ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن وسابق صوبائی مشیربرائے وزیراعلیٰ سندھ منظورالحسن کی علالت پرالطا ف حسین کااظہارتشویش
حق پرست عوام وکارکنان منظورالحسن کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکریں،الطا ف حسین کی اپیل
رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدشاکرعلی اوراشفاق منگی نے منظورالحسن کی ان کی رہائشگاہ جاکرعیادت کی اوران کی صحت یابی کے لئے دعاکی
لندن۔۔۔26نومبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اورسابق مشیربرائے وزیراعلیٰ سندھ منظورالحسن کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلدمکمل صحت یابی کے لئے دعاکی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام خصوصاًماؤں،بہنوں،بزرگوں اورنوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منظورالحسن کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدشاکرعلی اوراشفاق منگی نے منظورالحسن کی ان کی رہائشگاہ جاکرعیادت کی اورقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پرانہوں نے منظورالحسن کی صحت وتندرستی کے لئے دعاکی اورنیک خواہشات پرمبنی قائدتحریک الطاف حسین کاپیغام بھی پہنچایا۔