قوم ذہنی طو ر پر تیار رہے ، دو دن کے اندر اندر یا دو دن بعد یعنی آج سے تیسرے دن ایک سیاسی ڈرون دھماکہ کرنے والاہوں ، الطاف حسین
دو دن مزید صبر کرلیں اورمیرے سیاسی ڈورن دھماکہ کا انتظار کرلیں ، الطا ف حسین کی عوام سے اپیل
لندن ۔۔ 05؍ جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پاکستان کے ارکان سے مختلف سیاسی امور و حالت حاضرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کر تے ہوئے اعلان کیا ہے اور کہاکہ قوم ذہنی طو ر پر تیار رہے کہ الطاف حسین دو دن کے اندر اندر یا دو دن بعد یعنی آج سے تیسرے دن ایک سیاسی ڈرون دھماکہ کرنے والاہوں ۔ انہوں نے کہاکہ میں سیاسی پولیٹیکل ڈورن دھماکہ اس امید کہ ساتھ کروں گا کہ سیاسی ڈرون حملہ کا جوابی ڈرون حملہ شایدہی پورے ملک میں کوئی بھی نہ کر سکے ۔جنا ب الطاف حسین نے ملک بھرکے عوام سے اپیل کی ہے کہ وو دن مزید صبر کرلیں اورمیرے سیاسی ڈورن دھماکہ کا انتظار کرلیں ۔
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے درمیان آج صبح ٹیلیفون پر گفتگو۔14جنوری کے عوامی مارچ کی تیاریوں اورسیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہء خیال
عوامی مارچ کی تیاریاں جاری ہیں،کارکنان کی بڑی تعداد اہل خانہ کے ہمراہ راولپنڈی اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔الطاف حسین
مخالفین کتنے ہی پروپیگنڈے کرلیں انشاء اللہ 14جنوری کوعوامی مارچ ہوکررہے گا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری
جولوگ اسٹیٹس کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں وہ تبدیلی کی اس لہرسے بری طرح بوکھلاگئے ہیں۔ ڈاکٹرطاہرالقادری
لندن ۔۔۔۔ 5 جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے درمیان آج صبح ٹیلیفون پر گفتگوہوئی۔دونوں رہنماؤں نے 14جنوری کے عوامی مارچ کی تیاریوں اورسیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہء خیال کیاگیا۔اس موقع پر جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر طاہر القادری کو بتایا کہ میں نے کارکنان وذمہ داران سے اپیل کردی ہے کہ جوکارکنان وذمہ داران اپنے ذاتی خرچ پر 14جنوری کے عوامی مارچ میں شرکت کیلئے اسلام آبادجاسکتے ہیں وہ انتظارنہ کریں اورذاتی خرچ پرفوری طورپراسلام آبادروانہ ہوجائیں۔انہوں نے ڈاکٹرطاہرالقادری کوبتایاکہ کارکنان کی ایک بہت بڑی تعدادپہلے ہی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ راولپنڈی اسلام آبادپہنچ چکی ہے ،عوامی مارچ کی تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں اورعوام بھاری تعداد میں عطیات بھی جمع کرارہے ہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ انکے کارکنان بھی عوامی مارچ کی تیاریاں بھرپورطریقے سے کررہے ہیں، عوام میں جوش وخروش پایاجاتاہے ،مخالفین کتنے ہی پروپیگنڈے کرلیں انشاء اللہ 14جنوری کوعوامی مارچ ہوکررہے گا۔انہوں نے کہاکہ جولوگ اسٹیٹس کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں وہ تبدیلی کی اس لہرسے بری طرح بوکھلاگئے ہیں اوروہ اس تبدیلی کاراستہ روکناچاہتے ہیں لیکن انہیں شکست فاش ہوگی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو جاری ہونے والے نوٹس کی پیروی کیلئے ایم کیو ایم نے پاکستان کے معروف وکلاء پر مشتمل 9رکنی پینل تشکیل دے دیا ۔
کراچی ۔۔ 05؍ جنوری 2013ء
سپریم کورٹ کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کو جاری ہونے والے توہین عدالت نوٹس کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ نے ملک کے معروف قانون دانوں پر مشتمل 9رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا ہے ۔ کمیٹی میں ایڈوکیٹ سپریم کورٹ سابق ایڈوکیٹ جنرل اورحق پرست سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم ،ایڈوکیٹ سپریم کورٹ سابق جج سندھ ہائیکورٹ اور سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ قاضی خالد ایڈوکیٹ، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب کونسل کے رانا آصف ایڈوکیٹ ، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عبداللہ کاکڑ ، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اور سابق ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ پیر لیاقت علی ایڈوکیٹ ، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ، سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ اور رکن پاکستان بار کونسل چوہدری محمد رمضان ایڈوکیٹ ، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ، سابق جج لاہور ہائیکورٹ اور رکن پاکستان بار کونسل چوہدری احسن بھون ایڈوکیٹ ، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ، سابق سینیٹر ، سابق رکن پاکستان بار کونسل بلوچستان اور رکن جوڈیشل کمیشن بلوچستان کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ ، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اور سابق جج ہائی کورٹ سندھ ، بھجن داس تیجوانی شامل ہیں ۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو سپریم کورٹ میں حاضری ہونے سے مستثنیٰ قرار دیے جانے کی درخواست دائر کردی گئی ہے ۔
مدرسہ اسلامیہ فاروق اعظم کے مہتمم قاری اللہ داد سے الطاف حسین کی ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو
پاکستان سے کرپٹ سیاسی کلچر کے خاتمہ تک ایم کیوایم کی جدوجہد جاری رہے گی، الطاف حسین
انصاف پر مبنی ایسا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں خلافت راشدہ کے دور کی عکاسی دکھائی دے، الطاف حسین
مدارس کے پرامن طلباء میرے بچے ہیں اللہ تعالیٰ ان طلباء کے علم میں اضافہ فرمائے،الطاف حسین
فرسودہ ظالمانہ نظام کے خاتمہ کی جدوجہد میں ہم آپ کے شانہ بشانہ ہیں، قاری اللہ داد
بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے بلند درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، قاری اللہ داد
لندن۔۔۔5، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ،پاکستان کے کرپٹ معاشرے کی اصلاح، ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ،سرمایہ دارانہ نظام اور کرپٹ سیاسی کلچر کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کررہی ہے اورکرپٹ سیاسی کلچر کے خاتمہ تک ایم کیوایم کی جدوجہد جاری رہے گی ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز مدرسہ اسلامیہ فاروق اعظم کے مہتمم قاری اللہ داد سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔جناب الطاف حسین نے قاری اللہ داد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میری کوشش ہے کہ میں آج کی جدید دنیا میں انصاف پر مبنی ایسا نظام قائم کروں جس میں خلافت راشدہ کے دور کی عکاسی دکھائی دے اورسب کو انصاف ملے ۔ انہوں نے کہاکہ مدارس کے پرامن طلباء میرے بچے ہیں ،میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دین کی تعلیم حاصل کرنے والے ان طلباء کے علم میں اضافہ فرمائے،انہیں ملک وقوم کی خدمت کی توفیق دے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایک انسان کا قتل ، پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے ، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ خودکش دھماکے کرنے اوراس کی ترغیب دینے والوں کی اصلاح فرمائے اورانہیں نیک ہدایت دے تاکہ وہ انسانیت کی تباہی وبربادی کے بجائے انسانیت کی خدمت کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کے دشمنوں کے مقابلے میں بہت کمزور ہیں اور ہمارے دشمن بہت طاقتور ہیں لیکن اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کا حال جانتا ہے ، اللہ تعالیٰ کو علم ہے کہ ہم پاکستان سے لٹیرے اور بدعنوان عناصر کو پاک کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہمارا ملک حقیقی طور پر پاکستان بن سکے اورہمیں کامل یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری مدد ضرورکرے گا۔ جناب الطاف حسین نے قاری اللہ داد کی صحت وسلامتی کیلئے دعا بھی کی ۔قاری اللہ داد نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ دنوں کراچی میں بم دھماکہ میں ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، شہداء کے بلند درجات اورزخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ قاری اللہ داد نے کہا کہ پاکستان سے فرسودہ ظالمانہ نظام کے خاتمہ کی جدوجہد میں ہم آپ کے شانہ بشانہ ہیں اورانشاء اللہ اس جدوجہد میں کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔انہوں نے کہاکہ آپ سے بات کرکے مجھے روحانی خوشی محسوس ہوتی ہے۔دیگر لیڈران لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہیں لیکن آپ ملک وقوم اور ملت اسلامیہ کیلئے فکرمند رہتے ہیں ،اس فکرمندی اورتڑپ نے آپ کی صحت کو متاثر کیا ہے تاہم آپ کی فکر جوان ہے ،آپ حق وصداقت کی راہ میں شمع کی طرح خود پگھل رہے ہیں لیکن دوسروں کو جلا دے رہے ہیں۔مجھے امید ہے کہ مظلوم عوام اور اللہ کے دین کیلئے کی جانے والی اس کوشش میں اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابی سے نوازے گا۔
الطاف حسین نے معطل اور گھر بیٹھنے والے ذمہ داران اور کارکنان کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا
جو تنظیمی نظم وضبط کی چھوٹی موٹی خلاف ورزیوں پر معطل یا بغیر بتائے گھر بیٹھ کر نظم وضبط کی خلا ف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں وہ اپنی غلطیوں پر اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ کریں
ایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت کے خواہشمند تمام ذمہ داران وکارکنان نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی سے رابطہ کریں
تمام ذمہ داران اورکارکنان 14، جنوری 2013ء کو اسلام آبادکے عوامی مارچ میں بھرپور شرکت کریں
لندن۔۔۔۔5،جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر معطل کئے گئے اور بغیر کسی وجہ کے گھر بیٹھ کر تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو عام معافی دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایسے ذمہ داران وکارکنان جو تنظیمی نظم وضبط کی چھوٹی موٹی خلاف ورزیوں پر معطل کئے گئے ہیں یا کسی بھی وجہ سے بغیر بتائے گھر بیٹھ کر تنظیمی نظم وضبط کی خلا ف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں وہ اپنی غلطیوں پر اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ کریں اورآئندہ ایسی غلطیوں سے جتناب کریں میں اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایم کیوایم کے ان تمام ذمہ داران اور کارکنان کیلئے عام معافی کا اعلان کرتا ہوں۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم میں دوبارہ شمولیت کے خواہشمند تمام ذمہ داران وکارکنان کو ہدایت کی کہ وہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے رابطہ کریں ، تنظیم میں دوبارہ فعال کردار ادا کریں اور 14، جنوری 2013ء کو اسلام آبادکے عوامی مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔
۔14، جنوری کو عوامی مارچ کے شرکاء کیلئے ایم کیوایم کوعوامی عطیات کی اشد ضرورت ہے، الطاف حسین
ذمہ داران ،کارکنان اورعوام لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے دل کھول کرعطیات جمع کرائیں، الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔۔5،جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران ، کارکنان اور حق پرست عوام سے پرزوراپیل کی ہے کہ 14، جنوری 2013ء کو اسلام آباد میں عوامی لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے دل کھول کرعطیات جمع کرائیں۔ ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ 14، جنوری 2013ء کے عوامی مارچ میں ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان وعوام شریک ہونگے ۔ایم کیوایم ایک غریب تنظیم ہے جس کی پشت پر کوئی جاگیردار یا وڈیرا نہیں ہے لہٰذاموجود حالات کے تناظر میں عوامی مارچ کے شرکاء کیلئے ایم کیوایم کوعوامی عطیات کی اشد ضرورت ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اور حق پرست عوام سے پرزوراپیل کی کہ وہ عوامی مارچ کے شرکاء کیلئے خشک غذائی اجناس ، دیگر ضروری اشیاء اورمالی عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن یا ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد میں جمع کرائیں تاکہ یہ اشیاء 14، جنوری کے لانگ مارچ کے شرکاء تک پہنچائی جاسکے ۔
اس وقت پاکستان کوبہت سے چیلنجزدرپیش ہیں جن میں سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی ہے۔الطاف حسین
دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پوری قوم کومتحدہوناہوگا
بخاری ریلیف فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن اورممتازمذہبی اسکالر خانم سیدہ طیبہ بخاری سے گفتگو
خانم سیدہ طیبہ بخاری پاکستانی قوم کیلئے ایک بڑا علمی سرمایہ ہیں جس سے علم کے متلاشی فیضیا ب ہورہے ہیں۔الطاف حسین
خانم سیدہ طیبہ بخاری جیسی شخصیات کسی بھی معاشرے کیلئے قدرت کانایاب تحفہ ہوتی ہیں جولوگوں میں علم کی دولت بانٹتی ہیں
خانم سیدہ طیبہ بخار ی کو ہرممکن تحفظ فراہم کیاجائے ۔الطاف حسین کامطالبہ
آپ مختلف مذاہب ، فقوں اورمسالک کے درمیان امن واخوت کیلئے جو کوششیں کررہے ہیں وہ بے مثال ہیں۔ خانم سیدہ طیبہ بخار ی
میرا الطاف بھائی سے نظریاتی تعلق ہے، ہم بھی امن واخوت کے اسی پیغام کا پرچار کررہے ہیں جس کیلئے الطاف بھائی جدوجہد کررہے ہیں۔خانم سیدہ طیبہ بخار ی
لندن ۔۔۔۔ 5 جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ اس وقت پاکستان کوبہت سے چیلنجزدرپیش ہیں جن میں اس وقت سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی ہے لہٰذادہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پوری قوم کومتحدہوناہوگا۔ انہوں نے یہ بات بخاری ریلیف فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن اورممتازمذہبی اسکالر خانم سیدہ طیبہ بخاری سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم تمام مذاہب، فقہوں اورمسلکوں کے ماننے والوں کے درمیان باہمی احترام، برداشت ، بھائی چارہ اور امن واستحکام کاقیام چاہتی ہے اوروہ اس مقصدکیلئے مسلسل جدجہدکررہی ہے ۔انہوں نے عوام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوردینی تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں خانم سیدہ طیبہ بخاری اورانکے فلاحی ادارے بخاری ریلیف فاؤنڈیشن کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ خانم سیدہ طیبہ بخاری پاکستانی قوم کیلئے ایک بڑا علمی سرمایہ ہیں جس سے علم کے متلاشی فیضیا ب ہورہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ خانم طیبہ بخاری جیسی شخصیات کسی بھی معاشرے کیلئے قدرت کانایاب تحفہ ہوتی ہیں جولوگوں میں علم کی دولت بانٹتی ہیں۔جناب الطا ف حسین نے خانم طیبہ بخاری کیلئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ آپکے علم وفضل اورخطابت میں مزید اضافہ فرمائے ۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ خانم سیدہ بخاری قوم کاسرمایہ ہیں لہٰذا انہیں ہرممکن تحفظ فراہم کیاجائے ۔اس موقع پر خانم سیدہ بخاری نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ پاکستان میں مختلف مذاہب ، فقوں اورمسالک کے درمیان امن واخوت کیلئے دن رات جو کوششیں کررہے ہیں وہ بے مثال ہیں، ملک کے تمام مکاتب فکرکے مظلوم عوام اس کیلئے آپ کے احسان مندہیں اورنیک کوششوں میںآپکے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میرا الطاف بھائی سے ایک نظریاتی تعلق ہے اورہم بھی امن واخوت کے اسی پیغام کاپرچارکررہے ہیں جس کیلئے الطاف بھائی جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے عوامی مارچ کے لئے مالی عطیات دینے کابھی اعلان کیاجس پر جناب الطاف حسین نے ان کاشکریہ اداکیا۔
پاکستان میں امن کے قیام کی حمایت اوردہشت گردی کے خلاف ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں بھرپور مظاہرہ
مظاہرے میں لندن ،برمنگھم، مانچسٹر، شیفیلڈ، نارتھمپٹن،بریڈفورڈ اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم یوکے کے سینکڑوں کارکنوں، عہدیداروں، نوجوانوں ، بزرگوں،شعبہ ء خواتین کی کارکنوں اوربچوں کی بڑی تعداد کی شرکت
مظاہرے میں پیپلزیوتھ یوکے کے صدرنعیم عباسی، جنرل سیکریٹری ریاض کمریواوردیگر عہدیداروں اورکارکنوں نے بھی شرکت کی
کراچی میں گینگ وارگروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردمعصوم شہریوں کوروزانہ اغواکرکے بہیمانہ تشددکرکے قتل کررہے ہیں
جرائم پیشہ گروپوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے اورانکے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔مقررین کاحکومت پاکستان سے مطالبہ
ایم کیوایم اورپیپلزیوتھ کے عہدیداروں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالکریکجہتی کامظاہرہ کیااور الطاف، زرداری ۔۔۔بھائی بھائی کے نعرے
لندن ۔۔۔5 جنوری 2012ء
پاکستان میں امن کے قیام کی حمایت اوردہشت گردی کے خلاف آج ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن کے علاقے ایجویئرمیں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے سامنے ایک بھرپور پرامن مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرین میں لندن کے مختلف علاقوں کے علاوہ برمنگھم، مانچسٹر، شیفیلڈ، نارتھمپٹن،بریڈفورڈ اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم یوکے کے سینکڑوں کارکنوں، عہدیداروں، نوجوانوں ، بزرگوں،شعبہ ء خواتین کی کارکنوں اوربچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مظاہرے میں پیپلزیوتھ یوکے کے صدرنعیم عباسی، جنرل سیکریٹری ریاض کمریواوردیگر عہدیداروں اورکارکنوں نے بھی شرکت کی اورایم کیو ایم کے ساتھ بھرپوریکجہتی کااظہارکیا۔ مظاہرے میں ایم کیوایم کے شہیدکنوینر شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق اوربچوں نے بھی شرکت کی ۔ جبکہ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی، محمداشفاق،قاسم علی رضا، طارق جاوید، محمدانور، انیس ایڈوکیٹ سید طارق میربھی موجودتھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستان اورایم کیوایم کے پرچم، جناب الطاف حسین کی تصاویراورمختلف پلے کارڈزاٹھائے ہوئے تھے جن پر کراچی میں دہشت گردی کی مذمت، لیاری اورشہرکے مختلف علاقوں میں معصوم شہریوں کواغواکرکے قتل کرنے والے گینگ وارکے دہشت گردوں، بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ افرادکی مذمت میں کلمات درج تھے ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرڈاکٹرسلیم دانش نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں گینگ وارگروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردمعصوم شہریوں کوروزانہ اغواکرکے بہیمانہ تشددکرکے قتل کررہے ہیں ، تاجروں، صنعتکاروں دکانداروں کواغواکرکے ان سے بھتے وصول کررہے ہیں اوردیگردہشت گردوں کے ساتھ ملکرشہرکاامن تباہ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ان جرائم پیشہ گروہوں کی وجہ سے نہ صرف شہرکاامن تباہ ہورہاہے ، کراچی کی معیشت تباہ ہورہی ہے ، ملک کو معاشی طورپرنقصان پہنچ رہاہے اور بیرونی دنیا میں بھی پاکستان کاامیج خراب ہورہاہے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ ان جرائم پیشہ گروپوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے اوران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ۔ اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف۔۔۔الطاف ، الطاف،دہشت گردی بندکرو ۔۔۔ غنڈہ گردی بندکرو ۔۔۔اوردیگرنعرے لگائے ۔ ایم کیوایم اورپیپلزیوتھ کے عہدیداروں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالکریکجہتی کامظاہرہ کیااور الطاف، زرداری ۔۔۔ بھائی بھائی۔۔۔ کے نعرے بھی لگائے ۔مظاہرے میں شریک نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں کاجوش وخروش قابل دید تھا جنہوں نے سخت سردی کے موسم میں اپنے پرجوش نعروں کے ذریعے کئی گھنٹوں تک ماحول کوگرمائے رکھا۔
میرے شوہرنے ایم کیوایم کی جدوجہدمیں اپنی زندگی گزاری اوراسی جدوجہدکے دوران اپنی جان کانذرانہ پیش کیا۔شمائلہ عمران فاروق
پاکستان میں انقلاب برپا کرنے کیلئے میں اورمیراپوراخاندان کل بھی قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ تھا اورآج بھی ساتھ ہے
ایم کیوایم کے شہیدکنوینر شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق اوربچوں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی
لندن ۔۔۔5 جنوری 2012ء
ایم کیوایم کے شہیدکنوینر شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق نے کہاہے کہ میرے شوہرنے ایم کیوایم کی جدوجہدمیں اپنی زندگی گزاری اوراسی جدوجہدکے دوران اپنی جان کانذرانہ پیش کیا ۔ آج ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے سامنے ہونے والے مظاہرے
کے موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شمائلہ فاروق نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہدمیں ہزاروں افرادنے اپنالہودیاجس میں میرے شوہرکاخون بھی شامل ہے۔مجھے یقین ہے کہ میرے شوہراورتحریک کے دیگرشہیدوں کالہورائیگاں نہیں جائے گا اورملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ ضرورہوگا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان میں فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ اورانقلاب برپا کرنے کیلئے میں اورمیراپوراخاندان کل بھی قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ تھا اورآج بھی ساتھ ہے ۔ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی بیوہ نے بچوں کے ہمراہ مظاہرے میں شرکت کی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکوں پرایم کیوایم کااظہارمذمت
دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے۔رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔۔ 5 جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورانہیں ملک میں جاری دہشت گردی کاتسلسل قراردیاہے ۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ اورقانون نافذکرنے والے اداروں سے مطالبہ کیاکہ دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مؤثراقدامات کئے جائیں۔
سندھ تاجر اتحاد کے وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن صغیراحمد سے ملاقات
کراچی۔۔۔5جنوری 2013ء
سندھ تاجراتحادکے نمائندہ وفدنے چیئرمین جمیل احمدپراچہ کی سربراہی میں جمعے کی شام متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی رکن وصوبائی وزیرصحت ڈاکٹر صغیراحمد سے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ملاقات کی اور انہیں تاجروں کے بڑھتے ہوئے مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج اور دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔وفدکے ارکان نے ڈاکٹرصغیراحمدسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ شہرمیں روزروزکی بجلی وگیس لوڈشیڈنگ اورتیزی سے بڑھتی ہوئی بھتہ خوری نے تاجربرادری کوشدیدمسائل ومشکلات سے دوچار کررکھاہے جس کے باعث کراچی میں کارروبارکرنے میں انتہائی دشواریوں کاسامناہے جبکہ کارروباری زندگی بھی مفلوج ہوکررہ گئی ہے ان کاکارروبارکرناانتہائی مشکل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ چھوٹے تاجروں کواہمیت دی اورچھوٹے تاجروں کے ہربرے سے برے وقت میں ان کاساتھ دیاہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ چھوٹے تاجروں کی خیرخوبی کرنیوالی واحدجماعت متحدہ قومی موومنٹ ہے۔ڈاکٹرصغیراحمدنے وفدکی گذارشات کوغورسے سنااورانہیں ایم کیوایم کی جانب ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم شروع دن سے تاجربرادری کے ساتھ ہے اوران کے مسائل کے حل کیلئے ہرسطح پرآوازاحتجاج بلندکرتی رہیگی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ سندھ کے تاجروں کے درپیش مسائل ومشکلات کے حل اور کراچی سے بھتہ خوری اورگیس وبجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات بروئے کارلائیں جائیں۔
کراچی وحیدرآبادمیں آٹے کی قلت اورمہنگے داموں فروخت کا فی الفورنوٹس لیاجائے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
کراچی:۔۔۔05؍جنوری2013ء
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی اورحیدرآبادمیںآٹے کی شدیدقلت اورغریب عوام کو مہنگے داموں فروخت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ شہرمیںآٹے کی قلت اور مہنگے داموں فروخت کافی الفورنوٹس لیاجائے اوراس میں ملوث عناصرکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ گندم کی بیرون ملک برآمدکے باعث صوبہ سندھ کوگندم کی شدیدقلت کاسامناہے جبکہ گندم کی کمی سے ذخیرہ اندوزی میں اضافہ ہورہاہے اور غریب عوام منہ مانگے داموں آٹاخریدنے پرمجبورہورہے ہیں جس سے غریب عوام کو شدیدمشکلات وپریشانیوں کاسامناہے اوروہ مہنگے داموں آٹاخریدنے پرمجبورہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب گندم کی کمی کوجوازبناکرسندھ کے فلورملزکوضرورت کے مطابق گندم فراہم نہیں کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب بھاری مقدارمیں گندم بیرون ملک اوردوسرے صوبوں کوبرآمدکاعمل جاری ہے جس سے سندھ میں گندم کاشدیدبحران پیداہورہاہے اورذخیرہ اندوزعوام کومنہ مانگے داموں پر آٹافروخت کررہے ہیں جوسندھ خصوصاًکراچی اورحیدرآبادکے غریب عوام کے ساتھ سراسرظلم وزیادتی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ موسم سرما میں آٹے کی پہلے ہی کھپت بڑھ جاتی ہے اورموجودہ حالات میںآٹے کے بحران کے پیش نظرغریب عوام افراتفری کاشکارہیں۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ کراچی اورحیدرآبادمیںآٹے کی قلت اورمہنگے داموں فروخت کانوٹس لیا جائے اورسندھ سے گندم کی نقل وحمل پربین الصوبائی پابندی عائدکی جائے۔
ایم کیوایم کی ایڈمن کمیٹی کے جوائنٹ انچارج محمداسرائیل کی والدہ ریحانہ خاتون کے انتقال پرجناب الطاف حسین کااظہارافسوس
لندن:۔۔۔05؍جنوری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی ایڈمن کمیٹی کے جوائنٹ انچارج محمداسرائیل کی والدہ ریحانہ خاتون کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے محمداسرائیل سمیت مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارکوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی ایڈمن کمیٹی کے جوائنٹ انچارج محمداسرائیل سے ان کی والدہ کے انتقال پردلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیاہے اورمرحومہ کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعاکی۔علاوہ ازیں ریحانہ خاتون مرحومہ کواورنگی ٹاؤن کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا،نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الوریٰ،حق پرست صوبائی وزیرخالدبن ولایت،نائن زیروکے مختلف شعبہ جات کے اراکین،اورنگی ٹاؤن وقصبہ کالونی سیکٹرکمیٹی کے ارکان،علاقائی یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان، ہمدردوں اورمرحومہ کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
ایم کیو ایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر ایلڈرز ونگ یونٹ کے 182 کے کارکن محمد یاسین کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
رابطہ کمیٹی کا ایم کیو ایم کے کارکنان سے اظہار تعزیت
لندن/کراچی :۔۔۔05؍جنوری2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم ناظم آباد گلبہاریونٹ 182 ایلڈرونگ کے کارکن محمد یاسین قریشی کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارکوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم جامشورو زون جھانگارا کے یونٹ انچارج غلام اصغر برہمانی کے بڑے بھائی حاجی غلام مصطفٰی ، ایم کیو ایم شعبہ خواتین ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ180کی انچارج کی بھتیجی انوشہ افتخار، قصبہ علی گڑھ سیکٹریونٹ 132 کے کارکن حمید خان کے والد شبیر خان قادری اور ایم کیو ایم نیوکراچی سیکٹر یونٹ 138کے کارکن حسیب احمد کے چھوٹے بھائی نعیم احمد انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمددردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)
*****