Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک صوبہ ہزارہ کے قائدباباحیدرزمان کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوفون، ہزارہ صوبہ کے مطالبہ پرمزید پیشرفت نہ ہونے پر ہزارے وال عوام میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کیا


 Posted on: 1/27/2013
تحریک صوبہ ہزارہ کے قائدباباحیدرزمان کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوفون، ہزارہ صوبہ کے مطالبہ پرمزید پیشرفت نہ ہونے پر ہزارے وال عوام میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کیا 
ایم کیوایم ہزارہ صوبہ کے قیام کیلئے ہزارے وال عوام کی خواہشات اورامنگوں کااحترام کرتی ہے۔الطاف حسین 
ہزارے وال عوام کے مطالبہ پر بھی توجہ دی جائے اوران کی بھی آواز کوسناجائے۔ رہنما بابا حیدرزمان سے فون پر گفتگو
ایم کیوایم ہزارے وال عوام کوکسی بھی قیمت پر تنہانہیں چھوڑے گی اور انکے حقوق کیلئے آوازبلندکرتی رہے گی۔ الطاف حسین
ایم کیوایم نے پہلے بھی ہزارہ صوبہ کے مطالبہ کوایوان میں اٹھا یاتھاجس پرہزارے وال آپ کے احسان مندہیں۔ بابا حیدرزمان
جنوبی پنجاب صوبہ کی طرح ہزارہ صوبہ کے مطالبہ کوبھی اٹھایاجائے۔ بابا حیدرزمان 
لندن:۔۔۔ 27،جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ہزارے وال عوام کے حقوق کااحترام کرتی ہے اوروہ ہزارے وال عوام کی خواہشات اورامنگوں کے مطابق ان کے حقوق کیلئے ہمیشہ آوازبلندکرتی رہے گی۔انہوں نے یہ بات آج تحریک صوبہ ہزارہ کے قائداوربزرگ رہنما بابا حیدرزمان سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔باباحیدرزمان نے جناب الطاف حسین کوفون کرکے ان سے ہزارہ صوبہ کے مطالبہ پرمزیدعملی پیشرفت نہ ہونے پر ہزارے وال عوام میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کیا اور جناب الطاف حسین سے کہاکہ جس طرح آپ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے بارے میں آواز اٹھارہے ہیں اسی طرح ہزارہ صوبہ کے مطالبہ کوبھی اٹھایاجائے کیونکہ ہزارے وال عوام کو اس سلسلے میں صرف آپ سے ہی امیدہے، ایم کیوایم نے پہلے بھی ہزارہ صوبہ کے مطالبہ کوایوان میں اٹھا یاتھاجس پرہزارے وال آپ کے احسان مندہیں۔ جناب الطا ف حسین نے باباحیدرزمان سے کہا کہ ہزارے کے عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے صوبہ کے قیام اورجودیگر مطالبات کررہے ہیں ہم ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ارباب اختیارسے ایک بارپھریہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہزارے وال عوام کوان کے جائزحقوق دیئے جائیں،ہزارے وال عوام کی خواہشات اورامنگوں کے مطابق ہزارہ صوبہ کے مطالبہ پر بھی توجہ دی جانی چاہیے اورہزارے وال عوام کی بھی آواز کوسناجائے۔ جناب الطاف حسین نے باباحیدرزمان کویقین دلایاکہ ایم کیوایم ہزارہ صوبہ کے قیام کیلئے ہزارے وال عوام کی خواہشات اورامنگوں کااحترام کرتی ہے اوروہ ہزارے وال عوام کوکسی بھی قیمت پر تنہانہیں چھوڑے گی اورہرفورم پر ہزارے وال عوام کے حقوق کیلئے آوازبلندکرتی رہے گی۔ 
 
الیکشن سے قبل ایم کیو ایم جنوبی پنجاب صوبے کا قیام چاہتی ہے، ڈاکٹر فارو ق ستار
قائد تحریک الطاف حسین نے سب سے پہلے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کیاور سب سے پہلے ایم کیو ایم نے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا۔
تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات سے بالاتر ہو کر الیکشن سے قبل پارلیمنٹ سے نئے صوبے کے قیام کیآئینی ترمیم منظور کروا لینی چاہے
بہت جلد پنجاب میں ایم کیو ایم کے تنظیمی ڈھانچے کی از سر نو تشکیل کا اعلان کیا جائے گا 
لاہور۔۔۔۔27 جنوری 2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ ایم کیو ایم الیکشن سے قبل جنوبی پنجاب کے صوبے کا قیام چاہتی ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات سے بالاتر ہو کر الیکشن سے قبل پارلیمنٹ سے نئے صوبے کے قیام کی آئینی ترمیم منظور کروا لینی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس واقع نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے سب سے پہلے دسمبر2011 کو ملتان میں ہونے والے جلسہ عام میں جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کی اور پھر ایم کیو ایم نے فروری2012 میں صوبے کے قیام کے لئے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو اندرونی و بیرونی مسائل کا سامنا ہے اور ملک دہشت گردی کا شکارہے اس وقت پاکستان کی بقاء و سلامتی داؤ پر لگی ہے ۔وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی انا کو ختم کر کے اور سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کی بقاء و سلامتی کے لئے کام کریں اور اسے ایک خوشحال و ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور سیاست میں فائدے اور نقصان کی پرواہ کئے بغیر جنوبی پنجاب کے صوبے کا آئینی مسودہ پارلیمنٹ میں منظور کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا نئے صوبے پر اتفاق رائے ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ کسی کی انا کی تسکین کے لئے جنوبی پنجاب کے عوام کو انکے حقوق سے محروم نہیں رکھا جانا چاہیے اور پنجاب اسمبلی میں نئے صوبے کے قیام کے بل کو منظور کروایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اب یہ کام نہ ہو سکا تو آئندہ آنے والے 10 سے 15 سال تک نئے صوبوں کا قیام عمل میں نہیں لایا جا سکے گا۔ پنجاب میں ایم کیو ایم کی سیاسی و تنظیموں سرگرمیوں کے حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم آئندہ انتخابات میں پورے ملک سے بھرپور حصہ لے گی اور انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پنجاب میں تنظیمی ڈھانچے اور تنظیم نو کی از سر تشکیل کا اعلان کیا جائے گا ۔ صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب جنوبی پنجاب کے عوام تخت لاہور کے زیرنگرانی رہنے کی بجائے اپنا الگ صوبہ چاہتے ہیں کیونکہ اتنے بڑے صوبے کو چلانا انتظامیہ کے بس کا کام نہیں جس سے جنوبی پنجاب کے عوام کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب جب جنوبی پنجاب کے عوام کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے تو اس عمل کو روکنے کے لئے اور عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے بعض عناصر اوچھے ہتھکنڈوں کا ستعمال کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت غیر جانبدار چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کے خلاف فہرستیں پڑھ کر سنائی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے اور جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق ضرور ملے گا۔ اس موقع پر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین سید شاہین انور گیلانی، مبین قاضی ایڈووکیٹ، طاہرہ آصف ، بسمہ آصف سکھیرا، زونل انچارج لاہور ملک وسیم کھوکھر اور ڈسٹرکٹ انچارج لاہور ارشاد الحق چوہدری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
 
الطاف حسین کی جانب سے بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کے مطالبہ پر پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے رہنماء (ر)کر نل جبار عباسی کا اظہار تشکر
ایم کیوایم نے صوبہ کا مطالبہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دیگر قومیتو ں کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے بھی جد وجہد کر رہی ہے
ایم کیو ایم ملک سے جاگیر دارنہ،سردارانہ اور مورثی نظام کے خاتمے اور ملک میں غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والےپڑھے لکھے عوام کی حکمرانی کی خو اہاں ہے، افتخار اکبر رندھاوا
لندن:۔۔۔ ۔۔27جنوری 2013ء 
پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے رہنما ء(ر) کرنل جبار عباسی نے ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکر یٹر یٹ لندن ٖٹیلی فون کر کے رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا سے گفتگو کی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کی مکمل حمایت کر نے پر ان کا شکریہ اد ا کیا ہے اور کہا کہ ایم کیوایم نے صوبہ کا مطالبہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دیگر قومیتو ں کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق کیلئے بھی جد وجہد کر رہی ہے جس پر بہالپور اور جنوبی پنجاب کے عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بے حد مشکور وممنون ہیں ۔اس موقع پر افتخار اکبر رندھاوا نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک سے جاگیر دارنہ، سردارانہ اور موروثی نظام کے خاتمے اور ملک میں غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے عوام کی حکمرانی کی خواہاں ہے اورتما م قومتوں سے تعلق رکھنے والے عوام کے غضب شدہ حقوق کے حصول کیلئے جد وجہد کرتی رہے گی ۔
 
پنجاب یونین آف جرنلسٹ ، لاہور پریس کلب اور ملک بھر سے آئے ہوئے صحافی نمائندوں کیایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات
لاہور27 جنوری2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (PFUJ) کے سیکریٹری جنرل امین یوسف ، چیئرمین اپنیک ناصر نقوی، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹ (PUJ) رانا عظیم اور جنرل سیکریٹری وسیم فاروق نے ملک بھر سے آئے ہوئے دیگر صحافی نمائندوں سے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین سید شاہین انور گیلانی ، مبین قاضی ایڈووکیٹ ، طاہر ہ آصف، بسمہ آصف سکھیرااور ملک وسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔ اس موقع پرڈاکٹر فاروق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم صحافیوں کو درپیش مسائل کے لئے حکومتی ایوانوں میں بھی آواز بلند کرے گی اور PUJ کے دھرنے میں شرکت کرے گی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ PUJ کے ساتھ ہمارا نظریاتی رشتہ ہے اور ہماری جدوجہد مشترکت ہے۔ اس موقع پر صحافی رہنماؤں نے ایم کیو ایم کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔ 
 
ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر یونٹ 56کے کارکن شرافت علی شہادت پر الطاف حسین کااظہار افسوس  
لندن۔۔۔27، جنوری 2013ء 
ٍمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر یونٹ 56کے کارکن شرافت علی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا اور سفاکانہ قتل کی وارداتوں میں ملوث دہشت گرد ایک دن ضرور اپنے عبرتناک انجام سے دوچار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن شہداء کے سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)
 
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر یونٹ 56کے کارکن شرافت علی کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کاشدید اظہار مذمت
شہر کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا تسلسل ہے ، رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ، کارکنان اور ہمدردوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے 
شرافت علی کو ہزاروں آہوں سسکیوں کے درمیان میں نیو کراچی کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
کراچی ۔۔۔27، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر یونٹ 56کے کارکن شرافت علی کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو شہر کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا تسلسل قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہ بعض عناصر شہر میں ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ، کارکنان سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت علمائے کرام کو نشانہ بنا کر شہر کراچی کا امن تباہ کرکے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے شرافت علی شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ شرافت علی کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیا جائے ، ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنان و ہمدردوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ دریں اثناء ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر یونٹ 56کے کارکن شرافت علی کو ہزاروں آہوں سسکیوں کے درمیان میں نیو کراچی کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا ۔ شہید کی نماز جنازہ پی آئی بی کالونی پر یس کواٹر میں اداکی گئی ،نماز جنازہ اور تدفین میں حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل ، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ارتضی فاروقی واراکین ،علاقائی سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ 
پورے پنجاب سے انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان سے غریب و متوسط طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔افتخا راکبر رندھاوا
پنجاب کے عوام اپنی قسمت بدلنے ، موروثی سیاست کے خاتمے اور جاگیر دارو ں سے نجات کیلئے ایم کیوایم کا ساتھ دیں 
مسلم لیگ ن کے مسلح ونگ کی موجودگی میں پنجاب میں شفاف انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے
لندن:۔۔ ۔۔ 27جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاو انے اپنے ایک بیان میں ایم کیوایم کا پورے پنجاب سے انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کا زبردست خیر مقدم کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے اس اعلان سے پنجاب کے غریب اور متوسط طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔افتخا ر رندھاوا نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پنجاب کے عوام اپنی قسمت بدلنے ، ملک سے موروثی سیاست کے خاتمے اور جاگیر دارو ں سے نجات حاصل کرنے کیلئے ایم کیوایم کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت صوبہ پنجاب بالخصوص لاہورمیں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے لہٰذا پنجاب میں منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے ضروری ہے کہ مسلم لیگ ن کو غیر مسلح کیا جائے اور پنجاب میں امن امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نواز گروپ کے عسکری ونگ کی جانب سے جدید ہتھیاروں کی آزادانہ نمائش اور استعمال کیا گیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کا عسکری ونگ صوبہ میں امن وامان کی خرابی کا ذمہ دار ہے اور مسلم لیگ( ن) کے مسلح ونگ کی موجودگی میں پنجاب میں شفاف انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے ۔ 
 
ایم کیوایم لاڑکانہ زون رتو ڈیرو یونٹ کی کمیٹی کے رکن محمد چھٹل شیخ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہارِ تعزیت 
لندن :۔۔۔27، جنوری 2013ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لاڑکانہ زون رتو ڈیرویونٹ کی کمیٹی کے رکن محمد چھٹل شیخ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہاکر تے ہوئے اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آ پ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکر ے ۔(آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لاڑکانہ زو ن رتو ڈیرو یونٹ کی کمیٹی کے رکن محمد چھٹل شیخ ، ٹنڈوالہ یار زون یونٹ 1-Bکے کارکن جبران وحید خانزادہ کی والدہ محترمہ ربو بیگم ،نا ظم آباد سیکٹر یونٹ 171کے کارکن عقیل انصاری کے والد شفیق احمد انصاری اور ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 24کے کارکن محمد خورشید کی والدہ محترمہ قیصر جہاں کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
 
مبشر حسین خان کے گولی لگنے سے انتقال اور محمد کامران کے روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت 
کراچی ۔۔۔27، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 131کی یونٹ کمیٹی کے رکن خالد حسین خان کے کم عمر بیٹے مبشر حسین خان کے نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی لگنے سے انتقال کرجانے اور ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 75کی یونٹ کمیٹی کے رکن محمد ریحان کے بھائی محمد کامران کے روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)
 
***** 
  
 

12/22/2024 5:21:16 PM