Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شیعہ سنی بھائی چارے اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے جتنی کوششیں قائدتحریک الطاف حسین نے کی ہیں اتنی پاکستان کے کسی سیاسی رہنما نے نہیں کیں۔ حیدرعباس رضوی


 Posted on: 2/19/2013
 قائدتحریک الطاف حسین نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کیاکوششیں کی ہیں امین شہیدی کراچی، حیدرآباداورسندھ کے دیگرشہری علاقوں کے عوام سے پوچھیں
شیعوں کی ٹارگٹ کلنگزکے خلاف قائدتحریک الطاف حسین نے جس قدرکھل کرآوازبلند کی ہے اتناکسی اورنے بلندنہیں کی ۔حیدررضوی

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی حیدرعباس رضوی نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے بارے میں مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکریٹری امین شہیدی کی جانب سے دیئے گئے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ شیعہ سنی بھائی چارے اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے جتنی کوششیں قائدتحریک الطاف حسین نے کی ہیں اتنی پاکستان کے کسی سیاسی رہنما نے نہیں کی ہیں۔ اپنے بیان میں حیدرعباس رضوی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کیاکوششیں کی ہیں امین شہیدی کراچی، حیدرآباداورسندھ کے دیگرشہری علاقوں کے عوام سے پوچھیں، اس فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کوششیں کرنے کی پاداش میں قائدتحریک الطاف حسین کومخالفین کے بیہودہ الزامات کے کیسے کیسے تیرسہنے پڑے۔انہوں نے شیعوں کی ٹارگٹ کلنگزکے خلاف قائدتحریک الطاف حسین نے جس قدرکھل کرآوازبلند کی ہے اتناکسی اورنے بلندنہیں کی ۔
 
تحریک نفاذفقہ جعفریہ کی جانب سے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کے بیان کی حمایت
تحریک نفاذفقہ جعفریہ سندھ کے ناظم الامورعماریاسرکا ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون،قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی جانب سے جناب الطاف حسین کے بیان کوسراہا
الطاف حسین کا بیان ملت جعفریہ کے احساسات وجذبات کی ترجمانی ہے۔ عماریاسر
فرقہ وارانہ ہم آہنگی خصوصاً اہل تشیع کمیونٹی کیلئے ایم کیوایم اور الطاف حسین کی خدمات سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔عماریاسر

لندن۔۔۔ 19 فروری 2013ء
تحریک نفاذفقہ جعفریہ سندھ کے ناظم الامورعماریاسرنے کوئٹہ میں بعض شیعہ اکابرین کی جانب سے حکومت سے مطالبات منظورہوئے بغیر یکطرفہ طورپر دھرناختم کرنے کے بارے میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کے بیان کومکمل طورپردرست اورملت جعفریہ کے احساسات وجذبات کی ترجمانی قراردیاہے ۔ عماریاسرنے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزاد سے بات کی اور قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی جانب سے جناب الطاف حسین کے بیان کوسراہا۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے جوجراتمندانہ بیان دیاہے وہ ہم تمام سوگواروں کے لئے حوصلے کاباعث ہے اوراس بیان پر ہم انکے شکرگزارہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی خصوصاً اہل تشیع کمیونٹی کیلئے ایم کیوایم اورجناب الطاف حسین کی خدمات بے مثال ہیں جن سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔
 
جناب الطاف حسین وہ واحد سیاسی رہنما ہے جو عوام کی بلا تفریق ونگ نسل خدمت یقین رکھتے ہیں سینیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی
جناب الطا ف حسین نے ہمیشہ ملک میں بھرمیں فرقہ وارانہ ، ہم آہنگی، بھائی چارگی کو برقرار رکھنےاور تمام مسالک کو ایک ووسرے کے مسالک کے احترام کا درس دیا
کراچی ۔۔۔ 20 فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی نے مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکریٹر ی امین شہیدی کے بیان پر تبصرہ کر تے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین وہ واحد سیاسی رہنما ہے جو عوام کی بلا تفریق ونگ نسل خدمت یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطا ف حسین نے ہمیشہ ملک میں بھرمیں فرقہ وارانہ ، ہم آہنگی، بھائی چارگی کو بر قرار رکھنے اور تمام مسالک کو ایک ووسرے کے مسالک کے احترام کا درس دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امین شہدی نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے جناب الطاف حسین نے ہمیشہ ملک بھر میں شیعہ و سنی کے حوالے سے جوکوشوں کی ہے وہ سب کے سامنے ہیں اس طرح کے الزمات لگا کر فضا خراب مت کریں۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں شیعہ کی ٹارگٹ کلنگز کے خلاف الطاف حسین نے ببانگ دہل آواز بلند کی جو کسی بھی بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔

12/22/2024 5:16:50 PM