Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹرطاہرالقادری کے عوامی مارچ کے خلاف کسی بھی صورت میں طاقت کا استعمال نہ کیاجائے۔الطاف حسین


 Posted on: 1/16/2013
ڈاکٹرطاہرالقادری کے عوامی مارچ کے خلاف کسی بھی صورت میں طاقت کا استعمال نہ کیاجائے۔الطاف حسین
مسئلے کے حل کیلئے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر بامقصد مذاکرات کا آغاز کیا جائے 
عوامی مارچ میں شامل لوگ پرامن ہیں جن میں نوجوان ہی نہیں بلکہ عورتیں، بچے،بچیاں اوربزرگ شامل ہیں جن میں بیشتر خواتین کے ساتھ شیرخواربچے بھی شامل ہیں
انکے خلاف طاقت کااستعمال درست اوردانشمندانہ اقدام نہیں ہوگا اس سے حالات بہترہونے کے بجائے مزید خراب ہونگے
حکومت اورڈاکٹرطاہرالقادری دونوں فریقین پر ذوردیاکہ وہ لچک کامظاہرہ کریں اور معاملے کوافہام وتفہیم سے حل کیاجائے 
لندن ۔۔۔ 16 جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حکومت سے کہاہے کہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے عوامی مارچ کے خلاف کسی بھی صورت میں طاقت کا استعمال نہ کیاجائے اورمسئلے کے حل کیلئے ایک لمحہ ضائع کئے بغیربامقصد مذاکرات کاآغازکیاجائے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ عوامی مارچ میں شامل لوگ پرامن ہیں جن میں نوجوان ہی نہیں بلکہ عورتیں، بچے،بچیاں اوربزرگ شامل ہیں جن میں بیشتر خواتین کے ساتھ شیرخواربچے بھی شامل ہیں،ان کومنتشرکرنے کیلئے ان کے خلاف کسی بھی طرح طاقت کااستعمال درست اوردانشمندانہ اقدام نہیں ہوگا بلکہ اس سے حالات بہترہونے کے بجائے مزیدخراب ہوں گے لہٰذا حکومت کوچاہیے کہ وہ کسی بھی صورت میں طاقت کا استعمال نہ کرے اورمعاملے کے حل کیلئے مذاکرات اوربات چیت کاراستہ اختیارکرے۔جناب الطا ف حسین نے حکومت اورڈاکٹرطاہرالقادری دونوں فریقین پر ذوردیاکہ وہ لچک کامظاہرہ کریں اور معاملے کوافہام وتفہیم سے حل کیاجائے ۔
 
اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء کونظم وضبط اور ثابت قدمی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، الطاف حسین
ڈی چوک پرلاکھوں عوام تین دن سے کھلے آسما ن تلے اپنے جائز مطالبات کے حق میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کررہے ہیں ، الطاف حسین
سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں کو بھی سیاسی ونظریاتی اختلافات کے باوجود حق پرستی کی راہ میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے پر عوام کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے، الطاف حسین
لندن۔۔۔16، جنوری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سربراہی میں لانگ مارچ میں شرکاء کو ان کی ثابت قدمی اورنظم وضبط کے مظاہرے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسلام آباد کے ڈی چوک پرلاکھوں کی تعداد میں پرعزم بزرگ ، خواتین، نوجوان ، معصوم بچے اوربچیاں گزشتہ تین دن سے شدید سردموسم میں کھلے آسما ن تلے اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس پر میں ایک ایک فرد کو انکی ثابت قدمی پر دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ دیگر سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں اوران کے کارکنوں کو بھی نہ صرف اپنے سیاسی ونظریاتی اختلافات کے باوجود حق پرستی کی راہ میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے پر عوام کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے بلکہ نظم وضبط اورثابت قدمی کے مظاہرے کی تقلید بھی کرنی چاہئے ۔
 
ایم کیوایم ،جناب الطاف حسین کی تعلیمات کے مطابق امن ، پیار ، اخوت و مساوات کے درس کو تمام مکاتب فکر کے درمیان عام کرنے کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے، وسیم آفتاب 
ماہ ربیع الاول میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب کے ہمراہ ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و اراکین کی شیعہ عالم دین فرقان حیدر عابدی سے ملاقات
ایم کیوایم کی جانب سے رابطہ کمیٹی، حق پرست وزراء ، اراکین اسمبلی ، ایم کیوایم علماء کمیٹی کے ذمہ داران پر مشتمل وفود کا مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ جاری ہے
تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ربیع الاول میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کو مزید فروغ دینے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ، فر قا ن حیدر عابدی 
کراچی :۔۔۔۔16، جنوری 2013ء 
ماہ ربیع الاول کے مہینے میں مذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارگی کی فضا ء کو جاری رکھنے کے لئے ایم کیوایم کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست وزراء ، اراکین اسمبلی ، ایم کیوایم علماء کمیٹی کے ذمہ داران پر مشتمل وفود کا مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب کے ہمراہ ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و اراکین نے معروف شیعہ عالم دین علامہ فرقان حیدر عابدی سے ملاقات کرکے انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ماہ ربیع الاول کی مبار کبادپیش کی اور پیغام پہنچایا۔ملاقات میں علامہ فرقان حیدر عابدی نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب سے گفتگو کرتے ہوئے سانحہ کوئٹہ اور سانحہ سوات میں بم دھماکوں اور دہشت گردی کے دوران بے گناہ افراد کی شہادت پر دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکیا اور ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے سانحہ کوئٹہ اور سانحہ سوات کو کھلی بربریت قرار دیااور کہاکہ جو دہشت گرد ان سانحات میں ملوث ہیں وہ دراصل انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اور اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افرادکو ظلم و ستم کا نشانہ بناکرفرقہ وارانہ فسادات کی سازش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جانب سے سانحہ کوئٹہ اور سانحہ سوات میں دہشت گردی کیخلاف آواز بلند کرنا جر اتمندانہ اقدام ہے ۔انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ ربیع الاول میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کو مزید فروغ دینے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور ایسے سازشی عناصر سے ہو شیار رہیں جو فرقہ واریت کی بنیاد پر لوگوں کو دست و گریباں کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے ان سانحات میں شہید ہونیوالے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اور یکجہتی کااظہا ر کیا ہے جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے علامہ فرقان حیدر عابدی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات کے مطابق امن ، پیار ، اخوت و مساوات کے درس کو تمام مکاتب فکرکے درمیان عام کرنے کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ، تاکہ ملک بھر میں امن و آشتی کی فضاء کو مستحکم بنایا جائے یہی وجہ ہے ایم کیوایم بالخصوص محرم الحرام اورربیع الاول میں نبی کریمؐ کی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیتی ہے ۔ اس موقع علامہ فرقان حیدر عابدی نے سانحہ کوئٹہ اور سانحہ سوات میں شہید ہونیوالے افراد کے سوگوار لواحقین سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرنے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور ایک ایک کارکن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
 
سماء ٹی وی کراچی کے اسائمنٹ ایڈیٹر احمد نیئر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن و شعبہ اطلاعات کے انچارج واسع جلیل کااظہار تعزیت
کراچی: ۔۔۔16، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے انچارج واسع جلیل نے سماء ٹی وی کراچی کے اسائمنٹ ایڈیٹر احمد نیئر کی والدہ محترمہ زرینہ بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ واسع جلیل نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)
 
ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت 
کراچی :۔۔۔16،جنوری 2013ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر کے کارکن رئیس ضمیر کے والد ضمیر احمد صدیقی اور ملیر سیکٹر یونٹ 198کے کارکن عبد الرزاق کی والدہ محترمہ جمیلہ بیگم کے انتقال پر دلی افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تما م سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین )
 
*****

12/22/2024 4:40:03 PM