Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت سندھ نے چیئرمین سکھر بورڈغلام مصطفیٰ شاہ کی ملازمت میں خلافِ ضابطہ توسیع کر کے سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں بکھیردی ہیں۔مرکزی کمیٹی اے پی ایم ایس او


حکومت سندھ نے چیئرمین سکھر بورڈغلام مصطفیٰ شاہ کی ملازمت میں خلافِ ضابطہ توسیع کر کے سپریم کورٹ  کے احکامات کی دھجیاں بکھیردی ہیں۔مرکزی کمیٹی اے پی ایم ایس او
 Posted on: 11/6/2014
حکومت سندھ نے چیئرمین سکھر بورڈغلام مصطفیٰ شاہ کی ملازمت میں خلافِ ضابطہ توسیع کر کے سپریم کورٹ  کے احکامات کی دھجیاں بکھیردی ہیں۔مرکزی کمیٹی اے پی ایم ایس او
خلاف ضابطہ ملازمت میں توسیع کو فی الفور واپس لیکر دیگر تعلیمی بورڈ کی طرح سکھر بورڈ کے لئے بھی ضابطہ کی مکمل کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اے پی ایم ایس او کا مطالبہ
کراچی۔۔۔06-نومبر2014ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کمیٹی نے مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعدسبکدوش ہونے والے سکھر بورڈ کے چیئر مین غلام مصطفی شاہ کی مدت ملازمت میں سندھ حکومت کی جانب سے خلاف ضابطہ توسیع پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں اراکین مرکزی کمیٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کی طرح اپنی من مانی کرتے ہوئے ایک طرف توسکھر بورڈ کے چیئرمین کی بھرتی کے لئے اشتہار دیئے بغیر سکھر کے تعلیمی بورڈ کے چیئرمین غلام مصطفیٰ شاہ \" جو کہ پیپلز پارٹی کے رہنمااورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے بھائی بھی ہیں\"کی ملازمت میں خلاف ضابطہ توسیع کرکے سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں اوردوسری جانب حیدرآباد اور میر پور خاص بورڈ کیلئے چیئرمین بھرتی کے لئے اشہتارات دینے اور اس کے لئے کمیٹی بھی قائم کرنے کے باوجود کسی کو بھرتی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل پیپلز پارٹی کے دوغلے پن کا ثبوت ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ سندھ کے شہروں اور مستقبل باشندوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کے گھناؤنے منصوبہ پر عمل پیرا ہے ۔ اے پی ایم ایس او کی مرکزی کمیٹی کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ غلام مصطفی شاہ کی مدت ملازمت میں خلاف ضابطہ توسیع کو فی الفور واپس لیا جائے اوردیگر تعلیمی بورڈ کی طرح سکھر بورڈ کے لئے بھی ضابطہ کی مکمل کاروائی کوعمل میں لاکر سکھر میں بھی حٰیدر آباد اور میر پور خاص کی طرح کمیٹی قائم کر کے میرٹ کی بنیاد پرچیئر مین بھرتی کو یقینی بنایاجائے۔

9/29/2024 10:16:43 PM