Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محنت ومزدوری کرنے کیلئے بلوچستان جانے والے غریب پنجابیوں کو قتل کرناسراسرظلم ہے ۔الطاف حسین


محنت ومزدوری کرنے کیلئے بلوچستان جانے والے غریب پنجابیوں کو قتل کرناسراسرظلم ہے ۔الطاف حسین
 Posted on: 11/16/2014
محنت ومزدوری کرنے کیلئے بلوچستان جانے والے غریب پنجابیوں کو قتل کرناسراسرظلم ہے ۔الطاف حسین
دووقت کی روٹی کیلئے بلوچستان جانے والے ان غریب پنجابیوں نے بلوچستان کے کونسے حقوق غصب کئے ہیں؟ 
بلوچستان میں ریاستی آپریشن کے دوران ہونے والے مظالم میں ان غریب پنجابیوں کاکونساکردارہے؟
مجھے بلوچ عوام کی محرومی اوران پر ہونے والے مظالم کاپوری طرح احساس ہے اورمیں ان کیلئے ہمیشہ آوازاٹھاتارہاہوں
بلوچستان کے حقوق کیلئے جدوجہدکرنے والوں کو غریب پنجابی محنت کشوں کے بارے میں اپنی پالیسی پرنظرثانی کرنی چاہیے اوران غریب پنجابیوں کوظلم وبربریت کا نشانہ بنانے سے گریزکرناچاہیے
غریب پنجابی مزدوروں کے قتل پر پنجاب سے کسی رہنمایاجماعت نے کوئی آوازنہیں اٹھائی اوران مظلوموں کے سرپرہاتھ نہیں رکھا
ان مظلوم پنجابیوں کودینے کیلئے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کے پاس بھی کچھ نہیں ہے ،پنجاب میں آنے والی ان غریبوں کی
لاشیں دفنانے کیلئے ان کے غریب لواحقین کے پاس پیسے نہیں ہوتے 
ملک کے بے لاگ اورسینئرتجزیہ کار، ممتازدانشور، شاعر، ادیب اورکالم نگارجناب حسن نثارسے فون پر گفتگو
اجتماعی خاموشی اور بے حسی کارویہ ہی معاشرے میں ظلم وجبرکے مزیدبڑھنے کاسب سے بڑاسبب ہے ۔حسن نثار
لندن۔۔۔16 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ محنت ومزدوری کرنے کیلئے بلوچستان جانے والے غریب پنجابیوں کو قتل کرناسراسرظلم ہے اور اس ظلم کوبندہوناچاہیے۔انہوں نے یہ بات آج ملک کے بے لاگ اورسینئرتجزیہ کار، ممتازدانشور، شاعر، ادیب اورکالم نگارجناب حسن نثارسے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ گفتگومیں ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے بلوچ عوام کی محرومی اوران کے ساتھ ہونے والے مظالم کاپوری طرح احساس ہے اورمیں ان کیلئے ہمیشہ آوازاٹھاتارہاہوں اورہم نے بلوچ عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف کراچی میں ملین مارچ منعقدکرنے کے ساتھ ساتھ ہرفورم پر آوازاٹھائی ہے لیکن اپنے بیوی بچوں کاپیٹ پالنے کی خاطر محنت ومزدوری کیلئے بلوچستان جانے والے غریب پنجابیوں کووہاں جس طرح چن چن کرقتل کیاجارہاہے وہ کسی بھی طرح جائز نہیں بلکہ یہ سراسرظلم ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کیلئے آوازاٹھانے والوں کوسوچناہوگاکہ دووقت کی روٹی کیلئے بلوچستان جانے والے ان غریب پنجابیوں نے بلوچستان کے کونسے حقوق غصب کئے ہیں؟ بلوچستان میں ریاستی آپریشن کے دوران ہونے والے مظالم میں ان غریب پنجابیوں کاکونساکردارہے کہ ریاستی آپریشن کی سزا ان غریب پنجابیوں کودی جائے اورانہیں شناختی کارڈچیک کرکرکے قتل کیاجائے؟بلوچستان کے حالات میں ان غریب پنجابی مزدوروں کاکیا قصور ہے؟ یہ غریب پنجابی توخود اپنے حقوق سے محروم ہیں اور محرومی وفاقہ کشی سے مجبورہوکروہ اپنے گھروالوں کاپیٹ پالنے کی غرض سے محنت ومزدوری اورحق حلال کی کمائی کیلئے پنجاب سے بلوچستان جانے پر مجبورہوئے ہیں۔اگران مظلوموں کوپنجاب ہی میں ملازمت ملتی توانہیں بلوچستان جانے کی ضرورت نہ ہوتی لہٰذا بلوچستان کے حقوق کیلئے جدوجہدکرنے والوں کوان غریب پنجابی محنت کشوں کے بارے میں اپنی پالیسی پرنظرثانی کرنی چاہیے اوران غریب پنجابیوں کوظلم وبربریت کا نشانہ بنانے سے گریزکرناچاہیے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے بلوچستان میں غریب پنجابی محنت کشوں کے بہیمانہ قتل پر پہلے بھی آواز اٹھائی تھی اور میں انتظار کرتارہاکہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنمابھی اس ظلم کے خلاف آوازاٹھائیں گے لیکن مجھے افسوس ہے کہ ان غریب پنجابی مزدوروں کے قتل پر پنجاب سے کسی رہنمایاجماعت نے کوئی آوازنہیں اٹھائی اوران مظلوموں کے سرپرہاتھ نہیں رکھااورسب نے اس معاملے پر بے حسی کی چادراوڑھ رکھی ہے لہٰذا میرے پاس اس کے سواکوئی چارہ نہیں تھاکہ میں جہاں دیگرعوامی ایشوزاوراہم مسائل پرآوازاٹھاتا رہاہوں،میں اس انسانی المیہ پر بھی آوازاٹھاؤں اور میںآوازاٹھاتارہوں گا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے نام پر سیاست کرنے والے رہنمااس معاملے پر کیوں خاموش ہیں؟انہوں نے کہا کہ ان مظلوم پنجابیوں کودینے کے لئے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کے پاس بھی کچھ نہیں ہے اورپنجاب میں آنے والی ان غریبوں کی لاشیں دفنانے کیلئے بھی ان کے غریب لواحقین کے پاس پیسے نہیں ہوتے ۔ ممتازدانشورحسن نثارنے جناب الطاف حسین کی باتوں سے مکمل اتفاق کیااورکہاکہ اجتماعی خاموشی اور بے حسی کارویہ ہی معاشرے میں ظلم وجبرکے مزیدبڑھنے کاسب سے بڑاسبب ہے ۔

9/30/2024 12:21:07 AM