Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صدرآصف زرداری کی جانب سے گورنربلوچستان کو ضرورت پڑنے پرفوج کی مددلینے کی ہدایت پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارحیرت


صدرآصف زرداری کی جانب سے گورنربلوچستان کو ضرورت پڑنے پرفوج کی مددلینے کی ہدایت پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارحیرت
 Posted on: 2/18/2013
صدرآصف زرداری کی جانب سے گورنربلوچستان کو ضرورت پڑنے پرفوج کی مددلینے کی ہدایت پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارحیرت
کیا دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈآپریشن کیلئے فوج کی ضرورت اس وقت پڑے گی جب خدانخواستہ 500، ایک ہزاریا 2 ہزار معصوم وبے گناہ افرادکوشہیدکردیاجائے گا؟ آخر صدرمملکت کی نظرمیں ’’ضرورت‘‘ کامعیارکیاہے اس کی وضاحت کرکے قوم کوبتادیں۔رابطہ کمیٹی
لندن ۔۔۔ 18 فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صدرآصف زرداری کی جانب سے گورنربلوچستان کودی جانے والی اس ہدایت پر شدیدحیرت کااظہارکیاہے کہ ’’ اگر ضرورت پڑے تو ٹارگٹڈآپریشن کیلئے فوج کی مدد لی جاسکتی ہے ‘‘ ۔ رابطہ کمیٹی نے صدرآصف زرداری سے سوال کیاکہ وہ قوم کواس بات کابھی جواب دیدیں کہ کیا دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈآپریشن کیلئے فوج کی ضرورت اس وقت پڑے گی جب خدانخواستہ 500، ایک ہزار ، 2 ہزار یا 3 ہزارمعصوم وبے گناہ افرادکوشہیدکردیاجائے گا؟ آخر صدرمملکت کی نظرمیں ’’ضرورت‘‘ کامعیارکیاہے اس کی وضاحت کرکے قوم کوبتادیں۔

سانحہ کوئٹہ پرملک بھر میں ہونے والے عوامی احتجاج کے باوجود حکومتی بے حسی افسوسناک ہے۔الطاف حسین
ملک بھر میں اہل تشیع برادری ہی نہیں بلکہ تمام عوام سراپا احتجاج ہیں لیکن اب تک کسی حکومتی شخصیت نے کوئٹہ کادورہ کرنے کی زحمت تک گوارانہیں کی ۔ سانحہ کے شدیدزخمیوں کو اعلان کے مطابق علاج کیلئے تاحال کراچی بھی منتقل نہیں کیاگیا۔
بے حسی کارویہ ترک کیاجائے، مظلوم ہزارہ کمیونٹی کی دادرسی کی جائے، دھماکے کے شدید زخمیوں کوعلاج کیلئے فوری طورپرکراچی منتقل کیاجائے، ہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی بندکرائی جائے ، دھماکوں میں ملوث دہشت گردعناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ایم کیوایم آزمائش کی اس گھڑی میں ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ ہے اورانہیں انصاف دلانے کیلئے ہرسطح پر آوازبلندکرتی رہے گی
لندن ۔۔۔ 18 فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سانحہ کوئٹہ پرملک بھر میں ہونے والے عوامی احتجاج کے باوجود حکومتی بے حسی پر سخت افسوس کااظہار کیا ہے اور مطالبہ کیاہے کہ ہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی بندکرائی جائے اوراس نسل کشی میں ملوث سفاک دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ ماہ کوئٹہ میں علمدارروڈپر ہونے والے خودکش بم دھماکے میں بھی ہزارہ کمیونٹی کے80سے زائدمعصوم وبے گناہ افراد کی شہادت پر چار روزتک مظاہرین دھرنادیے بیٹھے رہے لیکن تمام تریقین دہانیوں کے باوجوداس دھماکے کے ذمہ داردہشت گردوں کوگرفتارنہیں کیاگیا۔ دو روزقبل ہونے والے دھماکے میں بھی اب تک ہزارہ کمیونٹی کے 85 معصوم وبے گناہ افرادشہیدہوچکے ہیں اورتقریباًدوسوزخمی ہیں۔ اس سانحہ پر ہزارہ کمیونٹی کے افراد دھرنا دیے بیٹھے ہیں اورملک بھر میں اہل تشیع برادری ہی نہیں بلکہ تمام عوام سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومتی بے حسی کاعالم یہ ہے کہ اب تک کسی حکومتی شخصیت نے متاثرین سے اظہارہمدردی کیلئے کوئٹہ کادورہ کرنے کی زحمت تک گوارانہیں کی ہے ۔حتیٰ کہ سانحہ کے شدیدزخمیوں کو اعلان کے مطابق علاج کیلئے تاحال کراچی بھی منتقل نہیں کیاگیااوروہ کوئٹہ میں اسپتالوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ بے حسی کارویہ ترک کیاجائے، مظلوم ہزارہ کمیونٹی کی دادرسی کی جائے، دھماکے کے شدید زخمیوں کوعلاج کیلئے فوری طورپرکراچی منتقل کیاجائے، ہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی بندکرائی جائے اور ان دھماکوں میں ملوث دہشت گردعناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے ہزارہ کمیونٹی سے دلی ہمدردی اورمکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم آزمائش کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے اورانہیں انصاف دلانے کیلئے ہرسطح پر آوازبلندکرتی رہے گی۔

پشاور میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر خود کش بم دھماکوں اور شدید فائرنگ پر جناب الطاف حسین کااظہار مذمت ۔
دہشت گردوں کی یہ مذموم کارروائی ملک کی سا لمیت پر کھلا حملہ ہے، الطاف حسین 
پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر خود کش حملوں اور شدید فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے لیویز اور پولیس اہلکاروں کے سوگوار لواحقین 
سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار ، زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا ۔
لندن۔۔۔18، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پرخود کش بم دھماکوں اور شدید فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ دہشت گردوں کی یہ مذموم کارروائی ملک کی سا لمیت پر کھلا حملہ ہے ۔اپنے ایک مذمتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک میں دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی کاروائیاں دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج ، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور عوام کے حوصلوں کو ہرگز پست نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کیرانی روڈ سانحہ کا ابھی غم اور دکھ ابھی تازہ ہی ہے اور ملک بھر میں مظلوموں کے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی دھرنے دیئے جارہے ہیں اور ایسی صورتحال میں سفاک دہشت گردوں نے پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر خود کش حملے اور شدید فائرنگ کی کارروائی کرکے ثابت کردیا ہے کہ دہشت گرد اور ان کے سرپرست ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر دہشت گردوں کے خود کش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے لیویز اور پولیس اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ، شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی سے مطالبہ کیا کہ پشاور میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر دہشت گردوں کے خود کش حملے اور شدید فائرنگ کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ،دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے ٹھوس و موثرا قدامات کئے جائے اور انکے خلاف تمام ملکی وسائل اور ذرائع استعمال میں لائے جائیں اور ملوث دہشت گردوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے عبرتناک انجام سے دوچار کیاجائے ۔
 
پاکستان کودشمنوں کی نظر لگ گئی ہے ،ہم تباہی کی طرف گامزن ہیں۔الطا ف حسین
سانحہ کوئٹہ کے شہیدوں کے لواحقین کی آہ وزاری کے مناظردیکھ کرمیرادل خون کے آنسوروتاہے
اہل تشیع کے سفاکانہ قتل عام پر شیعہ اورسنی ہی نہیں بلکہ پاکستان کاہرشہری ،ہرانسان دکھی اورسراپااحتجاج ہے
پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی سے فون پر گفتگو
قتل کسی بھی مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے کاہووہ ایک انسان کاقتل ہے اورقابل مذمت ہے۔حافظ طاہر اشرفی
لندن ۔۔۔18، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سانحہ کوئٹہ پر دلی صدمہ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کودشمنوں کی نظر لگ گئی ہے اورہم تباہی کی طرف گامزن ہیں۔ انہوں نے یہ بات آج پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے ایک ایک گھرکے کئی افرادشہیدہوئے ہیں ان کے لواحقین کی آہ وزاری کے مناظردیکھ کرمیرادل خون کے آنسوروتاہے، اہل تشیع کے اس سفاکانہ قتل عام پر شیعہ اورسنی مسلمان ہی نہیں بلکہ پاکستان کاہرشہری ،ہرانسان دکھی اورسراپااحتجاج ہے ۔ حافظ طاہر اشرفی نے سانحہ کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے وحشیانہ قتل عام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ قتل کسی بھی مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے کاہووہ ایک انسان کاقتل ہے اورقابل مذمت ہے ۔انہوں نے دہشت گردی کے خاتمہ اور اتحاد بین المسلمین اور احترام انسانیت کے فروغ کیلئے پاکستان علماء کونسل کی جانب سے جناب الطاف حسین کوبھرپورتعاون کایقین دلایا۔ 
 
مسلح افواج اور سیکوریٹی ادارے ہزارہ کمیونٹی کے سفاک قاتلوں کے خلاف بھرپورکارروائی کریں،الطاف حسین
اگرحکمراں، مظلوموں کا قتل عام روکنے میں مجبوریا ناکام ہیں تو وہ حکومت چھوڑدیں، الطاف حسین
شیعہ کمیونٹی پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہرسطح پر جدوجہد کرتے رہیں گے، الطاف حسین
ہزارہ قبیلے کے سرداراور ہزارہ یکجہتی کونسل کے چیئرمین سردار سعادت علی سے ٹیلی فون پر بات چیت
پوری شیعہ برادری ایم کیوایم کی جانب سے مظلوموں کی حمایت کے عمل کوکبھی فراموش نہیں کرے گی، سردارسعادت علی
لندن ۔۔۔18، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کی مسلح افواج اور سیکوریٹی اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہزارہ کمیونٹی کے سفاک قاتلوں کے خلاف بھرپورکارروائی کریں، شہداء کے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھیں اور شیعہ کمیونٹی کو جان ومال کا تحفظ فراہم کریں۔ یہ بات انہوں نے ہزارہ قبیلے کے سرداراور ہزارہ یکجہتی کونسل کے چیئرمین سردار سعادت علی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے سردار سعادت علی سے شیعہ برادری کے سفاکانہ قتل عام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم شیعہ کمیونٹی کے غم اور شہداء کے لواحقین کے سوگ میں برابر کے شریک ہیں اور شیعہ کمیونٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ ایم کیوایم ، ان پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہرسطح پر جدوجہد کرتے رہیں گے خواہ اس کیلئے ہمیں کتنی ہی قربانیاں ہی کیوں نہ دینی پڑیں ۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ کوئٹہ کے المناک واقعات پر حکمرانوں کی سرد مہری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اگر وہ مظلوموں کا قتل عام روکنے میں مجبوریا ناکام ہیں تو وہ حکومت چھوڑدیں۔ انہوں نے کہاکہ سفاک قاتل خواہ کہیں بھی ہوں پاکستان کی مسلح افواج اور سیکوریٹی ادارے کے سربراہان کا فرض ہے کہ وہ ہزارہ کمیونٹی کے سفاک قاتلوں کے خلاف بھرپورکارروائی کریں ، مظلوم شہداء کے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھیں اور شیعہ کمیونٹی کو جان ومال کا تحفظ فراہم کریں۔سردار سعادت علی نے مظلوم ہزارہ کمیونٹی کے حق میں صدائے احتجاج بلند کرنے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہزارہ کمیونٹی سمیت تمام اہل تشیع برادری آپ کے جذبات کی قدر کرتی ہے، آپ نے مظلوموں کی حمایت کی ہے اور جس طرح مظلوموں کو پیار ، محبت اور عزت دی ہے ہم یقین دلاتے ہیں کہ شیعہ برادری اس عمل کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔انہوں نے جناب الطاف حسین کی صحت عافیت اور درازی عمر کیلئے بھی دعائیں کیں۔
 
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی معروف عالم دین مولانا اسد دیو بندی سے ٹیلی فون پر گفتگو
سانحہ کوئٹہ بدترین دہشت گردی اور کھلی بربریت ہے، الطاف حسین
بے گنا ہ اہل تشیع افراد کے سفاکانہ قتل پر انسانیت پر یقین رکھنے والا ہر فرد غم زدہ ہے
علماء کرام کو ملک کی سلامتی وبقاء ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بے گنا ہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کر دار ادا کرنا چاہیے
سانحہ کوئٹہ انسانیت کا قتل ہے ، ہر مکتبہ فکر اسکی مذمت کر تاہے ، اسد دیو بندی 
لندن ۔۔18فروری 2013ء 
متحدہ قومی مومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور قوم مشکل دور سے گزر رہے ہیں اور اس حالات میں حق پرست علما ئے کرام کو ملک کی سلامتی وبقاء ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بے گنا ہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کر دار ادا کرنا چاہیے ۔ یہ بات انہوں نے معروف عالم دین مولانا اسد دیو بندی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔جناب الطاف حسین نے مولانا اسد دیو بندی کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اوران کی مکمل صحت یابی اور درازی عمر کیلئے دعا کی ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ بدترین دہشت گردی اور کھلی بربریت ہے ، بے گنا ہ اہل تشیع افراد کے سفاکانہ قتل پر انسانیت پر یقین رکھنے والا ہر فرد غم زدہ ہے او اس بد ترین دہشت گردی کے مذمت کر رہا ہے ۔ مولانا اسد دیو بندی نے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانیت کا قتل ہے اور ہر مکتبہ فکر اس کی مذمت کر تا ہ ے، انہوں نے فرقہ وارارنہ ہم آہنگی کے لئے جناب الطاف حسین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت ناامیدی میں امید کی کرن ہے ، یہی وجہ ہے کہ تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے ماننے والے آپکی کی قیادت میں متحد ہیں مولانا اسد دیوبندی نے جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت و عافیت کے لئے دعا بھی کی ۔
 
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی معروف مذبہی اسکالر خام طیبہ بخاری سے ٹیلی فون پر گفتگو
ہزارہ کمیونٹی کا قتل عام کھلی دہشت گردی، درندگی اور جنونیت ہے،الطاف حسین 
ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں اور اٹھا تے رہیں گے 
اس کھلی بربر یت اور درندگی پر حکومت کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے
علمدار روڈ کے شہداء کا چہلم بھی نہ ہوا تھا کہ ظالموں نے ہزارہ کمیونٹی پر ایک اور قیامت بپا کر دی
محترمہ خانم طیبہ بخاری نے اہل تشیع کے قتل عام پر اظہار ہمدردی کرنے پر جناب الطا ف حسین کا شکریہ ادا کیا
جب بھی اہل تشیع پر کڑا وقت آیا آپ نے ہمت اور بہادری سے حق پرستانہ مؤ قف اختیار کیا ، خانم طیبہ بخاری
ہمیں حکومت اور دہشت گرد ایک ہی صف میں نظر آتے ہیں، خانم طیبہ بخاری 
لندن ۔۔18فروری 2013ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی کا قتل عام کھلی دہشت گردی ہے ، درندگی ، اور جنونیت ہے اور حکومت کو اہل تشیع افراد کے سفاک قاتلوں کی گرفتار ی کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھنی چاہیں ۔یہ بات انہوں نے معروف مذہبی اسکا لر محترمہ خام طیبہ بخاری سے ٹیلی فون پر گفتگو کر تے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کر تے ہوئے کہا کہ ہم اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں اور اٹھا تے رہیں گے ، اس کھلی بربر یت اور درندگی پر حکومت کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے ،ابھی علمدار روڈ کے شہداء کا چہلم بھی نہ ہوا تھا کہ ظالموں نے ہزارہ کمیونٹی پر ایک اور قیامت بپا کر دی جس میں بزرگوں ،خواتین ، نوجوانوں او رمعصوم بچے شہید ہوگئے یہ سراسر ظلم ہے حکومت سوگواران کے جائز مطالبات کو تسلیم کر ے اور ان سے اظہار ہمدردی کرے اور حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں ،سوگواران کے غم میں شریک ہونا چاہیئے اور سفاک قاتلوں کو ہر قیمت پر گرفتار کرنا چاہیئے ۔محترمہ خانم طیبہ نے اہل تشیع کے قتل عام پر اظہار ہمدردی کرنے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی اہل تشیع پر کڑا وقت آیا آپ نے ہمت اور بہادری سے حق پرستانہ مؤ قف اختیار کیا ۔ہمیں حکومت اور دہشت گرد ایک ہی صف میں نظر آتے ہیں اور اس کھلے ظلم پر حکومت کی بے حسی مجرمانہ ہے ، خانم طیبہ بخاری نے جناب الطاف حسین کی صحت وسلامتی کیلئے دعا بھی کی ۔
 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کا ہزارہ کمیونٹی کے رہنماء اور سابق گورنر بلوچستان جنرل موسیٰ کے صاحبزادے مہدی موسیٰ سے ٹیلی فون پر رابطہ
اہل تشیع افراد کے مسلسل قتل عام پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، الطاف حسین 
مہد ی موسیٰ نے مظلوم ہزارہ کمیونٹی پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلا ف ہمت و جرات سے آواز اٹھانے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا
لندن ۔۔18فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ہزا رہ کمیونٹی کے رہنماء اور سابق گورنر بلو چستان جنرل موسیٰ کے صاحبزادے مہدی موسیٰ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ہزارہ کمیونٹی کے قتل عا م پر دلی تعزیت کی ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے رابطہ کر رہی ہے اور میں خود بھی ملک بھر کے تمام علما ئے کرام سے با ت کر رہا ہوں تاکہ وہ بھی دہشت گردی کی مذمت کریں اور مظلوم عوام پر ظلم وستم کا سلسلہ بند کرایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ اہل تشیع افراد کے مسلسل قتل عام پر میر ا دل خون کے آنسو رو رہا ہے اور میں اپنی اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان کی جانب سے ہزارہ کمیونٹی سے دلی تعزیت کر تا ہوں ہے ۔ مہد ی موسیٰ نے مظلوم ہزارہ کمیونٹی پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خیلا ف ہمت و جر ات سے آواز اٹھا نے پر جناب الطاف حسین کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے جس طر ح مظلوم اہل تشیع کے حق میںآواز اٹھائی ہے اس طر ح کسی بھی رہنما ء نے آواز نہیں اٹھا ئی ۔ اس حق پرستانہ کر دار پر ملک کی پوری شیعہ برادری آپ کے احسان مند ہے اور آپ کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعا گو ہے ۔ 
 
لاہور میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے معروف ماہرامراض چشم ڈاکٹر سید علی حیدر اورانکے گیارہ سالہ صاحبزادے کے بہیمانہ قتل پررابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا کا اظہار مذمت
لاہور۔۔۔18فروری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے لاہور میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے معروف ماہرامراض چشم ڈاکٹر سید علی حیدر اورانکے گیارہ سالہ صاحبزادے کے بہیمانہ قتل پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورواقعہ کو کھلی بربریت قرار دیاہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے کہاکہ ملک بھرمیں بے گنا ہ اہل تشیع افرادکا سفاکانہ قتل بد ترین دہشت گردی ہے اور ڈاکٹر سید علی حیدر اور ان کے صاحبزادے کا قتل بھی اس سلسلے کی کڑی ہے ۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر سید علی حیدر کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہا رکر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اورمرحومین کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوں نے وزیر اعلی پنجاب شہاز شریف اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ ڈاکٹرسید علی حیدر اورانکے صاحبزادے کے قتل کافوری نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرقانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔
 
موسیٰ خان خیل کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دکی جائے، الطاف حسین 
صحافی برادری کو تحفط فراہم کرنے کیلئے مثبت اور ٹھوس اقداماکئے جائیں
لندن ۔۔18فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جیو ٹی چینل سوات کے نمائندے موسیٰ خان خیل کی چوتھی بر سی کے موقع پر شہید کے سوگوار اہل خانہ اور صحافی براردی سے دلی تعز یت اور ہمدرد دی کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ موسیٰ خان خیل کا قتل بزدالانہ عمل ہے اور آج چار سال گزر جانے کے باوجو د موسیٰ خان خیل کے قاتل آ ج بھی نہ صرف آزاد گھو م رہے ہیں بلکہ قتل وغارتگر ی کے ذریعے معصوم شہریوں کو خون میں نہلانے میں مصروف ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ موسیٰ خان خیل سمیت ملک بھر ہونے والے صحافیوں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے قانو ن کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے اور صحافی براری کو تحفط فراہم کرنے کیلئے مثبت اور ٹھو س اقداماکئے جائیں تاکہ صحافی براری میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جاسکے ۔
 
قومی اسمبلی میں حق پرست گروپ کی جانب سے اپوزیشن نشستوں کی الاٹمنٹ کیلئے درخواست اسپیکر کے پاس جمع کرادی گئی
اسلام آباد: ۔۔18فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ نے پیپلزپارٹی کے ساتھ اپنااتحادختم کرکے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے علیحدہ ہونے اوراپوزیشن میں بیٹھنے کے حتمی فیصلیکے بعدقومی اسمبلی میں حق پرست گروپ کی جانب سے اپوزیشن نشستوں کی الاٹمنٹ کیلئے درخواست اسپیکرکے پاس جمع کروادی۔
 
لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی جانب سے کھارادر میں بے گناہ ومعصوم شہریوں پر شدید فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہیں،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی
کھارادر میں لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی فائرنگ کا نوٹس لیا جائے
کراچی ۔۔17فروری 2013 
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی کے علاقے کھارادر میں میں لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی جانب سے بے گناہ ومعصوم شہریوں پر شدید فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا ظہار کیا ہے اور اس واقعہ کو کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں حق اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے کھارادر میں شدید فائرنگ کر کے علاقے میں خوف وہراس پھیلا رکھا ہے اور لوگوں کو گھروں میں محصور رہنے پر مجبورکردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لیاری گینگ وار کے دہشت گرد،کراچی کے معصوم شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس افسران واہلکاروں کے بہیمانہ قتل ، پولیس تھانوں اور موبائیلوں پر راکٹوں سے حملوں، کراچی کی معیشت تباہ کرنے ، بھتہ خوری، تاجروں کے اغواء برائے تاوان اور تاوان نہ ملنے پر انہیں قتل کرنے میں ملوث ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی کھلی سرپرستی لمحہ فکریہ ہے۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ،گورنر ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھارادر میں لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی فائرنگ کاسختی سے نوٹس لیا جائے ،دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے اور معصوم شہریوں کی جان ومال محفوظ بنانے کیلئے ٹھوس ومثبت اقدامات بروئے کارلائے جائیں۔ 
 
سندھ کے اتحاد اور تعمیر و ترقی کیلئےحکام وقت کو اپنے ذہنوں کو وسیع کرنا ہوگا۔ وسیم آفتاب
ایم کیوایم کا حکومت میں شامل ہونے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ سندھ میں شہری و دیہی عوام کے درمیان فاصلہ ختم ہو ۔ ڈاکٹرصغیر احمد 
قائد تحریک کی جدوجہد اور تحریکی شہیدوں کی بدولت آج دنیابھر میں ایم کیوایم مظلوموں اور محکوں کی ترجمان بن چکی ہے۔وسیم قریشی 
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ سندھ دھرتی کے مفاد میں اہم فیصلہ کئے۔ محمد شریف 
گذشتہ روز پکا قلعہ گراونڈ حیدرآباد میں سیکٹرز و یونٹس کی تنظیم نو کے حوالے سے منعقد جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب 
حیدرآباد۔۔۔17فروری2013ء
سند ھ دھرتی کی ترقی وسلامتی کیلئے بے شمار قربانیاں دینے کے باوجود اگر کوئی ہم سے سندھ دھرتی کی محبت کا ثبوت مانگے تو وہ سندھ میں نفرت اور تعصب کو فروغ دینے میں مصروف ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب نے گذشتہ روز پکا قلعہ گراونڈ حیدرآباد میں ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے سیکٹرز و یونٹس کی تنظیم نو کے حوالے سے منعقد جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں رکن رابطہ کمیٹی و صوبائی وزیر ڈا کٹر صغیر احمد ،سندھ تنظیمی کمیٹی انچارج عمر قریشی ،جوائنٹ وسیم قریشی ،اراکین یاور فیصل ،خورشد احمد ،ایم کیوایم حیدرآباد زون کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی حق پرست اراکین اسمبلی اور سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ انہوں نے مذید کہاکہ سند ھ کے اتحاد اور تعمیر و ترقی کیلئے وقت حکام کو اپنے زہنوں کو وسیع کرنا ہوگا اگر ایسا نہیں ہوتو سند ھ کے اتحاد کا نعرہ صرف نعرہ ہی رہے جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے لیکن اردو بولنے والے سندھ کے مستقل باشندوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور ناانصافی کے نتائج اور کچھ بھی ہوسکتے ہیں ۔رکن رابطہ کمیٹی و صوبائی وزیر ڈاکٹرصغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کا حکومت میں شامل ہونے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ سندھ میں شہری و دیہی عوام کے درمیان فاصلہ ختم کیا جائے جس کیلئے ایم کیوایم نے کئی بار پیپلز پارٹی کی حکومت کا مشکل وقت میں بھر پور ساتھ دیا اور اپنے حصہ کے فنڈز بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت کو دئیے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان ایک ایسی تحریک سے وابستہ ہے جس نے ملک میں رائج فرسودہ نظام کو چیلنج کیا اور جو لوگ کسی نظام کو چیلنج کرتے ہیں وہ اپنے مشن و مقصد کیلئے ہر قسم کے حالات کے تیار رہتے ہیں اور ایم کیوایم کے کارکنان نے ماضی میں اپنے عمل و کردار سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ فرسودہ نظام کے سامنے چٹان ہے اور اب بھی ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم صبر و تحمل کا مظاہر ہ کریں کیونکہ صبر و تحمل کے ساتھ ہی اپنی منزل حاصل کرسکتے ہیں ۔اجلاس سے سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج وسیم قریشی نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد اور تحریکی شہیدوں کی بدولت آج دنیابھر میں ایم کیوایم مظلوموں اور محکوں کی ترجمان بن چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تنظیم نو کا عمل تحریک کے کاموں کو مزید تیز سے تیز کرنے کا حصہ ہے اور نومنتخب ذمہ داران تحریک کے پیغام کو پھیلنے اور نظام کی تبدیلی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔اجلاس سے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ سندھ دھرتی کے مفاد میں اہم فیصلہ کئے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کو حیدرآباد کی عوام کی حمایت حاصل ہے ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد شہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کاشہر ہے اور اس شہر کے رہنے والے سندھ دھرتی کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں ۔اجلاس کے ا ختتام پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین ،سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین نے نومنتخب سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران کے ناموں کا اعلان کیا۔ 
 
اے پی ایم ایس او کے سوگوارکارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت 
کراچی۔۔ 18؍ فروری 2013ء 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سائنس اینڈ کامرس کالج لانڈھی اے پی ایم ایس اویونٹ کے کارکن بابر جاوید اور اے پی ایم ایس او سیکٹر ڈی کے سابق سیکٹر ممبر سید شجاعت حسین کاظمی کے بھائی سید رضوان حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین کے تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)دریں اثناء آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ نے بھی بابرجاویداورسیدرضوان حسین کے انتقال پردلی افسوس کااظہارکیااوران کی مغفرت ،درجات کی بلندی کیلئے دعاکی ہے۔
 
***** 

4/28/2024 2:16:42 AM