Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پروفیسرغفوراحمد کے انتقال سے پاکستان ایک نہایت ایماندار، شریف النفس اوراعتدال پسندرہنماسے محروم ہوگیا ہے۔ الطا ف حسین


 Posted on: 12/26/2012
پروفیسرغفوراحمدکے انتقال سے پاکستان ایک نہایت ایماندار، شریف النفس اوراعتدال پسندرہنماسے محروم ہوگیاہے۔ الطا ف حسین
پروفیسر غفور احمدکے انتقال پرمجھے ذاتی طورپربہت دکھ ہواہے،وہ ایک عظیم سیاستداں تھے 
پروفیسر غفور احمد انتہائی ایماندار، بردبار،شریف النفس، اعتدال پسنداورمعاملہ فہم شخصیت کے مالک تھے
پروفیسر غفور احمدمرحوم کے تمام سوگوار اہل خانہ، رشتہ داروں، جماعت اسلامی کے رہنماؤں اورکارکنوں سےایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارتعزیت
لندن:۔۔۔ 26، دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے جماعت اسلامی کے سینئرترین رہنمااورنائب امیرپروفیسرغفوراحمدکے انتقال پر دلی صدمہ اورافسوس کا اظہارکیاہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے پروفیسرغفوراحمد مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پروفیسرغفوراحمدمرحوم ملک کے ایک عظیم سیاستداں تھے جنہوں نے قومی سیاست میں ایک نمایاں کرداراداکیا، انہوں نے آخر وقت تک اعتدال پسندی اور پاک دامنی کے ساتھ سیاست کی، وہ انتہائی ایماندار، بردبار،شریف النفس، اعتدال پسنداورمعاملہ فہم شخصیت کے مالک تھے اورانکی اعتدال پسندی، ایمانداری، شریف النفسی،پاک دامنی اورغیرمنافقانہ طرزعمل ہی انکی جماعت اسلامی کے امیربننے میں رکاوٹ بنارہا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پروفیسرغفوراحمدکے انتقال سے پاکستان ایک نہایت ایماندار، شریف النفس اوراعتدال پسندرہنماسے محروم ہوگیاہے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ پروفیسر غفور احمدکے انتقال پرمجھے ذاتی طورپربہت دکھ ہواہے ، مجھے ہی نہیں ایم کیوایم کے ایک ایک کارکن کو پروفیسرغفورکے انتقال سے دلی صدمہ پہنچاہے۔انہوں نے پروفیسر غفور احمدمرحوم کے تمام سوگوار اہل خانہ، رشتہ داروں، جماعت اسلامی کے رہنماؤں اورکارکنوں سے دلی تعزیت کااظہارکرتاہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ پروفیسرغفور مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورمرحوم کے تمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔
 
جماعت اسلامی کے سینئرترین رہنما پروفیسرغفوراحمد کے صاحبزادے طارق فوزی سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا فون پراظہارتعزیت
سیاسی مخالفین کے ساتھ بھی ان کاطرزعمل انتہائی اعتدال پسندانہ اورمثبت ہوتاتھاکہ وہ بھی انکی عزت کئے بغیرنہیں رہ سکتے تھے
میں نے ایک مشفق استاداوربزرگ کی حیثیت سے ہمیشہ پروفیسرغفوراحمدصاحب کادل سے احترام کیاہے ،میرے دل میں ہمیشہ ان کااحترام رہے گا۔الطاف حسین 
پروفیسرغفوراحمد سے ایک قلبی اورروحانی تعلق تھا، دنیاسے چلے جانے کے باوجودبھی وہ روحانی طورپر ہمارے دلوں میں موجودرہیں گے
آپ نے والد صاحب کیلئے ہمیشہ جن نیک جذبات کا عملی اظہارکیاہے ہمارے دل میں اس کابہت احترام ہے اورہم اس کونہیں بھول سکتے۔طارق فوزی،پروفیسرغفوراحمدمرحوم کے صاحبزادے
لندن:۔۔۔ 26 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے جماعت اسلامی کے سینئرترین رہنمااورنائب امیرپروفیسرغفوراحمدکے انتقال کی خبر ملتے ہی ان کے گھر فون کرکے ان کے صاحبزادے طارق فوزی سے دلی تعزیت کا اظہارکیاہے۔ مرحوم کے صاحبزادے سے گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے پروفیسرغفوراحمد مرحوم کوزبردست خراج عقیدت پیش کیااور کہاکہ پروفیسرغفوراحمدمرحوم انتہائی شریف النفس انسان، مشفق استاد اورلوگوں کادل موہ لینے والی شخصیت تھے ۔حتیٰ کہ سیاسی مخالفین کے ساتھ بھی ان کاطرزعمل انتہائی اعتدال پسندانہ اورمثبت ہوتاتھاکہ وہ بھی انکی عزت کئے بغیرنہیں رہ سکتے تھے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے ایک مشفق استاداوربزرگ کی حیثیت سے ہمیشہ پروفیسرغفوراحمدصاحب کادل سے احترام کیاہے اورمیرے دل میں ہمیشہ ان کااحترام رہے گا۔میراان سے ایک قلبی اورروحانی تعلق تھا،ان کے دنیاسے چلے جانے کے باوجودبھی وہ روحانی طورپر ہمارے دلوں میں موجودرہیں گے۔جناب الطا ف حسین نے پروفیسرغفورمرحوم کے صاحبزادے طارق فوزی اوران کے تمام اہل خانہ سے تعزیت کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے اورتمام سوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے ۔ پروفیسرغفوراحمدمرحوم کے صاحبزادے طارق فوزی نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ نے والد صاحب کیلئے ہمیشہ جن نیک جذبات کا عملی اظہارکیاہے ہمارے دل میں اس کابہت احترام ہے اورہم اس کونہیں بھول سکتے۔ انہوں نے تعزیت کیلئے فون کرنے پر جناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیا۔
 
شہرمیں فرقہ وارانہ بنیادوں پرقتل وغارتگری کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی
سوچی سمجھی سازش کے تحت شہرمیں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
کراچی:۔۔۔۔26؍دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شہرمیں اچانک فرقہ وارانہ قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس کے نتیجے میں متعدد معصوم و بیگناہ شہریوں کے ہلاکت وزخمی ہونے پرگہری تشویش کا اظہارکیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ امن دشمن عناصرامن وامان کی صورتحال خراب کرنے کیلئے ایک بارپھرشہرمیںآگ وخون کاکھیل کھیل رہے ہیں اور فرقہ واریت کو بنیادبناکرمعصوم لوگوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے اورجولوگ فرقہ واریت کوبنیادبناکرمعصوم لوگوں کوقتل وغارتگری کانشانہ بنارہے ہیں وہ نہ صرف اسلامی تعلیمات سے ناواقف ہیں بلکہ ان کاکوئی دین ایمان نہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں تسلسل کیساتھ معصوم وبیگناہ شہریوں کوقتل وغارتگری کاسلسلہ جاری ہے اورحالیہ چنددنوں کے دوران متعددمعصوم شہری فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں تاہم شہرمیں موجودقانون کے محافظ ان دہشت گردوں کوگرفتارکرنے کے بجائے خاموش تماشائی بننے ہوئے ہیں جونہ صرف کراچی کے شہریوں بلکہ ملک بھرکے عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔رابطہ کمیٹی نے فرقہ وارانہ دہشت گردی کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افرادکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔رابطہ کمیٹی نے صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف،وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ شہرمیں فرقہ وارانہ قتل وغارتگری کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اورشہریوں کی قتل وغارتگری میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کوگرفتارکرکے شہرکاامن خراب کرنے کی سازش بند کرائی جائے۔
 
آوارنِ مشکے میں جاری بدترین آپریشن پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی کا اظہارِ مذمت
آوارنِ مشکے میں جاری آپریشن کو فی الفور بند کرکے مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے ۔، یوسف شاہوانی 
آپریشن میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار
بلوچستان :۔۔۔26، دسمبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے بلوچستان کے علاقے آوارنِ مشکے میں جاری بدترین آپریشن کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے افسران سمیت متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے مشکے میں آپریشن کے دوران قر ب وجوار کی آبادیوں ، گھروں کوبمبار ی سے تبا ہ کرنے پر تشویش کااظہار کیا او ر کہاکہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر قابوکیلئے ضروری ہے وہاں پر آپریشن کا سلسلہ بند کرکے اور طاقت کے استعما ل کے بجائے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسزکا چاہئے کہ صوبے میں دشت گرد ی کی روم تھام اور دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے ایسے ٹھوس اور موثر حکمت عملی ترتیب دی جائے جس سے صوبے کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے آپریشن میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی ۔ یوسف شاہوانی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ مشکے میں جاری آپریشن کو فی الفور بند کرکے مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے ۔
 
وحیدہ شاہ کیس کی طرح پنجاب کے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے قوانین اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا جوڈیشل نوٹس لیا جائے ، مبین قاضی ایڈووکیٹ
الیکشن کمیشن کے قوانین کے موثر نفاذ کے بغیر آئندہ الیکشن خون ریزی کا شکار ہونگے
ایم کیو ایم کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے کارکنان اور ذمہ داران کے مطالبہ پر ایم کیو ایم کی جانب سے انسانی بنیادی حقوق کے نفاذ کے لئے آئینی پٹیشن دائر کی گئی ہے
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب کے ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن کے قوانین اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پٹیشن دائر کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
لاہور۔۔۔۔26 دسمبر2012
متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید شاہین انور گیلانی کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب کے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے قوانین اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور آئندہ الیکشن میں ایسے واقعات کی روک تھام اور شفافیت کے حوالے سے پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔ یہ پٹیشن سپریم کورٹ کے وکیل اور ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین مبین قاضی ایڈووکیٹ ، کرنل ایل کے ٹریسلر نے متحدہ لائرز فورم لاہور کے وکلاء کے ہمراہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی پنجاب کمیٹی کے انچارج محمد حسین ، رکن میاں طاہر محمود ، لاہور زون کے جوائنٹ انچارج ساجد سبزواری ، اراکین زونل کمیٹی لال حسین قریشی ، ھاشم رضا، رضوان ظفر قریشی ، لاہور ڈسٹرکٹ کے انچارج ارشاد الحق چوہدری ، جوائنٹ انچارجز عبدالشکور بٹ ، میاں راشد ، ملک افضل اعوان ،مرزا عمر عارف ، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی فیاض علی ، عقیل احمد ، واحد گجر سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مبین قاضی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے آئین ، قانون اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور بڑے پیمانے پر اسلحے کی نمائش و استعمال ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ ، پنجاب حکومت کا پنجاب کی حکمران جماعت کے ساتھ ملکر الیکشن کے عمل کو یرغمال بنانے کی وجوہات کی وجہ سے پنجاب کی عوام اور ووٹرز کا الیکشن کمیشن کی کارگردی اور الیکشن کے عمل سے اعتماد اٹھ جانے پر 2013 میں ہونے والے جنرل الیکشن میں غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے اور پنجاب میں نئی اور چھوٹی جماعتوں کو یکساں مواقع ملنے اور اپنے آئینی و قانونی حقوق کے استعمال کی نسبت شدید خطرات درپیش ہوگئے ہیں۔ لہذا جنرل الیکشن سے پہلے عوا م کا جمہوریت اور الیکشن عمل پر اعتماد بحال کرنے کے لئے ایم کیو ایم کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے کارکنان اور ذمہ داران کے مطالبہ پر ایم کیو ایم کی جانب سے انسانی بنیادی حقوق کے نفاذ کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ اس پٹیشن میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ وحیدہ شاہ کیس کی طرح حالیہ دنوں میں پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں الیکشن کے عمل کو متاثر کرنے کے لئے اسلحے کی بے دریغ نمائش اور استعمال سمیت بڑے پیمانے پر غیر متعلقہ افراد سے بیلٹ پیپرز کی برآمدگی اور بڑے پیمانے پر شکایت کی نسبت سے جوڈیشل نوٹس لیا جائے تاکہ جنرل الیکشن میں ایسے عمل کی روک تھام ہو سکے۔ اس پٹیشن کے ذریعے الیکشن کمیشن کی کارکردگی اور استطاعت کا جائزہ لینے کیلئے بھی استدعا کی گئی۔ مزید برآں آئندہ الیکشن میں خون ریزی روکنے کے لئے پنجاب پولیس اور بیوروکریسی کو غیر سیاسی کرنے کا عمل مکمل کرتے ہوئے پنجاب کو اسلحہ سے پاک کرنے اور قبل از وقت انتخابات میں دھاندلی کیلئے مند پسند پولیس افسران اور ضلعی و صوبائی حکومتوں کے افسران کی تعیناتی کے عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مزید استدعا یہ بھی کی گئی کہ بیلٹ پیپرز کی اشاعت، ترسیل اور ووٹوں کی گنتی کے بعد واپسی، رینجرز اور فوج کے ذریعے کرانے اور لیکشن اعلیٰ عدلیہ کے زیر نگرانی کرانے کے ساتھ ساتھ فوج اور رینجرز ، ضلعی اور صوبائی حکومتوں کی بجائے الیکشن کے لئے اعلیٰ عدلیہ کے زیرانتظام کیا جائے۔ مزید برآں یہ بھی استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ مکمل الیکشن کے عمل ، الیکشن کمیشن کے کردار اور خصوصی طور پر صوبائی حکومت ، آرمڈ فورسز ، سول آرمڈ فورز ، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارگردی اور کردار پر بھی مکمل نظر رکھی جائے تاکہ آئندہ انتخابات کی شفافیت اور آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ممکن ہو سکے۔ 
 
 
جناب الطاف حسین کی جدوجہد کا مقصد ملک کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کے مسائل کوبلا تفریق حل کرنا ہے ، فر خ اعظم 
ایم کیوایم ملک میں بسنے والی تمام قومیتوں کے حقوق کی ترجمانی کر نے والے جماعت ہے،نثار احمد پنہور 
کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام خادم حسین سولنگی گوٹھ یوسی 4گجرو گڈاپ ٹاؤن میں گڈاپ سیکٹر کے جنر ل ورکرز اجلاس سے مقررین کا اظہارِ خیال 
کراچی :۔۔۔۔26، دسمبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام خادم حسین سولنگی گوٹھ یوسی 4گجرو گڈاپ ٹاؤن میں گڈاپ سیکٹر کاجنر ل و رکرز اجلاس منعقدہوا ۔جس میں کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم اور جوائنٹ انچارج و حق پرست صوبائی وزیر نثار احمد پنہور نے اظہارِ خیال کیا ۔ اس موقع پر کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ،گڈاپ سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے انچارج و اراکین سمیت کارکنان بھی موجود تھے ۔ اجلاس سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے فرخ اعظم نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد کا مقصد ملک کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کے مسائل کوبلا تفریق حل کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ایک نظریاتی تحریک ہے جس نے ہمیشہ اُصولوں کی خاطر سیاست کی اقتدار میں ہو یا اقتدار سے باہر عوام کے مسائل کا حل اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت شدید اندور نی و بیرون خطرات میں گھیرا ہوا ہے ایسے میں ہمیں چاہئے کہ ہم قائد تحریک کی جدوجہد کو تیز کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر نثار احمد پنہور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ملک میں بسنے والی تمام قومیتوں کے حقوق کی ترجمانی کرنے والی جماعت ہے جو ملک سے فرسودہ جاگیر دارانہ ،وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کررہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک میں غریب و متوسط طبقے کے افرادکی حکمرانی قائم ہوگی ۔انہوں نے اجلاس میں موجود ذمہ داران و کارکنان کو تلقین کی کہ وہ تحریک کے مشن و مقصد کو زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچائیں۔
 
ایم کیو ایم اورسیز امریکہ ، کینیڈا ، آسٹریلیا، محبانِ پاکستان متحدہ عرب امارات ، ساؤتھ افریقہ ، بیلجےئم اور یو کے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے آرگنائزنر و اراکین سینٹرل ارگنائزنگ کمیٹی سمیت ، یونٹس کے انچارجز اور کارکنوں و ہمدردوں کا رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی کے والد ہدایت علی خان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
واشنگٹن ڈی سی :۔۔۔۔26، دسمبر 2012 
ایم کیو ایم اورسیز امریکہ ، کینیڈا ، آسٹریلیا، محبانِ پاکستان متحدہ عرب امارات ، ساؤتھ افریقہ ، بیلجےئم اور یو کے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے آرگنائزنر و اراکین سینٹرل ارگنائزنگ کمیٹی سمیت ، یونٹس کے انچارجز اور کارکنوں و ہمدردوں نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی کے والد ہدایت علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ او ر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے انیس احمد قائم خانی سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاء کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔( آمین)
 
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی کے والد محترم ہدایت علی خان مرحوم کی فاتحہ سوم کا اجتماع مرحوم کی رہائش گاہ حالی روڈ پر منعقد ہوا
اجتماع میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، اراکین رابطہ کمیٹی، وزراء ،سینیٹر ، ارکان پارلیمنٹ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی 
حیدرآباد:۔۔۔۔26دسمبر2012ء
متحدہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی کے والد محترم ہدایت علی خان مرحوم کی فاتحہ سوم کا اجتماع انکی رہائش گاہ حالی روڈ پر منعقد ہوا۔ جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ۔فاتحہ سوئم میں متحدہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار اراکین رابطہ کمیٹی،واسع جلیل، کیف الوری ،سید شاکر علی ،سیلم تاجک ،مصطفی کمال ،رضاہارون ،شکیل عمر ،سیف یار خان، کنور نوید جمیل ،توصیف خانزادہ ،نیک محمد ،ڈاکٹر صغیر احمد ،یوسف شاہوانی ،اشفاق منگی،ایم کیوایم کے رہنماء عامر خان ، سند ھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین ، حق پرست صوبائی وزرا ء عادل صدیقی ،عبدالحسیب ،نثار پہنور ،زبیر احمد خان ، آزادکشمیر قا نون ساز اسمبلی کے وزراء سلیم بٹ اورطاہر کوکھر ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سفیان یوسف ،آصف حسنین ، محمد علی اقبال ،رشید گوڈیل ،صلاح الدین ، عادل خان ،سیف الدین خالد،انور عالم، مقیم عالم ،عامر معین اکرم عادل ،وسیم حسین ،سہیل یوسف نشاط ضیاء قادری ، صوبائی مشیر نادیہ گبول اور دیگر خواتین ذمہ داران وکارکنانِ ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی، سیکٹر ز ویونٹس اور مختلف شعبہ جات کے ارکان سمیت کمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی ،حیسکو چیف مظفر علی عباسی ، ایڈمنسٹر یٹر حیدرآباد برکات رضوی ،وائس چانسلر مہران یونیورسٹی عبد القدیر راجپوت ودیگر افسران کراچی آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ ،سیکڑیری جنرل اعجاز فاروقی ،حیدر آباد چیمبر آف کامرس عہدیداران، مختلف سیاسی ،مذہبی ، سماجی اور تجارتی انجمنوں کے عہدیداران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور حق پرست عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔بعدازاں سوئم کے اجتماع میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے اور سوگوارا ن کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔
 
 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورصوبائی وزیرشعیب بخاری ایڈوکیٹ کی علالت پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا اظہارتشویش
کارکنان اورحق پرست عوام شعیب بخاری ایڈوکیٹ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکریں۔الطاف حسین کی اپیل
لندن: ۔۔۔۔ 26 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورصوبائی وزیرشعیب بخاری ایڈوکیٹ کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے اوردعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلدازجلدصحت وتندرستی عطاکرے۔ انہوں نے کارکنوں اورحق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شعیب بخاری ایڈوکیٹ کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکریں۔ واضح رہے کہ شعیب بخاری ایڈوکیٹ ان دنوں علاج کیلئے لندن آئے ہوئے ہیں اوراسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
 
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ پروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری کا ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائم خانی کوفون ، والد ہدایت علی خان کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہارکیا
کراچی۔۔۔ 26 دسمبر2012ء
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ پروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائم خانی کوفون کرکے ان سے انکے والد ہدایت علی خان کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہارکیا۔ طاہر القادری نے انیس قائم خانی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میںآپ اورآپ کے تمام اہل خانہ کے غم میں برابرکاشریک ہوں اوردعاگوہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے والدمرحوم کی مغفرت فرمائے اورمرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ دے،تمام اہل خانہ کوصبرجمیل عطاکرے۔
 
ایم کیو ایم کی طرح دیگر جماعتیں بھی ایسے امیدواروں کو ٹکٹ دیں جن کا دامن کرپشن سے پاک ہو۔ محمد طاہر کھوکھر
ایم کیو ایم مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتی ہے، کشمیری عوام آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم کو ووٹ دیں گے
مظفرآباد:۔۔۔۔۔26دسمبر 2012 ء 
ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر و وزیر ٹرانسپورٹ آزادکشمیر محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ آئندہ قومی انتخابات ملکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہوں گے۔ انتخابات سے ملک ترقی کی ایک نئی راہ پر گامزن ہو گا او رپہلی مرتبہ ایک جمہوری حکومت پرامن انداز میں دوسری جمہوری حکومت کو اقتدار منتقل کرے گی۔ پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین ایم کیو ایم کو ووٹ دیں گے اور متحدہ قومی موومنٹ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے ملک کے غریب، بے کس، متوسط اور محکوم طبقات کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدترین مالی بحران کے باوجود حکومت آزادکشمیر نے خطہ میں میگا پراجیکٹس شروع کیے جس پر وزیراعظم مبارکباد کے مستحق ہیں۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ نظام میں تبدیلی کی خاطر آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔ ایم کیو ایم کی طرح دیگر جماعتیں بھی ایسے امیدواروں کو ٹکٹ دیں جن کا دامن کرپشن سے پاک ہو۔ جاگیرداروں، وڈیروں، صنعت کاروں کی بجائے متوسط طبقات کو اسمبلیوں میں لایا جائے۔ جب تک پڑھے لکھے، پرعزم متوسط طبقات کے نمائندے اسمبلیوں میں نہیں پہنچیں گے اس وقت تک ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ چند مراعات یافتہ لوگ غریب عوام کے مسائل نہ سمجھ سکتے ہیں نہ حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس لیے اپنے حقوق کی خاطر غریب، متوسط اور محکوم طبقات کو بھی سامنے آنا ہو گا اور پرامن جدوجہد کے ذریعے تبدیلی لانا ہو گی تا کہ ملک سے غربت، جہالت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتی ہے اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کشمیری عوام کو حق خودارادیت کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دلانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ کشمیری عوام آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم کو ووٹ دیں گے۔
 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کے عوام کی حکمرانی قائم کرنا ہے ۔ آفتاب قریشی ،انور علی
قائد تحریک دن رات جدوجہد میں مصروف ہیں جبکہ دیگر سیاسی و مذہبی رہنماء اپنی اور اپنی نسلوں کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں
سانگھڑ۔۔۔۔۔26دسمبر2012ء
65سالوں سے قائم فرسودہ اور جاگیردارانہ استحصالی نظام اپنے انجام کو پہنچنے ولا ہے ، وہ دن دور نہیں جب پورے ملک میں ایم کیو ایم کے انقلاب سے خوشحالی اور انصاف کا نظام نافذ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم سانگھڑ زون کے اراکین زونل کمیٹی آفتاب قریشی اور انور علی شیخ نے ٹنڈوآدم کے یونٹ 4/Cمیں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا انہو ں نے کہا کہ قائد تحریک نے ملک میں مظلوم و محکوم عوام کو ملک میں رائج فرسودہ و جاگیردارانہ نظام حکمرانی کے خاتمے کا شعور دیا اور ملک کے تمام طبقے کے عوام کو ایک پرچم تلے جمع کیا۔ اب کوئی طاقت قائد تحریک کے فکر و فلسفہ حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کو پھیلنے سے نہیں روک سکتی۔قائد تحریک واحد لیڈر ہیں جو غریب و متوسط طبقے کو جاگیر دارانہ و فرسودہ نظام سے نجات دلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی حق پرستانہ جدوجہد کے خلاف سازشیں کی گئیں جو اب بھی جاری ہیں لیکن نہ تو ماضی میں ایسے عناصر کو کامیابی نصیب ہوئی اور نہ اب ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ کو محدود کرنے کی سازش کرنے والے کان کھول کر سن لیں کہ قائد تحریک کا ہر سپاہی سر پر کفن باندھ کر اپنے قائد اور تحریک کی حفاظت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک کی جدوجہد کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کے عوام کی حکمرانی قائم کرنا ہے جس کے لئے وہ دن رات کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ دیگر سیاسی و مذہبی رہنماء اپنی اور اپنی نسلوں کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں۔انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ قائد تحریک کے پیغام کو عوام میں پھیلانے کے لئے میدان عمل میں آئیں اور عوام سے رابطے مضبوط کریں، موجودہ حالات سے عوام کو آگاہ کریں تاکہ حق پرستی کی تحریک اپنی منزل کی جانب کامیابی کے ساتھ رواں دواں ہوجائے۔اس موقع پر یونٹ کے ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
 
متحدہ قومی موومنٹ نصیر آباد زون کا تعزیتی اجلاس 
نصیر آباد:۔۔۔۔۔26دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ نصیر آباد زون کے تحت ایک تعزیتی اجلاس زونل آفس میں منعقد ہوا ،شرکاء نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی کے والد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
ایم کیو ایم کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ناکام ہوں گے،امداد حسین مری
نصیر آباد۔۔۔۔۔26دسمبر2012ء
ایم کیو ایم کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ناکام ہوں گے کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں نے ہمیشہ جواں مردی سے مصائب اور مشکلات کا سامنا کیا ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم نصیر آباد کے جوائنٹ زونل انچارج امداد حسین مری ،خیر بخش سمالانی ،احمد حسین مینگل اور اللہ ڈتہ لاشاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کا ہر کارکن اپنے قائد پر جان نچھاور کرنے کو تیار ہے اور بلوچستان میں ایم کیو ایم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف کھا کر مخالفین ایم کیو ایم کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم غریبوں اور مظلوموں کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور دن دور نہیں جب ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے غریب اور متوسط طبقے کے لوگ اقتدار کے ایوانوں میں پہنچیں گے ،انہوں نے سازشی عناصر کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی سازشیں بند کردیں۔
*****

12/22/2024 12:56:16 PM