ڈاکٹرمحمدعلی شاہ کا انتقال نہ صرف ایم کیوایم بلکہ ملک وقوم کیلئے ایک عظیم نقصان ہے ۔الطاف حسین
ڈاکٹرمحمدعلی شاہ کاشمار پاکستان کے ان چندآرتھوپیڈک سرجن میں ہوتاتھاجواپنے شعبہ کے بہت بڑے ماہرسمجھے جاتے تھے
ڈاکٹرمحمدعلی شاہ کے انتقال سے پاکستان ایک ماہرسرجن، اسپورٹس کوفروغ دینے والی قومی شخصیت اورایک خداترس انسان سے محروم ہوگیاہے
ڈاکٹرمحمدعلی شاہ کے انتقال سے مجھے ذاتی طورپر دلی صدمہ پہنچاہے، میں اپنے ایک نہایت اچھے رفیق اور ساتھی سے محروم ہوگیاہوں
لندن ۔۔۔ 4 فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی،حق پرست صوبائی مشیر اورپاکستان کے ممتاز آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرمحمدعلی شاہ کے انتقال پر دلی صدمہ اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے اوراسے نہ صرف ایم کیوایم بلکہ ملک وقوم کیلئے ایک عظیم نقصان قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرمحمدعلی شاہ کاشمار پاکستان کے ان چندآرتھوپیڈک سرجن میں ہوتاتھاجواپنے شعبہ کے بہت بڑے ماہرسمجھے جاتے تھے ، انہوں نے اس شعبہ میں اپنے ذاتی اسپتال کے ذریعے لوگوں کی جوخدمت کی وہ ناقابل فراموش ہے ، وہ ایک بہترین معالج، خداترس ،ملنسار اوراچھے انسان تھے۔ ایک ڈاکٹرہونے کے باوجودانہوں نے کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ کیلئے بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹرمحمدعلی شاہ نے ایم کیوایم کے ایم پی اے کی حیثیت سے عوام کی دن رات خدمت کی ۔ڈاکٹرمحمدعلی شاہ کاانتقال نہ صرف ایم کیوایم کیلئے بڑانقصان ہے بلکہ یہ پورے ملک اورقوم کا عظیم نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہوسکتی۔ ان کے انتقال سے پاکستان ایک بہترین اورماہرسرجن، اسپورٹس کوفروغ دینے والی ایک قومی شخصیت اورایک خداترس انسان سے محروم ہوگیاہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرمحمدعلی شاہ کے انتقال سے مجھے ذاتی طورپر دلی صدمہ پہنچاہے، میں اپنے ایک نہایت اچھے رفیق اور ساتھی سے محروم ہوگیاہوں۔انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے لئے ایک بڑاسانحہ ہے جس پر مجھ سمیت ایم کیوایم کاایک ایک کارکن اورہمدردغمزدہ اورسوگوار ہے۔ہم سب آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں اور دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹرمحمدعلی شاہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اورتمام سوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔
ڈاکٹرمحمدعلی شاہ کاانتقال نہ صرف ایم کیوایم کیلئے بڑانقصان ہے بلکہ یہ پورے ملک اورقوم کا عظیم نقصان ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
ڈاکٹر محمد علی شاہ پاکستان کے ممتاز آرتھو پیڈک سرجن اورکھیلو ں کو وسعت دینے والی شخصیت تھی، جو آج ہم سے جدا ہوگئی
مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا ر
حق پرست صو بائی مشیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی۔۔۔۔4فروری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی،حق پرست صوبائی مشیر اورپاکستان کے ممتاز آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرمحمدعلی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ پاکستان کے ممتاز آرتھو پیڈک سرجن اورکھیلو ں کو وسعت دینے والی شخصیت تھی جو آج ہم سے جدا ہوگئی ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرمحمدعلی شاہ کاانتقال نہ صرف ایم کیوایم کیلئے بڑانقصان ہے بلکہ یہ پورے ملک اورقوم کا عظیم نقصان ہے ۔انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برادشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)
ایم کیوایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کا ڈاکٹر محمد علی شاہ کے انتقال پر امریکہ میں مرحوم کے صاحبزادے ڈاکٹر جنید سے ٹیلی فون پر تعزیت
ڈاکٹر محمد علی شاہ کے انتقا ل سے پاکستان ایک عظیم انسان سے محروم ہوگیا ہے
ڈاکٹر محمد علی شاہ کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین اور تمام کارکنان دلی صدمہ کا شکا ر ہیں اور آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں
لندن ۔۔ 4فروری 2013ء
ایم کیوایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر ڈاکٹر محمد علی شاہ کے انتقال پر امریکہ میں مرحوم کے صاحبزادے ڈاکٹر جنید سے ٹیلی فون پر تعزیت کی ۔رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے دیگر سوگواران سے بھی دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین اور تمام کارکنان دلی صدمہ کا شکا ر ہیں اور آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ کے انتقا ل سے پاکستان ایک عظیم انسان سے محروم ہوگیا ہے ، ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گو اران کو یہ سانحہ برداشت کر نے کا حوصلہ دے ۔ (آمین )
ڈاکٹر محمد علی شاہ کے انتقال کی خبر سنتے ہی ایم کیوایم امریکہ کے آرگنائزر جنید فہمی اور دیگر ذمہ داران وکارکنان امریکہ کے ہیو سٹن اسپتا ل پہنچ گئے
ڈاکٹر جنید اور دیگر سوگوار اہل خانہ سے اپنی اور قائد تحریک جنا ب الطاف حسین سے دلی تعزیت کی
ایم کیوایم ہیو سٹن کے ذمہ داران وکارکنان مر حوم کی میت کو پاکستان پہنچانے کے انتظامات میں مصروف ہیں
ہیوسٹن ۔۔4فروری 2013ء
ایم کیوایم کیسابق صوبائی وزیر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر ڈاکٹر محمد علی شاہ کے انتقال کی خبر سنتے ہی ایم کیوایم امریکہ کے آرگنائزر جنید فہمی اور دیگر ذمہ داران وکارکنان امریکہ کے ہیو سٹن اسپتا ل پہنچ گئے اور مرحوم کے ڈاکٹر جنید اور دیگر سوگوار اہل خانہ سے اپنی اور قائد تحریک جنا ب الطاف حسین سے دلی تعزیت کی اور محروم کے صاحبزادوں کو دلاسہ دیا ۔ ایم کیوایم ہیو سٹن کے ذمہ داران وکارکنان مر حوم کی میت کو پاکستان پہنچانے کے انتظامات میں مصروف ہیں ۔
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا انٹر نیشنل سیکر یٹر یٹ لند ن میں رابطہ کمیٹی سے ٹیلی فونک رابطہ
ڈاکٹر محمد علی شاہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین سے اظہار تعزیت
لندن ۔۔4فروری2013ء
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے انٹر نیشنل سیکر یٹر یٹ لندن میں ٹیلی فون پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے رابطہ کیا اور ایم کیوایم کے سابق صوبائی وزیر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر ڈاکٹر محمد علی شاہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین سے تعزیت کی۔ رحمان ملک نے ڈاکٹر محمد علی شاہ کے سوگوار اہل خانہ اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سے دلی تعزیت وافسوس کا اظہار کر تے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارن کو صبر جمیل عطا کر ے ۔
کسی بھی سطح کے مذاکرات میں کشمیری عوام اور رہنماؤں کو شامل کئے بغیر مسئلہ کشمیر کابامقصد حل تلاش نہیں کیاجاسکتا ،الطاف حسین
ایم کیوایم مظلوم کشمیری عوام کی آوازدنیا بھر میں ہر فورم پر اٹھائے گی
یوم کشمیر پر الطاف حسین کا خصوصی پیغام ، کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کااظہار
لندن۔۔۔4، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم مظلوم کشمیری عوام کی آواز اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں ہر فورم پر اٹھائے گی ۔یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ کشمیر،کشمیری عوام کا ہے اور کشمیری عوام اور رہنماؤں کوکسی بھی سطح کے مذاکرات میں شامل کئے بغیر مسئلہ کشمیر کابامقصد حل تلاش نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور ان کی قیام پاکستان سے جاری جدوجہد کو سلام تحسین اور سلام عقیدت پیش کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کا احترام یقینی بنانا چاہئے اور کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دینے کے ساتھ ساتھ انہیں حق خود ارادیت دیاجانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کے مؤقف کی بھر پور حمایت کرتی ہے جبکہ ایم کیوایم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایسا کوئی فیصلہ ہرگز قبول نہیں کرے گی جس میں کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کا خیال نہ رکھاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل فرمائے ۔(آمین)
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین روبہ صحت ہورہے ہیں
ڈاکٹروں کی ٹیم نے آج بھی جناب الطاف حسین کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے
حق پرست عوام ،مائیں ، بہنیں ، بزرگ اورعوام و کارکنان جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور سلامتی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں، رابطہ کمیٹی
لندن۔۔۔04، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام و کارکنان کی دعاؤں کے طفیل روبہ صحت ہورہے ہیں ۔ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے آج بھی جناب الطاف حسین کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام ،ماؤں، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں، کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی مکمل صحت یابی تک اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں ۔
معراج محمد خان، ڈاکٹر رحیق عباسی ، نبیل گبول، عابداختر، جیمز شیرا ،مولانا تنویر الحق تھانوی اورخانم طیبہ بخاری نے لندن فون کرکے الطاف حسین کی خیریت دریافت کی
مختلف سیاسی ، سماجی ،دینی شخصیات ،عوامی نمائندوں اور کارکنان وہمدردوں کی جانب سے الطاف حسین کی صحت یابی کی دعائیں
لندن۔۔۔4، فروری 2013ء
مختلف سیاسی ، سماجی ،دینی شخصیات اورعوامی نمائندوں کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔پیرکے روزبزرگ سیاستداں اور دانشور معراج محمد خان، معروف عالم دین اور متحدہ بین المسلمین فورم کے صدر مولانامولانا تنویر الحق تھانوی، ممتاز مذہبی اسکالر اور ذاکرہ خانم طیبہ بخاری،معروف عالم دین قاری اللہ داد، پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول،پاکستان عوامی تحریک کے صدرڈاکٹر اے رحیق عباسی،برطانیہ کے شہر رگبی کے سابق میئر اور رگبی کونسل میں لیبرپارٹی کے اپوزیشن لیڈر جیمز شیرا،سابق حق پرست سینیٹرزاہد اخترمرحوم کے بھائی عابداختر، ریٹائر برگیڈئیر اختر ضامن اورپاکستان سمیت دنیا بھر سے ایم کیوایم کے رہنماؤں ، حق پرست منتخب نمائندوں، ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردعوام نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی علالت پر تشویش ظاہر کی ، انکی خیریت دریافت کی اور جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں کیں۔دریں اثنا معروف عالم دین قاری اللہ داد کے مدرسہ میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و عافیت درازی عمر کے لئے آیت کریمہ کا وردکیا گیا جس میں مدرسہ کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جناب الطاف حسین صحت وعافیت دعائیں کیں۔جناب الطاف حسین کی صحت وعافیت کیلئے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کی ٹیلی فون کالوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام دعایہ اجتماع کاانعقاد
کراچی ۔۔۔04 فروری 2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام پیرکولال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں دعائیہ اجتماع منعقدکیاگیاجس میں دردوسلام اورآیت کریمہ کاوردکیاگیااورقائد جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔دعائیہ اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرفاروق ستار،انیس احمدقائمخانی، سینیٹر نسرین جلیل،اراکین رابطہ کمیٹی کنورخالدیونس،کنورنویدجمیل،شکیل عمر،سیدشاکرعلی،شاہدلطیف،سلیم تاجک،جاویدکاظمی،کیف الوریٰ،توصیف خانزادہ،آنسہ ممتازانوار ، ایم کیوایم کے رہنماء ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،ایم کیوایم امریکہ کے نگراں ارشدکمالی،حق پرست وزراء،اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،نائن زیروپرتنظیمی خدمات انجام دینے والے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان اورہمدردعوام نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرحق پرست صوبائی وزیرعبدالحسیب نے انتہائی خشوع وخضوغ کے ساتھ اجتماعی دعاکرائی جس میں قائدتحریک الطاف حسین کی جلدو مکمل صحت وتندرستی اوردرازی عمر، ایم کیو ایم کی کامیابی ، سازشوں کے خاتمے، حق پرست شہداء کی مغفرت اوراسیروں کی رہائی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکریٹریٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام لندن میں محفل میلاد النبیؐ منعقد کی گئی
معروف ثناء خواں اورمقررین نے بارگاہ رسالت ؐ میں گلہائے عقید ت پیش کیا اورسیرت طیبہ پر روشنی ڈالی
تقریب میں ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی انچارج ،اراکین ،کارکنان اورلندن میں مقیم ہمدرد خواتین کے علاوہ ڈاکٹر عمرا ن فاروق شہید کی اہلیہ شمائلہ عمران نے شرکت کی
لندن ۔۔۔4، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ انٹر نیشنل سیکریٹریٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام حضوراکرم ؐ کے یوم ولادت کے سلسلے میں اتوار کے روزلندن کے علاقے ایجوئیر میں واقع واٹلنگ کمیو نٹی سینٹرمیں محفل عیدمیلا دالنبیؐ منعقد ہوئی ۔اس روح پرور اور بابرکت محفل میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبر نے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی جبکہ معروف ثناء خواں محترمہ گلناز ،محترمہ صفیہ اکبر ،یاسمین نوین ،رضوانہ اظہار،شمائل سہیل، ثناء ، اقراء اورفضاء نے سیر ت طیبہ پر روشنی ڈا لی اوربارگاہ رسالت ؐ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔محفل عیدمیلاد لنبیؐ میں ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی انچارج و اراکین ،ایم کیوایم شعبہ خواتین کی کارکنان، شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران اور لندن میں مقیم ہمدرد پاکستانی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس مو قع پرمحفل میلاد ؐ کے شرکاء مسلسل درود شریف کا ورد کرتی رہیں۔تقریب کے شرکاء میں عطر کے پھول تقسیم کئے گئے اوران پرعرق گلاب چھڑکا گیا۔ بعد ازں حضور اکرمؐ کی خدمت میں سلا م پیش کیا گیا اورآخر میں خشوع و خضوع کے ساتھ اجتماعی دعا کی گئی جس میں ملک کی بقاء و سلامتی ، ترقی وخوشحالی، ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمہ، جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید اور بھتیجے عارف حسین شہید سمیت تمام حق پرست شہداء کے بلند درجات اور سوگوارلواحقین کیلئے صبر وجمیل کے علاوہ قائد جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمر کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں ۔ بعدازاں محفل میلاد کے شرکاء میں تبرک تقسیم کیا گیا۔
ایم کیوایم آسٹریلیا یونٹ کے زیر اہتمام ربیع الاول کے سلسلے میں وحدت المسلمین کانفرنس کا انعقاد
علمائے کرام ، نعت خواں حضرات سمیت پاکستانی قونصل جنرل نے بھی شرکت کی
مقررین نے اپنے خطاب میں وحدت المسلمین کی اہمیت اور سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی
آسٹریلیا۔۔۔4، فروری 2013ء
ایم کیوایم آسٹریلیا’’نیو ساؤتھ ویلز یونٹ ‘‘ کے زیر اہتمام گزشتہ روز ربیع الاول کے مبارک مہینے کے سلسلے میں وحدت المسلمین کانفرنس منعقد ہوئی جس میں سڈنی کے مشہورو معروف علماء نے شرکت کی ۔ علمائے کرام نے وحدت المسلمین کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے ایک اعتدال پسند معاشرے کی بنیاد کے قیام کی مستحسن اور عملی کوشش قرار دیا ۔کانفرنس میں روٹی ھل مسجد کے امام ڈاکٹر شبیر احمد ، اہلسنت ایسوسی ایشن کے محمد افتخار ہزاروی ، امام حسن (علیہ السلام ) سینٹر کے ادریس الحسن اور مولانا نظام الحق تھانوی و دیگر علماء کے علاوہ پاکستانی قونصل جنرل اعظم محمد نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کیا ۔وحدت المسلمین کانفرنس م میں نعت خواں حضرات نے سرور کونین حضرت محمد مصطفے ﷺ کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیااو رسیرت طیبہ پر روشنی ڈالی۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان رضاہارون، مصطفےٰ عزیزآبادی اورافتخاررندھاوانے اے آر وائی گروپ کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق کی عیادت کی
اراکین رابطہ کمیٹی نے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے حاجی رزاق کی خیریت دریافت کی اورانکی صحتیابی کیلئے دعاکی
حاجی اقبال نے عیادت کیلئے آنے پر اراکین رابطہ کمیٹی کاشکریہ اداکیا ، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی بھی خیریت دریافت کی اوران کی صحتیابی کیلئے دعاکی
لندن۔۔۔4 فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان رضاہارون، مصطفےٰ عزیزآبادی اورافتخاررندھاوانے آج لندن کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج اے آروائی گروپ کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق کی عیادت کی ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے اسپتال میں حاجی رزاق کے چھوٹے بھائی حاجی اقبال سے ملاقات کی اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے حاجی رزاق کی خیریت دریافت کی اوران کی صحتیابی کیلئے دعاکی ۔ حاجی اقبال نے عیادت کیلئے آنے پر اراکین رابطہ کمیٹی کاشکریہ اداکیااوران سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی بھی خیریت دریافت کی اوران کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔
ایم کیوایم کے زیراہتمام 5فروری یوم کشمیر،کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے طورپرمنایاجائیگا
کراچی:۔۔۔4، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی 5فروری2013ء یوم کشمیرمظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے طورپرانتہائی جوش وجذبے سے منایاگیا جائیگا اور اس سلسلے میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطا ف حسین کی رہائشگاہ العمروف نائن زیروعزیزآبادمیں مظلوم کشمیری عوام سے مکمل اظہاریکجہتی کیلئے کراچی میں مقیم کشمیری عوام کا اجتماع بروزمنگل دوپہر4بجے منعقدکیاجائیگا
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی نامور دانشور سراج لحق میمن کی وفات پر ان کے گھر جاکر سو گوارلواحقین سے ملاقات
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کی اور انکی مغفرت کے لئے دعا کی
کراچی:۔۔۔4، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی نامور دانشور سراج لحق میمن کی وفات پر ان کے گھر جاکر مرحوم کے فرزندوں ارشد میمن ، ڈاکٹر امجد سراج میمن اور بھتیجے صو بائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کی اور انکی مغفرت کے لئے دعا کی اور مرحوم کی سندھی ادب کے لئے خدما ت پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ وفد سینٹرل ایگزیکٹو سے کونسل کے جوائنٹ انچارج غازی صلاح لدین، رکن سی اسی سی احمد سلیم صدیقی، نومنتخب حق پرست رکن سندھ اسمبلی علی ارشد اور متحد سوشل فورم کے رکن مصوم تھری بھی شامل تھے۔
عوام وکارکنان سیلم شہزاد کی صحتیابی کیلئے اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعا کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔4، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزاد کی علا لت پر گہری تشویش کا اظہا ر کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ،بہنو ں ، بزرگوں اورکارکنوں سے اپیل کی کہ وہ سلیم شہزاد کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں۔
حق پرست عوام و کارکنان ایم کیوایم سکھر زون کے جوائنٹ زونل انچارج ابو الکلام کی صحت یابی کیلئے دعا کریں ، الطا ف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔4، فروری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سکھر زون کے جوائنٹ زونل انچارج ابوالکلام کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ،بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ بھی ابو الکلام کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔
*****