ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی کا خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ پشاور اور نوشہر ہ میں ممبر سازی کیمپ کا دورہ
پشاور ۔۔۔16نومبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آ فریدی نے خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ پشاور اور نوشہرہ میں قائم ممبر سازی مہم کیمپس کا دورہ کیا اور کیمپ پر رکنیت حاصل کرنے کیلئے آنیوالے عوام سے ملاقا ت کی ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے ڈسٹرکٹ نوشہرہ اور ڈسٹرکٹ پشاور کے ذمہ داران اور کارکنان کی کثیر تعداد انکے ہمراہ تھے ۔ اسلم آفریدی نے بڑی تعداد میں عوام کی موجودگی کو خیبر پختونخو ا میں جناب الطاف حسین کے نظریے کی کامیابی قرار دیا اور ممبر سازی کیلئے آنے والے پختون نوجوانون اور طالبعلموں کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر عوام نے اسلم آفریدی و دیگر ذمہ داران سے ایم کیو ایم کے فکر و فلسفہ کے متعلق معلوماتی سوالات کئے جس کا انہوں نے تحمل سے مفصل جواب دیا۔