Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے فون پر گفتگو ،ڈاکٹر طاہرالقادری کے اعلانات سے پیداہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال


 Posted on: 1/15/2013
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے فون پر گفتگو ،ڈاکٹر طاہرالقادری کے اعلانات سے پیداہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال۔
ڈاکٹرطاہرالقادری کوتحمل کامظاہرہ کرناچاہیے اوراپنے مطالبات کے حل کیلئے بات چیت کاراستہ اختیارکرناچاہیے۔الطاف حسین
داخلی اوربیرونی خطرات کے پیش نظرملک کسی بھی قسم کی محاذآرائی اورتصادم کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔حکومت کوبھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے طاقت کااستعمال کرنے کے بجائے صبروتحمل سے کام لینا چاہیے ،الطاف حسین
معاملے کوافہام وتفہیم سے حل کرناچاہیے ،معاملے کے حل کیلئے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر ہنگامی بنیادوں پربامقصداور بامعنی مذاکرات کرناچاہئیں الطاف حسین
حکومت مذاکرات کیلئے تیارہے ، بات چیت کے ذر یعے انتخابی اصلاحات اوردیگرجائز مطالبات کے حل کاراستہ نکالاجاسکتاہے لیکن کوئی بھی غیرآئینی چیزناقابل قبول ہے۔حکومت تحمل کامظاہرہ کررہی ہے اوروہ معاملے کوافہام وتفہیم سے ہی حل کرناچاہتی ہے ، وزیراعظم راجہ پرویزاشرف
لندن ۔۔14جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے آج علی الصبح پانچ بجے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے فون پر گفتگوکی اورڈاکٹرعلامہ طاہرالقادری کے اعلانات سے پیداہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک اس وقت چاروں طرف سے جن داخلی اوربیرونی خطرات میں گھراہوا ہے اس کے پیش نظرملک کسی بھی قسم کی محاذآرائی اورتصادم کامتحمل نہیں ہوسکتا۔لہٰذا ڈاکٹرطاہرالقادری کوتحمل کامظاہرہ کرناچاہیے اوراپنے مطالبات کے حل کیلئے بات چیت کاراستہ اختیارکرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کوبھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے طاقت کااستعمال کرنے کے بجائے صبروتحمل سے کام لینا چاہیے ،معاملے کوافہام وتفہیم سے حل کرناچاہیے اورمعاملے کے حل کیلئے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر ہنگامی بنیادوں پربامقصداور بامعنی مذاکرات کاآغاز کرنا چا ہئیں ۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے جناب الطاف حسین کی باتوں سے مکمل اتفاق کیااورکہاکہ حکومت تحمل کامظاہرہ کررہی ہے اوروہ معاملے کوافہام وتفہیم سے ہی حل کرناچاہتی ہے ، حکومت مذاکرات کیلئے تیارہے اوروہ سمجھتی ہے کہ بات چیت کے ذر یعے انتخابی اصلاحات اوردیگرجائز مطالبات کے حل کا راستہ نکالاجاسکتاہے لیکن کوئی بھی غیرآئینی چیزناقابل قبول ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ اپنے مطالبات کے حصول کیلئے طاقت کاراستہ کسی بھی طرح مناسب نہیں،ہربات آئین وقانون کے تحت ہی کی جاسکتی ہے ۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ملک جن نازک حالات سے دوچارہے اس میں لڑائی اور تصادم ملک کے مفادمیں ہرگز نہیں ہے۔ جناب الطا ف حسین نے سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کی دادرسی کرنے ،کوئٹہ جاکرشہداء کے لواحقین سے ملاقات کرنے اورسانحہ کوئٹہ کے بعدپیداہونے والی صورتحال کوخوش اسلوبی سے حل کرنے پر وزیراعظم کومبارکبادپیش کی اورہزارہ کمیونٹی کے قتل کاسلسلہ بندکرانے ، انہیں تحفظ فراہم کرنے اورقاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت پر ذور دیا۔ وزیراعظم نے جناب الطا ف حسین کویقین دلایاکہ اس سلسلے میں مؤثراقدامات کئے جارہے ہیں۔
 
اے آر وائی کی نشریات بند کرنے ،رپورٹر ز اور اینکر پرسن کو دھمکیا ں دینے والے عناصر کے دھمکی آمیز رویئے کا سختی سے نوٹس لیا جائے، الطاف حسین
صحافیوں کو دھمکیاں دینا آزادی صحافت پر کھلا حملہ ہے، جو نشریات بند کی گئیں ہیں اس کو فی الفور بحال کیا جائے 
لندن ۔۔15جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ان بااختیار لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ جو اے آروائی کی نشریات بند کررہے ہیں رپور ٹر اور دیگر عملے کو خوفناک دھمکیاں دے رہے ہیں ، حتیٰ کہ کہا جارہا ہے کہ جو پروگرام آپ نشر کر رہے ہیں وہ بند کر دیں ورنہ آپ کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ یہ آزادی صحافت پر کھلا حملہ ہے اور اس پر تمام صحافی برادری کو ،سیاسی وسماجی تنظیموں کوآواز احتجاج بلند کرنی چاہیئے ۔انہوں نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور اے آر وائی کی نشریات بند کرنے رپورٹر ز اینکر پرسن کو دھمکیا ں دنے والے عناصر کے دھمکی آمیز رویئے کا سختی سے نوٹس لیں ۔انہو ں نے مطالبہ کیا کہ جو نشریات بند کی گئیں ہیں اس کو فی الفور بحال کیا جائے ۔
 
سانحہ کوئٹہ کے مظلوم متاثرین کیلئے ملک بھر میں یوم سوگ منانے اور قرآن و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کرانے پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کو علامہ طالب جوہری کا زبردست خراج تحسین
الطاف حسین نے سانحہ کوئٹہ کے ورثاء کے دکھ اور غم کو حقیقی معنوں میں سمجھا ۔ علامہ طالب جوہری 
میتوں سمیت سوگوار لواحقین کی جانب سے3دن تک دھرنا دیکر بیٹھنا مسلم امہ کی تاریخ کا المناک اوربڑا سانحہ ہے، وسیم آفتاب 
ماہِ ربیع الاول میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے قیام کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری 
کراچی ۔۔۔15، جنوری 2013ء 
ربیع الاول کے مبارک مہینے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، قیام امن اور بھائی چارے کی فضا ء برقرار رکھنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد کے ہمراہ گزشتہ روز معرو ف شیعہ عالم دین علامہ طالب جوہری سے ملاقات کی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام دیا ۔ اس موقع پر علامہ علی کرار نقوی اور علامہ ظہیر عابدی کے علاوہ ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین کمیٹی بھی موجود تھے۔ علامہ طالب جوہری نے رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب سے گفتگو کرتے ہوئے سانحہ کوئٹہ کے سوگوار لواحقین کا ساتھ دینے ، ان کے مطالبات کی منظور ی اور اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سمیت ملک بھر میں دیئے گئے دھرنوں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین اسمبلی اور ایم کیوایم کے ذمہ داران کی شرکت پر دلی تشکرکااظہار کرتے ہوئے مظلوم متاثرین کا ساتھ دینے اور ان کا غم بانٹنے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے میتوں سمیت دھرنے پر بیٹھے ورثاء کے غم اور دکھ کو حقیقی معنوں میں سمجھا اور ان کا ساتھ دیتے ہوئے یوم سوگ منایا اور شہید افراد اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے ملک بھر میں قرآن و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جس سے شہید ورثاء کے سوگوار لواحقین کو ہمت و حوصلہ ملا جس پر وہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ علمدار روڈ پر میتوں سمیت دیئے گئے دھرنے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے عملی طورپر شرکت اور شیعہ علمائے کرام اوردیگر سے ملاقاتیں کرکے مظلوم متاثرین سے جس طر ح یکجہتی کااظہار کیا وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم باطل پرستوں کے خلاف ہے اور حق پرستوں کا ہمیشہ ساتھ دیتی آئی ہے اور دیتی رہے گی ۔علامہ طالب جوہری نے قائد تحریک جناب الطاف حسین ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور ملک بھر کے عوام کو ماہ ربیع الاول کی آمد پر دلی مبارکباد پیش کی اور ملک میں قیام امن ، دہشت گردی کے خاتمے اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت تندرستی کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی ۔ ملاقات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ کے بعد میتوں سمیت سوگوار لواحقین کی جانب سے3دن تک دھرنا دیکر بیٹھنا مسلم امہ کی تاریخ کا بڑا سانحہ ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کوئٹہ علمدار روڈ پر جاری اس دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کی منظوری ، دھرنے کے اختتام اور میتوں کی تدفین تک انتہائی فکر مند تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک سے فرقہ واریت کے عفریت کا خاتمہ چاہتی ہے اور اس میں ملوث شیطانی قوتوں کے خلاف ہر سطح پر نہ صرف آواز بلند کرتی آئی ہے بلکہ عملی جدوجہد کے ذریعے اتحاد بین المسلمین کے قیام کیلئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے ۔وسیم آفتاب نے اپیل کی کہ ماہ ربیع الاول میں تمامکاتب فکر کے عوام اور علمائے کرام اپنے درمیان مکمل ہم آہنگی اور مذہبی رواداری برقرار رکھیں اور کسی بھی اشتعال انگیز واقعہ پر مشتعل ہونے کے بجائے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور سازشی عناصر پر کڑی نگاہیں رکھیں ۔ 
ایم کیوایم کے زیرا ہتمام ماہِ ربیع الاول میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری برقرار رکھنے کیلئے 17جنوری بروز جمعرات لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا اجتماع منعقد ہوگا 
اجتماع سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین لندن سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے 
کراچی: ۔۔۔15، جنوری 2013ء 
ماہ ربیع الاول میں قیام امن ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری برقرار رکھنے کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام مورخہ17جنوری بروز جمعرات سہ پہر 3:00بجے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا اجتماع منعقد ہوگا ۔ اجتماع سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین لندن سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔ ایم کیوایم علماء کمیٹی کی جانب سے اجتماع کیلئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے ملاقاتوں اور اجتماع میں شرکت کے دعوت ناموں کی تقسیم کا کام بھی شروع کردیا گیاہے۔
 
ایم کیوایم کینیڈا اور امریکہ کے زیر اہتمام سانحہ کوئٹہ اور سانحہ سوات کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لئے دعائیہ اجتماعات کا انعقاد
کینیڈا ،واشنگٹن :۔۔۔15جنوری 2013ء 
ایم کیوایم کینیڈا اور امریکہ کے زیر اہتمام سانحہ کوئٹہ اور سانحہ سوات کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لئے دعائیہ اجتماعات منعقد ہوئے جن میں سانحہ کوئٹہ اور سانحہ سوات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اور یکجہتی کااظہار کیا گیا ۔اجتماعات میں ایم کیوایم کینیڈا اور امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارجز و اراکین آگنائزنگ کمیٹی ، کینیڈا اور امریکہ میں مقیم پاکستانی برادری ، یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔بعدازاں اجتماعات میں شہداء کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی اور سانحے میں ملو ث سفّاک دہشتگردوں کے خلاف بھر پور کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔
 
مشہور سماجی وادبی شخصیت سیف الرحمن گرامی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔۔15، جنوری 2013ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مشہور سماجی شخصیت وادبی سیف الرحمن گرامی کے انتقال پر دلی گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مر حوم کی سماجی وادبی خدمات پرانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
 
ایم کیوایم کے کارکنان کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ تعزیت 
لندن:۔۔۔15، جنوری 2013ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 137کے کارکن محمد احمد ،لانڈھی سیکٹر یونٹ 89کے کارکن سیّد عرفان علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جنا ب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)
دریں اثناء متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 137کے کارکن محمد احمد ،لانڈھی سیکٹر یونٹ 89کے کارکن سیّد عرفان علی ،ڈیفنس کلفٹن سیکٹر یونٹ 03کے کارکن خان باز کے والد قیمت خان ،لانڈھی سیکٹر یونٹ 83کے کارکن فہیم اختر کے بھائی نعیم اختر ، لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 164کے کارکن خر م سعید کی والدہ محترمہ رخسانہ بیگم ، سو سائٹی سیکٹر یونٹ 63کے کارکن شاہ زمان کے والد نبی اللہ خان ،لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 53 کی کمیٹی کے رکن ذوالفقار علی کے بڑے بھائی سخاوت علی ، لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 196کے کارکن سیّد امیر احمد نظامی کی والدہ محترمہ نسیمہ خاتون نظامی ،قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 130-Aکے کارکن محمد ندیم کے بھتیجے محمد فیضان ،کورنگی سیکٹر یونٹ 2قیوم آباد کے کارکن محمد نعیم عباسی کی والدہ محترمہ جمیلہ بی بی کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار رکرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
 
*****

5/3/2024 5:38:00 PM