Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرہوتی کے قافلے پر خودکش حملے پرالطاف حسین کا اظہار مذمت


 Posted on: 2/15/2013
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرہوتی کے قافلے پر خودکش حملے پرالطاف حسین کا اظہار مذمت
دہشت گردی کا مسلسل عمل پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے خطرہ ہے، الطاف حسین
عسکری قیادت ، سیاسی ومذہبی جماعتیں اور عوام ایک نکتہ پر متفق ہوکرپاکستان کی سلامتی کیلئے کوششیں کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔15، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرہوتی کے قافلے پر خودکش حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوردہشت گردی کے مسلسل عمل کو پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے خطرہ قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی اورانتہاء پسندی قومی مسئلہ ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ عسکری قیادت ، سیاسی ومذہبی جماعتیں اور عوام ایک نکتہ پر متفق ہوکرپاکستان کی سلامتی وبقاء اور قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں کریں۔جناب الطاف حسین نے دہشت گردی کے واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرہوتی دلی ہمدردی کا اظہاربھی کیا۔
 
ملتان میں مسلح افرادکی فائرنگ کے نتیجے میں بچے کی ہلاکت کاسختی سے نوٹس لیاجائے،حق پرست اراکین قومی اسمبلی
کراچی :۔۔۔15فروری2013
حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے صوبہ پنجاب کے شہرملتان میں پنجاب کی حکمراں جماعت کے دو مسلح گرپوں میں تصادم کے بعدمسلح افرادکی فائرنگ کے نتیجے میں14سالہ معصوم بچے کی ہلاکت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ صوبہ پنجاب میں پولیس کی سرپرستی میں قتل وغارتگری،ڈکیتی،اغواء برائے تاوان اورچوری سمیت دیگرسنگین جرائم کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہواہے جس میں متعددمعصوم شہری نشانہ بن چکے ہیں تاہم پنجاب حکومت شہریوں کو جان ومال کے تحفظ فراہم کرنے اورقتل وغارتگری میں ملوث جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرنے کے بجائے چن کی بانسری بجارہی ہے اورانتہائی ڈھٹائی اورہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے سب ٹھیک ہے کاراگ آلاپ رہی ہے۔اراکین قومی اسمبلی نے پنجاب میں سیاسی سرپرستی میں قائم ان مسلح گروپوں کے تصادم کے نتیجے میں راہ گیرمعصوم بچے کے قتل کوقابل مذمت قراردیتے ہوئے مقتول کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔اراکین قومی اسمبلی نے گورنرپنجاب مخدوم احمدمحموداوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مطالبہ کیاکہ پنجاب کے شہرملتان میں مسلح افرادکی فائرنگ کے نتیجے میں بچے کی ہلاکت کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورذمہ دارعناصرکے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے۔
 
ایم کیوایم کے وفدکی شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے نائب صدرشکیل احمداورتاجرافتخاراحمدکی نمازجنازہ میں شرکت
کراچی :۔۔۔15فروری2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب کے ہمراہ حق پرست اراکین اسمبلی اورایم کیوایم کے دیگرذمہ داران پرمشتمل وفدنے گزشتہ روز گینگ وارکے مسلح شرپسند دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونیوالے شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے نائب صدر شکیل احمداورتاجرافتخاراحمدکی نمازجنازہ اورتدفین میں شرکت کی اورشہداء کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی۔شہداء کی نمازجنازہ اورتدفین میں کراچی کی تاجر برادری ، صنعتکاروں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراداورشہدا کے عزیزو اقارب نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پروسیم آفتاب نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تاجربرادری دلی تعزیت کااظہارکیااورکراچی میں قتل و غارتگری کے ذریعے شہرکاامن خراب کرنے کیلئے کی جاری سازش پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوبھی کی۔
 
ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی سائٹ ٹاؤن کے رکن یونٹ کمیٹی اکبر خان کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
کراچی :۔۔۔15فروری2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی ،سائٹ ٹاؤن یونٹ 07 کے یونٹ کمیٹی ممبر اکبر خان کے انتقا ل پر گہرے افسوس کا اظہا ر کیا ہے اپنے ایک تعز یتی بیا ن میں جنا ب الطا ف حسین نے مرحو م کے تما م سوگو ار لوحقین سے دلی تعز یت وہمددردی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپکے غم میں برابر کا شر یک ہے۔جنا ب الطا ف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعا لیٰ مر حو م کو اپنی جو ار رحمت میں جگہ اور ان کے تما م سو گوار لوحقین کو صبر جمیل عطا فرما ئے (آمین )
 
ایم کیو ایم کے سوگوارکارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت 
کراچی :۔۔۔15فروری2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی ، سائٹ ٹاؤن یونٹ 07کے یونٹ کمیٹی ممبر اکبر خان ،ایم کیو ایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی ،نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 05کے انچارج محمد شاہ کی صاحبزدی کرن محمد شاہ، پختون آرگنائزنگ کمیٹی ،نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 02 کے انچارج سارنگ شہزاد کے والد جمشید خان،کراچی مضا فا تی آرگنا ئز نگ کمیٹی کے کارکن ضمیر چا نڈیو کے والد حا جی ولی محمد، سیکٹر محمو د آبا دیونٹ UC2 کے کارکن آصف فضل کی والدہ نفیسہ بیگم ، فیڈ بی ایر یا، سیکٹریونٹ 147کے کارکن تنو یر محمو د کی والدہ ساجدہ محمو د،جہا نگیر روڈ سیکٹر یو نٹ 12کے کارکن ہما یوں شیخ کی بہن انا شبیہ ،قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن اکبر کی والدہ شمیم بیگم ،رنچھو ڑلا ئن سیکٹر یونٹ 28کے ذمہ دار کامران خا ن کی والدہ رابعہ کے انتقال پرگہرے افسوس کا اظہا ر کیا ہے۔ ایک تعز یتی بیا ن میں رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعا لیٰ مر حو م کو اپنی جو ار رحمت میں جگہ اور ان کے تما م سو گوار لوحقین کو صبر جمیل عطا فرما ئے (آمین )
 
*****
 

12/22/2024 6:03:20 PM