Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوٹ رادھاکشن میں مسیحی میاں بیوی کو بھٹے میں زندہ جلانے پر متحدہ قومی موومنٹ پنجاب کا اظہار مذمت


کوٹ رادھاکشن میں مسیحی میاں بیوی کو بھٹے میں زندہ جلانے پر متحدہ قومی موومنٹ پنجاب کا اظہار مذمت
 Posted on: 11/6/2014
کوٹ رادھاکشن میں مسیحی میاں بیوی کو بھٹے میں زندہ جلانے پر متحدہ قومی موومنٹ پنجاب کا اظہار مذمت
جس طرح قصور میں ایک مسیحی جوڑے کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا، اس نے ہمارے سر شرم سے جھکا دیے ہیں، میاں عتیق
اس وحشیانہ واقعہ میں ملوث افراد کو عبرتناک سزا دی جائے اور ملک کی تمام مذہبی اقلیتوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے
لاہور۔۔۔۔۔6 نومبر2014
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و صدر پنجاب میاں عتیق نے قصور کے علاقے کوٹ رادھاکشن میں مسیحی جوڑے کو جھوٹے الزام میں تشدد کر کے بھٹے میں زندہ جلا دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں میاں عتیق نے کہا ہے کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے اور جو کچھ کوٹ رادھاکشن میں کیا گیا وہ اسلامی تعلیمات کے صریحا منافی ہے ۔ذاتی جھگڑوں و انتقامی کاروائیوں کو مذہبی رنگ دیکر آئے دن کسی نہ کسی مسیحی یا غیر مسلم کو بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس قسم کے واقعات سے پاکستان میں آباد اقلیتوں میں احساس عدم تحفظ بڑھتا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح قصور میں ایک مسیحی جوڑے کو بربریت کا نشانہ گیا اور حکومت مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئی، اس نے ہمارے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین وہ ہی واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ مسیحی برادری سمیت تمام مذاہب کے مظلوموں پر ہونے والے کسی بھی ظلم و ستم کیخلاف جرات و بہادری کے ساتھ ہر سطح پرآواز بلند کی ہے ۔ میاں عتیق نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اس انتہائی دلخراش اور وحشیانہ واقعہ میں ملوث افراد کو عبرتناک سزا دی جائے اور پنجاب سمیت ملک کی تمام مذہبی اقلیتوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ 

9/29/2024 10:20:13 PM