Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم کاپلیٹ فارم غریبوں،متوسط طبقے کے پڑھے لکھے اورایماندارلوگوں کو ایوان اقتدارمیں لانے اور ملک و قوم کے مسائل کے حل کیلئے بے لوث کرداراداکرنے والوں کو فراہم کیاہے، رکن رابطہ کمیٹی وصدر پنجاب میاں عتیق

 Posted on: 11/14/2014

ایم کیوایم کے تحت اسلام آباد میں قائم ممبر شپ کیمپ پر ارکان رابطہ کمیٹی میاں عتیق اوررشیدگوڈیل کا دورہ
اسلام آباد ۔۔۔14نومبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ملک گیر رکنیت سازی مہم کے آغاز پر اپر پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ’’ممبر شب کیمپ ‘‘ قائم کردیئے گئے ہیں، جہاں عوام نے ممبر شپ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، اسلام آبادمیں رکنیت سازی مہم کے حوالے سے لہتراڑ روڈ ترامری چوک پر کیمپپ لگایا گیا جس میں اراکین رابطہ کمیٹی رشید گوڈیل ،میاں عتیق ، صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے جوائنٹ انچارج خالد اعوان،اپر پنجاب کمیٹی کے صدر عتیق عباسی ،ڈسٹرکٹ کمیٹی اسلام آباد کے صدر انیس عباسی سمیت یونٹس کے ذمہ داران وکارکنان نے بھر پور شرکت کی ۔رکنیت سازی کیمپ میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی وصدرپنجاب میاں عتیق نے کہا کہقائد تحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم کاپلیٹ فارم غریبوں،متوسط طبقے کے پڑھے لکھے اورایماندارلوگوں کو ایوان اقتدارمیں لانے اور ملک و قوم کے مسائل کے حل کیلئے بے لوث کرداراداکرنے والوں کو فراہم کیاہے غریب اور مسلسل استحصال کاشکار عوام کا اب اس ملک سے جاگیردارانہ،وڈیرانہ ،سرمایہ دارانہ ظالمانہ گلے سٹرے نظام کو بہاکرلے جانے والا ہے۔انتخابی ٹکٹ فروخت کرنے والی جماعتیں ایم کیوایم کے عوامی انقلاب سے خوفزدہ ہیں۔اب غریب،متوسط طبقے کے پڑھے لکھے لوگ اہلیت،قابلیت اور ایمانداری کی بنیاد پر پاکستان سے ایک نئی سیاسی مثال بن کر ابھریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارامقصد ہی غریبوں کوان کا حق دلانا ہے۔اس ظالمانہ فرسودہ نظام کے چنگل سے غریبوں کو آزادی دلا کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں خوشحال ،ترقی یافتہ اور دنیا میں سربلند ملک بناناہے۔اس کے لیئے پنجاب بھر کی عوام کواپنا کردار ادا کرنے کیلئے ایم کیو ایم کا ممبر بنناہو گا۔

1/20/2025 2:38:49 PM