Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور پروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری کے درمیان ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو


 Posted on: 12/21/2012
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور پروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری کے درمیان ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو
ملک سے گلے سڑے فرسودہ نظام کی تبدیلی، فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام اورکرپشن کے خاتمہ کیلئے باہمی تعاون اور مشاورت جاری رہے گی، دونوں رہنماؤں میں اتفاق
ہم ملک میں خلافت راشدہ جیساانصاف کانظام قائم کرناچاہتے ہیں جس میں کوئی قانون سے بالاترنہ ہو۔الطاف حسین
اگر ڈاکٹرطاہرالقادری پاکستان میں انصاف کے ایسے نظام کے قیام اورفرسودہ نظام کے خاتمہ کیلئے جدوجہدکررہے ہیں تومیں انکے ساتھ ہوں۔الطاف حسین
ملک میں نظام کی تبدیلی کیلئے ہم دونوں کے خیالات ایک ہی ہیں ،وقت آگیاہے کہ ہم پاکستان کو 1947ء کی جدوجہد کی روح کے مطابق نئے سرے سے تشکیل دیں۔ڈاکٹرطاہرالقادری
لندن ۔۔۔21 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین اورتحریک منہاج القرآن کے سربراہ پروفیسرڈاکٹرطاہرالقادری کے درمیان آج ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اس امرپراتفاق کیاگیا کہ ملک سے گلے سڑے فرسودہ نظام کی تبدیلی، فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام اورکرپشن کے خاتمہ کیلئے باہمی تعاون اور مشاورت جاری رہے گی۔جناب الطا ف حسین نے وطن واپسی پرڈاکٹرطاہر القادری کومبارکبادپیش کی اوران کیلئے نیک جذبات کااظہارکیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم ملک میں خلافت راشدہ جیساانصاف کانظام قائم کرناچاہتے ہیں جس میں کوئی قانون سے بالاترنہ ہو۔انہوں نے کہاکہ خلیفہء راشد حضرت عمر فاروق ؓ کے دورخلافت میں جب انکے بیٹے نے غیرشرعی عمل کیاتوقاضی نے انہیں 80 کوڑوں کی سزاتجویزکی ،حضرت عمرؓ نے حکم دیاکہ اس سزا پر فوری عملدرآمدکرایاجائے۔جب 80کوڑوں کے درمیان ہی بیٹے کاانتقال ہوگیاتوحضرت عمرؓ نے حکم دیاکہ بقیہ کوڑے اس کی قبرپر لگائے جائیں۔ اسی طرح خلفیہ ء راشد حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے بھی یہی فرمایاکہ حکومت کفرسے تو چل سکتی ہے ظلم وناانصافی سے نہیں چل سکتی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگر ڈاکٹرطاہرالقادری پاکستان میں انصاف کے ایسے نظام کے قیام اورفرسودہ نظام کے خاتمہ کیلئے جدوجہدکررہے ہیں تومیں اس جدودجہدمیں انکے ساتھ ہوں ۔انہوں نے کہاکہ میں خودبھی ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ اورغریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب چاہتاہوں،میں ملک کولٹیروں سے نجات دلانا چاہتا ہوں اورپاکستان کوایسی فلاحی ریاست بناناچاہتاہوں جہاں انصاف کادوردورہ ہو، ظلم وستم کاخاتمہ ہو اورغریب ومتوسط طبقہ کوبھی برابر کے حقوق حاصل ہوں ۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے جناب الطا ف حسین کے خیالات کوسراہتے ہوئے کہاکہ ملک میں نظام کی تبدیلی کیلئے ہم دونوں کے خیالات ایک ہی ہیں ،وقت آگیاہے کہ ہم پاکستان کو 1947ء کی جدوجہدکی روح کے مطابق نئے سرے سے تشکیل دیں، ملک میں انصاف کانظام قائم کریں اورملک کی فلاح وبہبود کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے بھرپورتعاون کی پیشکش پر جناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیا اورملک بھرکے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جو لوگ بھی انصاف کے نظام کیلئے جدوجہدکرناچاہیں وہ 23دسمبرکے جلسہ عام میں شرکت کریں۔ جناب الطا ف حسین نے اپنے تمام چاہنے والوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اتوار23 دسمبرکولاہورمیں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کرکے ملک سے پیار، محبت اوریکجہتی کامظاہرہ کریں اور انقلابی جدوجہدمیں شامل ہوکراسے تیز تر کریں۔
 
سرگودھامیں کارنرمیٹنگ کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کاواقعہ افسوسناک ہے۔محمدانور
مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ضمنی انتخابات میں بھی جدیدوخودکارہتھیاروں کااستعمال کیاتھا مگر تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے اس پر مجرمانہ خاموشی اختیارکی
لندن ۔۔۔21 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمدانورنے سرگودھامیں مسلم لیگ ن کی کارنرمیٹنگ کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے اوردعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ۔ اپنے بیان میں محمدانور نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پنجاب میں حالیہ ضمنی انتخابات کے موقع پر بھی جس طرح جدیدوخودکارہتھیاروں کااستعمال کیاتھا وہ ٹیلی وژن پر ملک بھر کے عوام نے دیکھامگرافسوس کہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے اس پر مجرمانہ خاموشی اختیارکی۔محمدانورنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے قائدین کوچاہیے کہ وہ دوسروں پر دہشت گردی کاالزام لگانے کے بجائے اپنی جماعتوں کے لوگوں کی سرگرمیوں پرنظرڈالیں۔ 
 
رفیع پیر تھیٹر کے ڈائریکٹر فیضان پیرزادہ کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت 
مرحوم کے بھائی عثمان پیرزادہ ، عمران پیرزادہ ، ثمینہ پیرزادہ سمیت تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
کراچی ۔۔۔21، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رفیع پیر تھیٹر کے ڈائریکٹر فیضان پیرزادہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے بھائی عثمان پیرزادہ،عمران پیرزادہ اوربھابھی ثمینہ پیرزادہ سمیت تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ر ابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحو م کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)
 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے جوائنٹ انچارج قاسم علی رضا کے ہاں بیٹی کی ولادت
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی قاسم علی رضا اوران کے تمام اہل خانہ کودلی مبارکباد
لندن۔۔۔ 21 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے جوائنٹ انچارج قاسم علی رضا کے ہاں بیٹی کی ولادت پر انہیں، انکی اہلیہ اوران کے تمام اہل خانہ کودلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ یہ بیٹی خاندان اورتحریک کیلئے نیک شگون ثابت ہو۔
 
پاکستان عوامی تحریک کا جلسہ عام پنجاب کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا ، حق پرست سینیٹرز
عوام ،پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام مینار پاکستان پر ہونیو الے جلسہ عام میں ضرور شرکت کریں اور 
ملک میں انقلابی تبدیلی کیلئے جلسہ عام کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرائیں
کراچی ۔۔۔21، دسمبر2012ء 
حق پرست اراکین سینیٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 23دسمبر کو لاہور میں مینار پاکستان پر پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ہونیو الے جلسہ عام میں ضرور شرکت کریں اور ملک میں انقلابی تبدیلی کیلئے جلسہ عام کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرائیں ۔ اپنے مشترکہ بیان میں حق پرست سینیٹرز نے کہاکہ ایم کیوایم ،پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی انقلابی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے اور ملک بھر کے عوام جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست سے عاجز آچکے ہیں اور مثبت تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد کی پاداش میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور اس فرسودہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمے کی جدوجہد کو لیکر چلنے پر ہم پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ اس جدوجہد میں ایم کیوایم اور اس کے اراکین پارلیمنٹرین بھی ان کے ساتھ ہے ۔ حق پرست سینیٹرزنے کہا کہ انشاء للہ تعالیٰ پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ہونے والا جلسہ عام پنجاب کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔ 
 
پاکستان عوامی تحریک (منہاج القرآن ) کے 5رکنی وفد کی راولپنڈی زونل آفس میں رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان سے ملاقات 
وفد نے 23دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسہ عام میں ایم کیوایم کو شرکت کی دعوت دی 
پاکستان عوامی تحریک کا منشور جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمے کے حوالے سے ایم کیوایم سے مماثلت رکھتا ہے ، سیف یار خان 
راولپنڈی ۔۔۔21، دسمبر2012ء 
پاکستان عوامی تحریک (منہاج القرآن ) کے 5رکنی وفد نے ابرار رضا ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ایم کیوایم راولپنڈی زون آفس میں رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان سے ملاقات کی اور 23دسمبر کو لاہور مینار پاکستان پر پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ہونیوالے جلسہ عام میں ایم کیوایم کو شرکت کی دعوت دی ۔پاکستان عوامی تحریک کا وفد جب زونل آفس پہنچا تو ان کا پھولوں کی پتیاں بچھاور کرکے استقبال کیا گیا اس دوران موجود افراد نے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں پرجوش نعرے بھی لگائے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد صلاح الدین ، حق پرست رکن قومی اسمبلی آصف حسنین ،ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی (پنجاب ) کے جوائنٹ انچارج محمد رفیق ، رکن فیض اللہ ، صوبائی تنظیمی کمیٹی KKGBکے رکن رحمت علی خان اور راولپنڈی زون کے قائم مقام زونل انچارج واراکین زونل کمیٹی بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اورملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمے کیلئے 23دسمبر کو لاہور مینار پاکستان پر ہونیو الے پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام کو اہم پیش رفت قرار دیا ۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان نے وفد کی زونل آفس آمد پر ان کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین شروع دن سے ہی فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمے کی عملی جدوجہد کررہے ہیں اور پاکستان عوامی تحریک کامنشور اس حوالے سے ایم کیوایم سے مکمل مماثلت رکھتا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ 23دسمبر کو ایک ایم کیوایم کا وفد مینار پاکستان پر پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام میں شرکت کرے گا ۔اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے 23دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسہ کی حمایت پر دلی تشکر کااظہار بھی کیا ۔ 
 
سینئر صحافی ایم اے مجید کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس 
لندن۔۔۔21، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سینئر صحافی ایم اے مجید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)
 
ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازشوں میں ناکامی پر سازشی عناصر اس کے عوامی مینڈیٹ کو ختم کرنے کیلئے بغیر مردم شماری کے نئی حلقہ بندیوں پر اترے ہوئے ہیں ، فرخ اعظم ، نثار پہنور 
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت شاہد خالد کالونی یونٹ اور یوسی 9نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے اظہار خیال 
کراچی ۔۔۔21، دسمبر2012ء 
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام شاہ خالد کالونی یونٹ اور یوسی 9نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد ہوا جس میں خواہستی بروہی گوٹھ رابطہ آفس ، عمر بلوچ گوٹھ رابطہ آفس اور شاہ خالد کالونی یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جنرل ورکرز اجلاس میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، صوبائی وزیر و جوائنٹ انچارج نثار احمد پہنور ، اراکین سید معین الدین ، عزیز الرحمان ، حاجی علی محمد کچھی اور سید احمد رضا بھی موجودتھے ۔ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم اور جوائنٹ انچارج نثار پہنور نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطا ف حسین نے جس دن سے مظلوم و محکوم طبقہ کے حقوق کے حصول کی جدوجہد شروع کی اسی دن سے ملک پر قابض استحصالی جاگیردار انہ ، وڈیرانہ اور موروثی سیاست کا ٹولہ جناب الطاف حسین کا مخالف ہوگیا ، جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کویہ بات ہضم نہیں ہورہی کہ ملک میں رہنے والے غریب و متوسط طبقے کے باشعور اور اور اہل افراد اسمبلیوں میں آکر ان کے درمیان بیٹھے اور یہ انقلابی کام قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کرکے دکھا دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کو ختم کرنے کیلئے ماضی میں گھناؤنی سازشیں کی گئی ، 15ہزار سے زائد کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیا ، اب بھی ایم کیوایم کو محدود کرنے کیلئے سازشیں کی جارہی ہے ، کراچی میں آئے دن ایم کیوایم کے کارکنان کو شہید کیاجارہا ہے ، سوچی سمجھی سازش کے تحت ٹارگٹ کلنگ کرائی جارہی ہے ، جرائم پیشہ گینگ وار عناصر کو سرکاری سرپرستی میں کراچی کے عوام سے بھتہ وصولی اور غریب عوام کے قتل کا لائسنس دیدیا گیا ہے ، عوام کو فقہہوں ، زبان کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور جب ان سب میں ناکامی نظر آئی تو استحصالی نظام کے پروردہ عناصر ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو ختم کرنے کیلئے بغیر مردم شماری کے نئی حلقہ بندیوں پر اترے ہوئے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی مینڈیٹ ختم کرکے کسی بھی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانے کا عمل ملک و قوم کے مفاد میں ہرگز نہیں ہوسکتا اور ایسا کرنے والے سازشیوں کو یہ سوچ لینا چاہئے کہ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کے نتائج ماضی میں بھی اچھے نہیں رہے ہیں۔
 
ایم کیوایم کے وفدکی درگاہ غوثیہ گمبٹ شریف کے گدی نشین پیراسداللہ شاہ کی وفات پران کے صاحبزادے سے تعزیت 
خیبرپور۔۔۔21، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے ایک وفدکے ہمراہ درگاہ غوثیہ گمبٹ شریف کے گدی نشین پیراسداللہ شاہ کی وفات پر ان کے صاحبزادے گدی نشین درگاہ غوثیہ گمبٹ شریف ابوصالح شاہ سے ملاقات کرکے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااور مرحوم کے بلنددرجات ،سوگوارلواحقین ودیگرعقیدتمندوں کے صبرجمیل کیلئے دعاکی۔ایم کیوایم کے وفدمیں حق پرست صوبائی وزیرماحولیات شیخ محمدافضل، سینٹرل ایگزیکیٹو کونسل کے رکن سیدفرزندعلی شاہ،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی فہیم الطافی اورعارف مسیح اورخیرپورزونل کمیٹی کے انچارج فتح رندکے علاوہ اراکین زونل کمیٹی و دیگر ذمہ داران وکارکنان بھی شامل تھے۔اس موقع پرابوصالح شاہ نے دکھ اورافسوس کی گھڑی میںیادرکھنے اور پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیا۔
 
ایم کیو ایم کا اقتدار میں شراکت کا واحد مقصد صرف اور صرف عوامی خدمت ہےِ ۔ محمد شریف
جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے کبھی بھی غریب و مظلوم عوام کے مسائل کے حل نہیں کیا ، اکرم عادل 
ایم پی اے کے فنڈسے میر عالم چندی رحمانی گلی میں سی سی فلورنگ اور نئی واٹرسپلائی لائنوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب
حیدآباد۔۔۔ 21 دسمبر2012ء
عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا متحدہ قو می موومنٹ کا منشور ہے اور حق پرست قیادت قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدر آباد زون کے انچارج محمدشریف نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی کے مختص فنڈسے میر عالم چندی رحمانی گلی تلک چاڑی میں سی سی فلورنگ اور نئی واٹرسپلائی لائنوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں رکن زونل کمیٹی عابد غوری ،حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اکرم عادل ، سیکٹراے کے ذمہ دارن و کارکنان اور علاقے کے معززین وعوام الناس نے کثیر تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قو می موومنٹ نے نہ تو ماضی میں اقتدار میں آکراپنے عوام کے مسائل کو نظر انداز کیا تھا اور نہ ہی آج وہ عوامی مسائل سے بے خبر ہے اور شہر میں جاری ترقیاتی کام اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں کہا کہ ایم کیو ایم کا اقتدار میں شراکت کا واحد مقصد صرف اور صرف عوامی خدمت ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی ہے۔تقریب سے رکن صوبائی اسمبلی اکرم عادل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے کبھی بھی غریب و مظلوم عوام کے مسائل کے حل نہیں کیا بلکہ اقتدار کو ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک واحد رہنما ہیں جنھوں نے اس طرز سیاست کے خاتمہ کیلئے عملی جدوجہد کی اور آج بھی اس کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک نے غریب و متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایماندار، تعلیم یافتہ اور اہل نوجوانوں کو کو ایوانوں میں بھیج کر مثبت سیاست کا آغاز کیا اور آج آپ کے حل شدہ مسائل قائد تحریک کی اسی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہیں۔تقریب سے رکن زونل کمیٹی عابد غوری نے بھی خطاب کیا۔
 
ایم کیو ایم نصیرآباد زون کا ملک کے مختلف علاقوں میں پولیو ورکرز پر حملوں پر اظہار مذمت 
نصیر آباد ۔۔۔ 21 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ نصیر آباد کے زونل پریس سیکریٹری خیر بخش نے زون کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں پولیو ورکرز پر حملے کے شرمناک واقعے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ، یہ گھناؤنی کاروائی کرنے والے ناصرف ملک کے بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں جو ملک و قوم کی بقاوسلامتی کے درپے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اس قسم کی کاروائی میں ملوث درندہ صفت عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی کاروائی کی ہمت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز انسانیت کی خدمت کے عظیم جذبے سے گھر گھر دورے کرکے معصوم بچوں کو مستقبل کی معذوری سے بچانے کی جو نیکی کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیو ورکرز کی جان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے تاکہ پولیو ورکرز اپنے کام کو احسن طریقے سے جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خوف کی اس فضا کو ختم کرنے اور پولیو ورکرز کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ان کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیں 
 
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کی جانب سے تعزیت 
حیدآباد۔۔۔ 21 دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں سیکٹرٹنڈومحمد خان یوسی 5کے یونٹ انچارج محبت خان مری کے بھائی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اﷲتعالی ، مرحوم کو جنت الفردوس میں ا علیٰ ترین مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے ( آمین )۔
 
عوام کے حقوق غصب کرنے والے عنا صرملک کی 98فیصد عوام کے رہنما جناب الطاف حسین اور ان کی جدوجہد سے خو فزدہ ہیں 
ایم کیو ایم سکھر زون کے زیر اہتمام جنرل ورکرز اجلاس سے انچارج و اراکین زونل کمیٹی کاخطاب
سکھر۔۔۔۔۔21دسمبر، 2012ء
سچے اور آفاقی نظریئے کو پھیلنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ، قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی نے اپنی زندگی ملک کے روشن مستقبل کیلئے وقف کر دی ہے ، قائد تحریک واحدسیا سی رہنما ہیں جو غریب و متوسط طبقے کو جاگیردارانہ نظام سے نجات دلا سکتے ہے ان خیا لا ت کا اظہا رمتحدہ قومی موومنٹ سکھر زون کے انچا رج محمد قطب الدین ،جو ائنٹ زونل انچا رج شہزادہ گلفا م اور زونل ممبر ذاکر بند ھا نی،رحمت علی الطا فی ،نعیم قریشی اور آصف انصا ری نے شو کت الا سلا م ہا ل میں ذمہ داران و کا رکنا ن کے جنر ل ور کر زا جلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ ملک پر گز شتہ 65 سا لو ں سے عوام کے حقوق غصب کرنے والے عنا صرملک کی 98فیصد عوام کے رہنما جناب الطاف حسین اور ان کی جدوجہد سے خو فزدہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قا ئد تحر یک نے اپنی ذات یا اپنے خا ندان کے مفا دات سے با لا تر ہو کر صر ف اور صرف غر یبوں کی حکمر انی کیلئے جد و جہد کی اور زبا نی دعو ؤ ں کے بجا ئے عوا می فلاح وبہبو د پر مبنی عو امی اقدامات کر کے ملک کی سیاست کو ایک نیا رخ دیا جس کی بدو لت ملک بھر کے غر یب اور مظلو م عوام کے دیر ینہ مسا ئل کا حل ممکن ہو انہو ں نے کہا کہ کارکنان اپنے اتحاد کو مضبوط بنائیں قائد تحریک نے ملک سے جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کے لئے نہ صرف ایک مثبت سوچ و فکر کو جنم دیا بلکہ اسے پروان چڑھانے کیلئے وہ عملی جد وجہد میں مصروف ہیں جسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے کارکنان کو بھی اپنا عملی کردار ادا کرنا ہو گاانہو ں نے مز ید کہا کہ غر یب عوام کو اپنے شعو ر کو بید ار کر کے اس با ت کا جا ئز ہ لینا ہو گا کہ کو ن سی جما عت عملی طور پر عو ام کے حقو ق کیلئے جد و جہد کر رہی ہے اور سا تھیو ں کو چا ہیے کہ قا ئد تحر یک کے نظر یے کو ملک کی 98فیصدغر یب و متو سط طبقے سے تعلق رکھنے وا لی عو ام تک پہنچا ئیں تا کہ غر یب عوام قائد تحر یک کی قیادت میں متحد ہو کر حقو ق کی جد و جہد رکھ سکیں۔ 
 
 
*****

5/8/2024 7:31:53 AM