Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ ء کوئٹہ کے ذمہ دارعناصر کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے ،ہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی بندکی جائے۔ الطاف حسین


 Posted on: 2/17/2013
سانحہ ء کوئٹہ کے ذمہ دارعناصر کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے ،ہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی بندکی جائے۔ الطاف حسین 
یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ اتنی بڑی دہشت گردی کے ذمہ دارعناصرکے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی
تمام ترحکومتی یقین دہانیوں کے باوجود سانحہ علمدار روڈکے ذمہ داردہشت گردوں کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی 
خفیہ تحقیقاتی ادارے قانون نافذکرنے والے ادارو ں کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر کارروائی کریں اور سفاک دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے
الطاف حسین کی جانب سے بم دھماکے کے شہداء کے لواحقین سے مکمل یکجہتی اورہمدردی کااظہار
ایم کیوایم کی تمام ترہمدردیاں مظلوم ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ ہیں ۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 17 فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کوئٹہ کے کیرانی روڈ پرہولناک دھماکہ کوچوبیس گھنٹے گزرجانے کے باوجوداب تک سانحہ کے ذمہ دار دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کئے جانے پر سخت افسوس کااظہارکیاہے اور حکومت اورتمام ارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے کہ سانحہ ء کوئٹہ کے ذمہ دارعناصر کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے اورہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی بندکی جائے۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام ترحکومتی یقین دہانیوں کے باوجود سانحہ علمدار روڈکے ذمہ داردہشت گردوں کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی،دہشت گردوں کی جانب سے گزشتہ روزکوئٹہ کے کیرانی روڈپرایک اور بڑادھماکہ کیاگیاجس میں ہزار ہ کمیونٹی کے 80سے زائدمعصوم وبے گناہ نوجوان، بزرگ، عورتیں اورمعصوم بچے شہیداورتقریباًدوسو افرادموت وزندگی کی کشمکش میں مبتلاہیں لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ اتنی بڑی دہشت گردی کے ذمہ دارعناصرکے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ خفیہ تحقیقاتی ادارے قانون نافذکرنے والے ادارو ں کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر کارروائی کریں اورسفاک دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے۔جناب الطاف حسین نے بم دھماکے کے شہداء کے لواحقین سے مکمل یکجہتی اورہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کی تمام ترہمدردیاں مظلوم ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ ہیں ۔ 
 
کراچی کے مسئلہ پر واویلا کرنے والی سیاسی ومذہبی جماعتیں ہزارہ کمیونٹی کے قتل عام پر کیوں خاموش ہیں ؟ الطاف حسین
کراچی کے مسئلہ پر تین تین روزہ کانفرنسوں کا انعقاد کرنے والی جماعتوں کو ہزارہ کمیونٹی کا قتل عام کیوں دکھائی نہیں دیتا؟
قوم ہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی کے عمل پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں کو مکمل بائیکاٹ کرے
الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن ۔۔۔ 17 فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ کراچی کے مسئلہ پرواویلا کرنے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں کو کوئٹہ میں بے گناہ ہزارہ کمیونٹی کا قتل عام کیوں دکھائی نہیں دیتااور وہ ہزارہ کمیونٹی کے قتل عام پر کیوں خاموش ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک کی بیشتر سیاسی ومذہبی جماعتیں کراچی کے مسئلہ پر تو تین تین روزہ کانفرنسوں اورمارچ کا انعقاد کرکے اپنی سیاسی دکانیں چمکاتی ہیں لیکن انہیں کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کا قتل عام دکھائی نہیں دیتااوران سیاسی ومذہبی جماعتوں کی زبانیں ہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی پر خاموش رہتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ علمدار روڈ پرہزارہ کمیونٹی کے شہداء کے چہلم سے قبل دوبارہ ہزارہ کمیونٹی پر قیامت صغریٰ ڈھائی گئی لیکن اس قتل عام پرسیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے مسلسل مجرمانہ خاموشی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جو کہ اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ یہ جماعتیں بے گناہ شہریوں کے سفاکانہ قتل کے جرم میں برابر کی شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ قوم بالخصوص نوجوانوں کو مفاد رپرست سیاستدانوں اور احترام انسانیت پر یقین رکھنے والوں میں تمیز کرنا چاہئے اور ہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی کے عمل پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں کامکمل بائیکاٹ کرنا چاہئے ۔
 
وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کا ٹیلی فون پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے گفتگو 
ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ،بین الاقوامی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیا ل
لندن ۔۔17فروری 2013ء 
وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے ٹیلی فون کر کے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین سے بات چیت کی ۔ بات چیت میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ،بین الاقوامی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیا ل ہوا ۔
 
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی معروف شیعہ عالم دین علامہ عباس کمیلی سے ٹیلی فون پر بات چیت
اہل تشیع حضرات کے سفاکانہ قتل عام پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، الطاف حسین
کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کا قتل عام قومی سانحہ ہے،اس سانحہ پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے
میں پوری شیعہ قوم کے غم میں برابر کا شریک ہوں، ایم کیوایم ان پر ڈھائے جانے والے ظلم کو ظلم کہتی رہے گی۔ الطاف حسین
آپ واحد سیاسی رہنماء ہیں جو شیعہ قوم پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف کھل کر آواز بلند کرتے ہیں۔علامہ عباس کمیلی
علامہ عباس کمیلی نے شیعہ قوم کے سفاکانہ قتل عام کے خلاف آواز بلند کرنے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا
لندن ۔۔17فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف شیعہ عالم دین علامہ عباس کمیلی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اورکوئٹہ میں ہزار ہ کمیونٹی کے سفاکانہ قتل عام پر دلی تعزت کا اظہار کیا ۔علا مہ عباس کمیلی سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کوئٹہ ،کراچی ،حیدر آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں اہل تشیع حضرات کے سفا کانہ قتل کی سخت ترین الفا ظ میں مذمت کر تے ہوئے کہاکہ اہل تشیع حضرات کے سفاکانہ قتل عام پر میر ا دل خون کے آنسورورہا ہے ۔کوئٹہ میں ہزار ہ کمیونٹی کا قتل عام قومی سانحہ ہے اور اس سانحہ پرملک کی بڑی بڑی سیاسی ومذہبی جماعتوں کی خاموشی انتہائی افسوسنا ک ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد کراچی اور حیدر آباد میں بوہری برادری کا سفاکانہ قتل کیا گیا اور کوئٹہ میں اہل تشیع حضرات پر قیامت ڈھائی گئی میں پاکستان میں رہنے والے پوری شیعہ قوم کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور انہیں یقین دلا تا ہو ں کہ ایم کیوایم ان پرڈھائے جانے والے ظلم کو ظلم کہتی رہے گی ۔انہوں نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ، انکے بلند درجات کی دعائیں کی اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔علامہ عباس کمیلی نے شیعہ قوم پر ڈھائے جانے والے مظالم او رانکے سفاکانہ قتل عا م کے خلا ف آواز بلند کرنے پر جناب الطا ف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے واحد رہنما ء ہیں جو مظلوم شیعہ قوم پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلا ف کھل کر آواز بلند کر تے ہیں اور نتائج کی پرو ا کئے بغیرحق پر ستانہ مؤ قف اختیار کر تے رہے ہیں ، شیعہ قوم آپ کے حق پرستانہ کر دارکو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ علامہ عباس کمیلی نے شیعہ کمیونٹی کی جانب سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام کے سفا کانہ قتل پر جناب الطاف حسین سے دلی تعزیت کی اور شہید کی مغفر ت کیلئے دعا کی ۔
 
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی معروف عالم دین اور متحدہ بین المسلمین فورم کے صدر مولانا تنویرالحق تھانوی سے ٹیلی فون پر گفتگو 
کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کا سفاکانہ قتل عام کھلی دہشت گردی ہے،الطاف حسین 
انسانیت پر یقین رکھنے والے ہر فرد کو اس سفاکی پر شدید مذمت کرنی چاہیئے
دہشت گردی کے واقعات اور ملک بھر میں اہل تشیع افراد کا قتل انسانیت کا قتل ہے 
متحدہ بین المسلمین فورم کے تمام علمائے کرام اس قتل عام کو پاکستان کے خلاف سازش تصور کر تے ہیں، مولانا تنویرالحق تھانوی
تمام مکاتب فکر کے علما ء اور عوام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے جناب الطاف حسین کا کر دار قابل تحسین ہے
لندن ۔۔17 فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف عالم دین اور متحدہ بین المسلمین فورم کے صدر ،مولانا تنویر الحق تھانوی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ۔مولانا تنویر الحق تھانوی سے گفتگو کر تے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ کوئٹہ میں ہزار ہ کمیونٹی کا سفا کانہ قتل عام کھلی دہشت گر دی ہے اور انسانیت پر یقین رکھنے والے ہر فر د کو اس سفا کی پر شدید مذمت کرنی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو سبو تاژ کرنے کی سازش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گر دی کے واقعات اور ملک بھر میں اہل تشیع افراد کاقتل انسانیت کا قتل ہے اور پاکستان میں محبت کرنے والے علما ئے کرام اور عوام کا فر ض ہے کہ وہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تعلیمات کو سامنے رکھتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فر وغ کے لئے کوششیں کریں ۔مولانا تنویر الحق تھانوی نے سانحہ کوئٹہ میں اہل تشیع حضرات کے سفاکانہ قتل کی سخت ترین الفا ظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو ظلم قرا ر دیا ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ بین المسلمین فورم کے تمام علما ئے کرام اس قتل عام کو پاکستان کے خلاف ساز ش تصور کر تے ہیں ۔ مولانا تنویر الحق تھانوی نے تمام مکاتب فکر کے علما ء اور عوام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کے کر دار کو سراہا اور جناب الطاف حسین کی صحت و عافیت اور درازی عمر کے لئے دعابھی کی ۔
 
ایم کیوایم کے وفد کی ہزارہ ٹاؤن کیرانی روڈ پر شہداء کی میتوں سمیت دیئے گئے دھرنے میں شرکت 
ہزارہ کمیونٹی ، شیعہ علماء کرام اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اور بھر پور یکجہتی کااظہار کیا 
سانحہ کیرانی روڈ اور علمدار روڈ کوئٹہ پر ہونے والے دھماکے بدترین واقعات ہیں ، ایم کیوایم کے وفد کی گفتگو 
جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم علمدار روڈ سانحہ پر بھی ہمارے دکھ میں شریک ہوئے اور آج بھی ہمارے درمیان رہ کر ہمارا غم بانٹ رہے ہیں ، دھرنے میں شریک علماء ، ہزارہ کمیونٹی کے رہنماؤں کی ایم کیوایم کے وفد سے گفتگو
ایم کیوایم کے وفد نے علمدار روڈ کی مقامی امام بارگاہ میں سانحہ علمدار روڈ کے شہداء کے چہلم میں بھی شرکت کی 
کوئٹہ۔۔۔17، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے کوئٹہ کے کیرانی روڈ پر ہونے والے ہولناک بم دھماکے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے ہزارہ ٹاؤن کیرانی روڈ پر شہداء کی میتوں سمیت دیئے گئے دھرنے میں شرکت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دہشت گردی کے اس بد ترین واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور ہزارہ کمیونٹی ، شیعہ علماء اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اور بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ ایم کیوایم کے وفد میں ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید سلیم اختر ایڈووکیٹ ، ایم کیوایم کوئٹہ زون کے اراکین اور ایم کیوایم علمدار روڈ یونٹ کے ذمہ داران و کار کنان شامل تھے ۔ ایم کیوایم کے وفد نے دھرنے میں شریک مقامی امام بارگاہ کے صدر علی رضا ہزارہ ،شہداء کے سوگوار لواحقین نوجوانوں، بزرگوں ، بچوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم ہزارہ کمیونٹی کے افراد کی نسل کشی کا مسلسل عمل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کا قانون کی گرفت سے محفوظ رہنا اور مظلوموں کی جانب سے انصاف کے حصول کیلئے میتوں سمیت دھرنے دینا ملک بھر کے محب وطن عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کیرانی روڈ کوئٹہ کے سانحہ میں شہید اور زخمی ہونے والے مظلوم افراد کے لواحقین ، اہل خانہ اور ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ ہے اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی ، تحفظ اور دہشت گردوں کی گرفتاری اور ان کے عملی طور پر عبرتناک انجام تک پہنچنے کی منتظر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ علمدار روڈ کوئٹہ کے بعد سانحہ کیرانی روڈ کوئٹہ کے واقعات بد ترین ہیں اور ان میں ملوث سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں ۔ ایم کیوایم کے وفد نے کیرانی روڈ کوئٹہ کے سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے بلنددرجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، سوگوار لواحقین کو انصاف کی فراہمی ، دہشت گردی کے خاتمے اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ اس موقع پر شیعہ علماء کرام اور ہزارہ کمیونٹی کے رہنماؤں نے ایم کیوایم کے وفد کی دھرنے میں شرکت اور مظلوموں کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم علمدار روڈ کوئٹہ کے سانحہ پر بھی ہمارے دکھ میں شریک ہوئی اور آج بھی ہمارے غم کو بانٹ رہے ہیں اور ہمارے درمیان موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے مظلوموں کو صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین سے ہی توقعات وابستہ ہیں اور مظلوموں کا واحد سہارا اور مسیحا جناب الطاف حسین ہی ہیں ۔ 
قبل ازیں ایم کیوایم کے وفد نے علمدار روڈ کوئٹہ کے سانحہ میں شہید ہونے والے ہزارہ کمیونٹی کے شہداء کے چہلم میں شرکت کی اور شہداء کے لواحقین ،شیعہ علماء کرام اورکوئٹہ یکجہتی کونسل کے سردارسعادت ہزارہ سے ملاقات کی ۔ایم کیوایم کے وفد نے ہزارہ کمیونٹی کے رہنماؤں اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور شہداء کی مغفرت اوران کے قاتلوں کی گرفتاری اور عبرتناک انجام کیلئے دعا بھی کی ۔ 
 
ایم کیوایم کا سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں شیعہ علماء کونسل کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کی حمایت کا اعلان 
کراچی ۔۔17فروری 2013 
متحدہ قومی موومنٹ نے سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں شیعہ علماء کونسل کی جانب سے کل کی جانے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پر امن طو پر سانحہ کوئٹہ کا سوگ منائیں اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کر یں ۔
 
ایم کیوایم کے فیصلے کوٹوپی ڈرامہ قراردینے والے چوہدری نثارخودٹوپی پہن کر ساری دنیامیں ڈرامے کررہے ہیں۔وسیم اختر
چوہدری نثار نے اپنے ذاتی ایجنڈے کیلئے مسلم لیگ ن کو جتنا نقصان پہنچایا ہے اتنا کسی اور نے اب تک نہیں پہنچایا
چوہدری نثار کے ہوتے ہوئے مسلم لیگ ن کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے
چوہدری نثار نے پہلے مسلم لیگ ن میں نفاق پھیلایا اور اب وہ اپوزیشن کی صفوں میں بھی انتشار اور نفاق پھیلارہے ہیں
کراچی ۔۔۔ 17 فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی وسیم اخترنے ایم کیوایم کے بارے میں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثارکے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کے اپوزیشن میں بیٹھنے کے اعلان کوٹوپی ڈرامہ قراردینے والے چوہدری نثارخودٹوپی پہن کر ساری دنیامیں ڈرامے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارنے اپنے ذاتی ایجنڈے کیلئے مسلم لیگ ن کوجتنانقصان پہنچایاہے اتناکسی اورنے اب تک نہیں پہنچایااورچوہدری نثار کے ہوتے ہوئے مسلم لیگ ن کوکسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔چوہدری نثارنے پہلے مسلم لیگ ن میں نفاق پھیلایااوراب وہ اپوزیشن کی صفوں میں بھی انتشا ر اور نفاق پھیلارہے ہیں۔
 
شہر میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے باعث تعلیم کا حصول دشواربنتا جارہا ہے 
بدعنوانیوں اور فیورٹ ازم نے تعلیمی نظام کوپستی کی جانب دھکیل دیا ہے
حق پرست اراکین اسمبلی کی کاوشوں سے لا ء فیکلٹی کا قیام قابلِ تحسین بات ہے
گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج لانڈھی میں لاء فیکلٹی کے آغاز پرطلباء کو اے پی ایم ایس او کی مبارک باد 
کراچی ۔۔۔17، فروری 2013ء 
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چےئر مین عبد الوہاب و ارکین مرکزی کابینہ نے گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج لانڈھی میں لا ء فیکلٹی کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ ایک مشترکہ بیان میں مرکزی کابینہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک جانب دہرہ طبقاتی تعلیمی نظام نوجوان نسل کے مستقبل کو اندھیروں کی جانب دھکیل رہا ہے اور بدعنوانیوں ، کرپشن اور فیورٹ ازم کے باعث تعلیمی نظام تباہ ہورہا ہے تو دوسری جانب حق پرست اراکین اسمبلی کی کاوشوں سے غریب متوسط طبقے کے لئے لاء فیکلٹی کا قیام قابلِ تحسین بات ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ملک کے تعلیمی معیار اور آئندہ نسلوں کی بہتری کے لئے جدو جہد کی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب ہے اور پورے ملک سے طلباء یہاں حصول علم کے لئے آتے ہیں لیکن یہاں گورنمنٹ تعلیمی اداروں کی تعداد ضرورت کے لحاظ سے خاصی کم ہے۔انھوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور شہر میں دہشتگردی کے باعث غریب و متوسط طبقے کے لئے تعلیم کا حصول دشواربنتا جارہا ہے۔جبکہ حق پرست اراکین اسمبلی کی یہ کاوش غریب و متوسط طبقے کے نوجوانوں کے روشن مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ قبل اذیں انھوں نے کالج کے پرنسپل مرزا طاہر بیگ ،اساتذہ کرام اور بالخصوص کراچی میں بسنے والے طلباء کو لاء فیکلٹی کے آغاز پر مبارک باد پیش کی ۔
 
ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد ، پاک کالونی اور کنری سیکٹرز کے کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت 
کراچی ۔۔۔17، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 174کے کارکن کاشف رضی کی والدہ محترمہ عطیہ رضی ، ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹر یونٹ 187کے کارکن محمد یامین خان کے بھائی جمشید خان اور ایم کیوایم کنری سیکٹر یونٹ چھڑو کے کارکن امجد کی والدہ محترمہ جمیلہ بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ر ابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)
 
ایم کیوایم سچل سیکٹر یونٹ ایوب گوٹھ کے فنانس سیکریٹری کی والدہ محترمہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس 
کراچی ۔۔۔17، فروری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سچل سیکٹر یونٹ ایوب گوٹھ کے فنانس سیکریٹری امجد مسیح کے والہ برکت مسیح کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں شریک ہیں ۔ 
 
*****

12/22/2024 5:51:40 PM