Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹرعلامہ طاہرالقادری کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پرگفتگو، سیاسی صورتحال پر تبادلہ ء خیال


 Posted on: 1/4/2013 1
ڈاکٹرعلامہ طاہرالقادری کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پرگفتگو، سیاسی صورتحال پر تبادلہ ء خیال
بعض رہنما کہہ رہے ہیں کہ شیخ الاسلام الیکشن ملتوی کرانے اورجمہوری نظام کوڈی ریل کرانے آئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری
ڈاکٹرطاہرالقادری الیکشن ملتوی کرانے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام ،لوٹ مار،کرپشن ،کروڑوں روپےکے قرضے معاف کرانے کاکلچرختم کرانے اورانتخابی نظام میں اصلاحات کرانے آئے ہیں۔الطاف حسین
جولوگ ڈاکٹر طاہرالقادری پرطرح طرح کی تہمتیں لگارہے ہیں وہ دراصل اسٹیٹس کوبرقراررکھناچاہتے ہیں۔الطاف حسین
نظریاتی ہم آہنگی کی وجہ سے ڈاکٹرطاہرالقادری کی حمایت کررہے ہیں۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔۔ 4 جنوری 2013ء
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اورتحریک منہاج القرآن کے روح رواں شیخ الاسلام ڈاکٹرعلامہ طاہرالقادری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین سے فون پرگفتگوکی اورموجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بعض سیاسی رہنما کہہ رہے ہیں کہ شیخ الاسلام الیکشن ملتوی کرانے اورجمہوری نظام کوڈی ریل کرانے آئے ہیں۔اس پر جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرطاہرالقادری الیکشن ملتوی کرانے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورلوٹ مار،کرپشن ،کروڑوں،اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے کاکلچرختم کرانے اورانتخابی نظام میں اصلاحات کرانے پاکستان تشریف لائے ہیں لہٰذاجولوگ ان پرطرح طرح کی تہمتیں لگارہے ہیں وہ دراصل اسٹیٹس کوبرقراررکھناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کئی بارواضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ وہ الیکشن کاالتواء ہرگزنہیں چاہتے اورملک میں جمہوری نظام کاتسلسل چاہتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ملک سے فرسوہ جاگیردارانہ نظام کی تبدیلی کیلئے گزشتہ 35برسوں سے جدوجہدکررہی ہے اوراس نے اس مقصدکیلئے ہر جماعت سے اشتراک کیا لیکن کسی نے بھی فرسودہ نظام کوختم نہیں کیا۔اب ڈاکٹرطاہرالقادری صاحب ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام ، موروثی سیاسی کلچر ، لوٹ ماراورکرپشن کے خاتمہ کیلئے میدان عمل میں آئے ہیں توہم نظریاتی ہم آہنگی کی وجہ سے انکی حمایت کررہے ہیں۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے جناب الطاف حسین کے خیالات کی تائید کی اورکہاکہ یہ باہمی تعاون ظالم جاگیرداروں کے جبروتسلط کے خاتمہ اور محروم عوام کوانکے حقوق دلانے کیلئے ہے اورانشاء اللہ یہ تعاون جاری رہے گا۔
 
پاکستان نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پندرہ رکنی وفدکی نائن زیرو عزیزآباد کراچی میں انیس احمد قائم خانی واراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات
ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی جس میں ملکی سیاست سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامورپرتبادلہ خیال ہوا
ایم کیوایم جمہوریت پریقین رکھتی ہے اورملک میں مضبوط ومستحکم جمہوریت کے قیام کیلئے کوشاں ہے،اراکین رابطہ کمیٹی 
کراچی:۔۔۔04؍جنوری2013ء
پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے آزادجموں کشمیرکے وزیرمحمدمطلوب انقلابی کی سربراہی میں پاکستان نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پندرہ رکنی وفدنے گذشتہ روزمتحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیروعزیزآبادکراچی کا تفصیلی دورہ کیااورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائمخانی واراکین رابطہ کمیٹی سید مصطفی کمال اور شاہدلطیف سے ملاقات کی۔ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں ملکی سیاست ،مضبوط ومستحکم جمہوریت ،ایم کیوایم کے فکروفلسفے اورعملی جدوجہد سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔مہمان وفد میں ڈائریکٹر جنرل افریقن منسٹری آف فارن افیئرامجدعلی شیر،راولپنڈی سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ،بلوچستان سے مری قبیلے کے رہنماء لیاقت مری،پیپلزپارٹی شہید بھٹوگروپ کوہاٹ کے رہنماء فوادجاویدخٹک، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء یاورعباس بخاری،آئل ریفائنری اسلام آبادکے دائریکٹرمہران عنایت مرزا،ڈائریکٹرآئی آرکے افسر محسن جاوید، معروف صنعتکارواسلام آباد اسٹاک ایکس چینج کے رکن میاں ایازافضال،لاہورواسلام آبادایکس چینج کے ارکان عمران عنایت بٹ،امتیازحیدر،معروف جرنلسٹ میاں رفعت جاوید،معروف بیورکریٹ خالدمحمود،پمراکے عہدیدارڈاکٹرعمیرہارون اوربزنس کمیونٹی کے ڈاکٹرنذیرضیاء شامل تھے۔اس موقع پرحق پرست رکن سندھ اسمبلی سیدمنظرامام بھی موجودتھے۔وفدکے ارکان نے انیس احمدقائم خانی واراکین رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو آکر بہت اچھالگا یہاں اپنائیت کاحساس محسوس ہوا ہے جو ہمیں ہمیشہ یادرہیگا۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد کے ارکان کوایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرخیرمقدم کیااورانہیں ایم کیوایم کے فکروفلسفے اورعملی جدوجہدسے مکمل آگاہی فراہم کی ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم جمہوریت پریقین رکھتی ہے اورملک میں مضبوط ومستحکم جمہوریت کے قیام کیلئے کوشاں ہے۔
 
*****

12/22/2024 5:40:36 PM