کارکنان سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔6دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سانگھڑ سیکٹر یونٹ شاہ مردان بابا کے جوائنٹ یونٹ انچارج محمد اشرف ،ایم کیو ایم میر پور خاص یونٹ2D کے ذمہ دار ابراہیم کے والد اسلام الدین اورحق پرست رکن صوبائی اسمبلی ظفر کمالی کے ماموں شجا ع الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کے درجات بلند فرمائے ، انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے ۔