ ہدایات دیں کہ علم و عمل کے شہسوار بنیں اور زبانی جمع خرج کے بجائے عملیت پسندی اور حقیقت پسندی پر عمل کریں۔ آج ان نوجوانوں کی کتابیں الطاف حسین کے فکروفلسفے کامنہ بولتاثبوت ہیںَ انہوں نے کہاکہ سیاست دان اورلیڈرمیں فرق ہے لیڈراپنی آئندہ نسلوں کے متعلق سوچتاہے اورالطاف حسین ایسا ہی لیڈر ہے جو اپنی نسلوں کیلئے سوچتے ہیں۔ ہمارے اکثر سیاسی رہنماؤں کو ادب اورثقافت سے کوئی خاص دلچسپی نہیں مگر الطاف حسین منفرد رہنما ہیں جن پر 50سے زائدکتابیں تحریرکی جاچکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی ایک سیاسی جماعت نے آج تک سیرت النبیؐ کے جلسوں اور مشاعروں کا اہتمام نہیں کیا، مگر ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے سیرت النبیؐ کے بے شمار جلسے اورمشاعرے منعقدکیے ، ایم کیو ایم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت کے پیش نظربے شمار سیمنار منعقد کئے ۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کی شخصیت کاکمال ہے کہ ان کی جماعت انتہائی متحدومنظم جماعت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وی آئی پی کلچرایم کیوایم نے ختم کیااورسیاسی کلچرمیں انقلابی تبدیلی پیداکیں ، اب ہر حق پرست رکن قومی وصوبائی اسمبلی عوام کے درمیان موجودہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کافکروفلسفہ ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں میں اپنے ادارے قائم کیے اورانہیں عوام کی خدمت کیلئے متحرک کیا۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین جانتے ہیں کہ فتح اسی جماعت کی ہوتی ہے جومنزل پرپہنچنے کیلئے ظلم وستم کے پہاڑعبورکرتی ہے ،کتاب ہمیشہ زندہ رہے گی انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ان ابھرتے مصفین کی رہنمائی فرمائے اورانہیں کامیابی و کامرانی سے ہمکنار فرمائے (آمین)۔ ۔معروف کالم نگاروکتاب’’تحریکی سفر‘‘کے مصنف کوثرعلی صدیقی نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کی روایت رہی ہے کہ یہ ہمیشہ اپنے شہداء کویادرکھتی ہے انہوں نے تحریک پاکستان اورحق پرستی کے تمام شہداء کوسلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ میری کتاب تحریکی سفرقائدتحریک الطاف حسین کیلئے حقیرسا تحفہ ہے ۔’’عظیم فلسفی ورہنماء الطاف حسین ‘‘ کتاب کی مصنفہ آنسہ عالیہ خان نے قائدتحریک الطاف حسین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین کے فکروفلسفے نے مجھے اس قابل بنایاکہ آج میں ایک کتاب لکھ سکی اوراپنی تحریکی وابستگی کوان لوگوں تک پہنچاسکی جوتحریک سے وابستہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج کے دورمیں جب ہر کوئی فرقہ واریت اورنفرتوں میں بٹاہواہے ہیں ایسے وقت میں قائدتحریک کے فکر وفلسفہ نے ہمیں متحد و منظم کررکھاہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قائدتحریک کے فکروفلسفے پرپوری طرح عمل پیراہوکر قوم کومتحد ومنظم کرکے ایک قوم کا عظیم تصوراجاگرکریں اورملک وقوم کی بقاء و سلامتی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک کافکروفلسفہ ہمیں عدل وانصاف کے اصول سکھاتاہوں۔انہوں نے کہاکہ میں قائد تحریک سے بالمشافہ ملاقات نہیں کرسکی لیکن آج تک ان کے متعلق جتناپڑھااورجاناہے ، اسے ضبط تحریر کرکے ایک کتاب لکھی ہے ۔انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرصحت وتندرستی کیلئے دعائیں بھی کیں۔
 
ایم کیوایم کے سابق مرکزی فنانس سیکر یٹری ایس ایم طارق (مرحوم) کے برادرنسبتی محمد خالد کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس 
لندن ۔۔21فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سابق مرکزی فنانس سیکریٹری ایس ایم طارق (مرحوم )کے برادرنسبتی محمد خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطا ف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے او ر سوگوار ن کو صبر جمیل عطافرمائے ۔ 
 
پشاور کے علاقے حشت میں موبائل مارکیٹ میں بم دھماکہ میں شہری کے جاں بحق ہونے پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن: ۔۔۔21، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پشاور علاقے حشت میں موبائل مارکیٹ بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری کے جاں بحق اور متعددافرادکے شدیدزخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید ہونے والے فرد کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونیوالے فردکوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورزخمیوں کو مکمل صحتیابی عطا کرے ۔(آمین)
 
پشاور کے علاقے حشت میں موبائل مارکیٹ میں بم دھماکہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش ہے ، رابطہ کمیٹی 
بم دھماکے میں جاں بحق افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت اورزخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا
پشاور حشت کے علاقے میں مبائل مارکیٹ میں بم دھماکے پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
کراچی:۔۔۔21، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پشاور کے علاقے حشت میں موبائل مارکیٹ میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے ملک کو غیرمستحکم کرنے سازش قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ انتہاء پسندعناصرمذموم مقاصدکی تکمیل کیلئے خورکش حملے،بم دھماکے اوردہشت گردی کی وارداتیں کررہے ہیں اورمعصوم شہریوں،سیکوریٹی فورسز،بزرگان دین کے مزارات اوراحساس اداروں وتنصیبات کونشانہ بنارہے ہیں وہ ملک وقوم دونوں کے دشمن ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پشاور کے علاقے حشت میں موبائل مارکیٹ میں بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے جس کاواحدمقصدشہری الملاک کو نقصان ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے پشاورمیں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے فرد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمیوں کوجلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک اورخیبرپختونخواہ کی حکومت سے مطالبہ کیاکہ پشاور کے علاقے حشت میں موبائل مارکیٹ میں بم دھماکے کافی الفورسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اوردھماکے میں ملوث دہشتگردوں اوران کے سرپرستوں گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے ۔
 
لاہورمیں نجی اسکول میں ہونے والے شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک آتشزدگی سے22معصوم بچوں سمیت کلاس ٹیچر کے جھلسنے کے واقعے پرافتخار اکبر رندھاوا کااظہار تشویش 
کراچی:۔۔۔21، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخاراکبررندھاوانے لاہورمیں نجی اسکول میں ہونے والے شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک آتشزدگی سے22معصوم بچوں سمیت کلاس ٹیچر کے جھلسنے کے واقعے پرگہری تشویش کااظہارکیاہے۔اپنے ایک بیان میں افتخاراکبررندھاوانے اسکول ٹیچرنے اپنی جان کی پرواکیے بغیرہمت وجرات کامظاہرہ کرتے ہوئے بروقت بچوں کوآتشزدگی سے متاثرہ کلاس سے نکال کربڑے حادثے بچالیاجس پراسکول ٹیچرخراج تحسین کی مستحق ہیں۔افتخاراکبررندھاوانے آتشزدگی سے جھلس کرزخمی ہونے والے معصوم بچوں اوراسکول ٹیچر سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی ۔
 
قائد تحریک الطاف حسین حقیقی امن کے داعی ہیں اور چاہتے ہیں کہ خطے میں امن قائم ہو
تعلیمی اداروں میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیاں شہر قائد کے طلبہ و طالبات کو خوف کی فضا سے باہر نکالنے میں مددگار ثابت ہوں گی
اے پی ایم ایس او کے تحت منعقدہ گیارہویں پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خواجہ اظہار الحسن، ڈاکٹر محمد قیصر کا خطاب
کراچی ۔۔۔21 فروری 2013
حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت کراچی کے امن کو تباہ و برباد کیا جارہاہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ شہرِ قائد کو بھی کوئٹہ کی طرح غیر مستحکم کردیا جائے تاہم اے پی ایم ایس اوکی جانب سے پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات کاعکاس ہے کہ وہ حقیقی امن کے داعی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت جامعہ کراچی میں منعقدہ 11ویں پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اے پی ایم ایس او طلبہ و طالبات کی بہبود کے لیے اپنے آغاز سے ہی کتب میلوں، سٹی اولمپکس، سائنسی نمائش، ماڈل پری انٹری ٹیسٹ، کرکٹ ٹورنامنٹس و دیگر نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی آرہی ہے اور پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرکے اپنے طور پر بھرپورکوشش کررہی ہے کہ شہر قائد کاامن بحال ہو اور نوجوان بالخصوص اس ملک کے معمار طلبہ و طالبات خوف کی فضا سے باہر نکلیں۔ اس موقع پرحق پرست رکن سندھ اسمبلی مزمل قریشی، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر،معروف کامیڈین عمر شریف، اے پی ایم ایس او کے مرکزی سیکریٹری نشر و اشاعت شبیر علی بابر، جوائنٹ سیکریٹری عادل خان اور مرکزی رکن سید عدیل صفری سمیت جامعہ کراچی کی مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، چیئرپرسنز، اساتذہ اور شائقین طلبا ء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد قیصر نے ٹورنامنٹ کے کامیاب و بے مثال انعقاد پر اے پی ایم ایس او کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں بھی اے پی ایم ایس او کے تحت ایسے خوشگوار و پرامن سرگرمیوں کے انعقد کی بھی یقین دہانی کروائی۔دریں اثناء ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ وائس چانسلر الیون اور شوبز الیون کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیاجو شوبز الیون نے سخت مقابلے بعد 4 رنز سے جیت لیا۔ شوبز الیون ملک کے معروف فنکاروں امجد فرید صابری، کامران جیلانی، دانش تیمور، نعمان حبیب، آغا شیراز، حسن نیازی، عرفان موتی والا، فیصل جمیل، ڈاکٹر علی کاظمی، نواب عالم، محسن طلعت، تاہر کاظمی، سلمان سعید ، مختار احمد و دیگر پر مشتمل تھی جبکہ وائس چانسلر الیون میں ڈاکٹر محمد قیصر، ابوذر واجدی، خالد، عراقی، ارمان تیمور، خالدجمال، صادق علی خان، میڈم انجم عزیز، میدم نصرت ادریس، میڈم نسرین اسلم شاہ، و دیگر پر مشتمل تھی۔ اس موقع پر ملک کے نامور کامیڈین عمر شریف بھی دوران میچ اپنے روایتی انداز سے شائقین کو اپنے فن سے محظوظ کرتے رہے۔ یاد رہے کہ پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ ایشیاء کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیپ بال ٹورنامنٹ ہے جس میں مختلف شعبہ جات کی250سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا ہے جو بیک وقت جامعہ کراچی کے 5 گراؤنڈز 10 روز تک جاری رہے گا ۔
*****

12/22/2024 5:14:37 PM