Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کروائے،الطاف حسین۔ آل پارٹیزحریت کانفرنس کے وفد کی نائن زیروآمد کے موقع پرقائد تحریک الطاف حسین کی میرواعظ عمرفاروق اورکشمیری رہنماؤں سے گفتگو۔


 Posted on: 12/20/2012
اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کروائے،الطاف حسین۔
کشمیری عوام کی شراکت کے بغیرکوئی بھی مذاکرات بے معنی اور ڈھونگ ہونگے ۔اگرایم کیوایم کی حکومت تمام صوبوں میں آجائے توایم کیوایم کشمیریوں کامسئلہ ان کے امنگوں کے مطابق حل کرے گی ۔ایم کیوایم کاغیرمشروط تعاون کشمیری عوام کے ساتھ ہے، کشمیری عوام اتحادویکجہتی کامظاہرہ کریں۔
آل پارٹیزحریت کانفرنس کے وفدکی نائن زیروآمدکے موقع پرقائدتحریک الطاف حسین کی میرواعظ عمرفاروق اورکشمیری رہنماؤں سے گفتگو۔
جس اپنائیت سے آپ نے ہماراشانداراستقبال کیاہے اس پرہم آپکے بے حدممنون ومشکورہیں۔ایم کیوایم نے جس بیباکی سے مسئلہ کشمیرکوعالمی برادری تک پیغام پہنچایاہے ہمیں یقین ہے کہ کشمیرکامسئلہ کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق حل ہوگا۔میرواعظ عمرفاروق۔
لندن : ۔۔۔20؍دسمبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیاجائے اور مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے کیے جانیوالے مذاکرات میں کشمیرںیوکی نمائندگی کوشامل کیاجائے،ایم کیوایم کاغیرمشروط تعاون کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔انہوں نے یہ بات آج آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق اوران کے ہمراہ ایم کیوایم کے نائن زیرو آنے والے کشمیری رہنماؤں سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست صوبائی وزراء،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے علاوہ کشمیرکمیٹی کے ذمہ داران بھی موجودتھے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں کشمیری عوام کے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہوں اورانہیں غیرمشروط تعاون کی پیشکش کرتا ہوں۔ میں کشمیری عوام پرڈھائے جانیوالے ریاستی مظالم کی المناک داستانوں پر خون کے آنسوروتاہوں اوراپنے خطابات اورتقاریرمیں مظالم کی مذمت اوران کاشکار کشمیری عوام سے بارہا اظہاریکجہتی کرتارہاہوں۔انہوں نے کہاکہ میری کشمیری عوام سے ایک التجا ہے کہ وہ آپس میں اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کریں کیونکہ کسی بھی تحریک کی کامیابی کیلئے جبکہ اس کے مدمقابل قوت وسائل سے مالامال ہواس سے نمٹنے کیلئے اتحاد،منظم اورمتفقہ قیادت کاہوناضروری ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے افسوس کے ساتھ کہناپڑرہاہے کہ کشمیریوں کی طاقت تقسیم کی جاتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میںآپ سب سے التماس کرتاہوں کہ آپ ایک ہوجائیں جس سے آپ کی طاقت میں بے پناہ اضافہ ہوگااورآپ انٹرنیشنل سطح پرکشمیرکامقدمہ بہتر طریقے سے پیش کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جولوگ کشمیریوں کے مظالم پر خاموشی کا مجرمانہ عمل کررہے ہیں مجھے ان پرافسوس ہے اگرایم کیوایم کی حکومت تمام صوبوں میںآجائے توایم کیوایم کشمیریوں کامسئلہ ان کے امنگوں کے مطابق حل کرے گی چاہے کشمیری آزادی سے علیحدہ رہناپسندکریںیاپاکستان کے ساتھ رہنا پسند کریں فیصلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ کشمیرکے مسئلے پربات چیت کرنے چاہے پاکستان کاوفدبھارت جائے یابھارت سے کوئی وفد مذاکرات کیلئے پاکستان آئے کشمیری عوام کی شراکت کے بغیرکوئی بھی مذاکرات بے معنی اور ڈھونگ ہونگے۔جناب الطا ف حسین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاکہ مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے کشمیری رہنماؤں کومذاکرات میں شریک کرنے کاعمل یقینی بنایاجائے۔اس موقع پر کشمیری رہنمامیرواعظ عمرفاروق نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے اپنی اوراپنے وفد کی جانب سے جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کاشکریہ اداکیااورکہاکہ آج جس اپنائیت سے آپ کی ٹیم نے ہماراشاندار استقبال کیاہے اس پرہم آپ کے بے حدممنون ومشکورہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماراپاکستان آنے کابنیادی مقصدبھی یہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوریاں ختم ہو اورجہاں بس سروس،تجارت وتعلقات بہترہوں وہاں کشمیرکے مسئلے پرمثبت پیشرفت ہو۔انہوں نے مزید کہاکہ آپ نے جن جذبات کی ترجمانی کی ہے کشمیریوں کے جذبات بھی یہ ہیں کہ بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کیاجائے مارڈھاربندہو۔پاکستان میں انتخابات ہونے جارہے ہیں اورملک کی سیاسی جماعتیں انتخابات کی جانب جارہی ہیں ہماری خواہش ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے منشورمیں مسئلہ کشمیرکوشامل کریں۔آپ نے کشمیری انجمنوں کے درمیان جواتحادکی بات کی ہے ہم اس سے بھی مکمل متفق ہیں اورہماری خواہش ہے کہ تمام ساتھی یہاںآئیں اورمل کربات کریں۔انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ میں جب بھی لندن آؤتوآپ سے ملاقات کروں اورآپ کے خیالات ،احساسات ،تجربے اورحکمت عملی سے استفادہ کروں۔انہوں نے کہاکہ آپ کی جماعت نے جس بے باک طریقے سے مسئلہ کشمیر کو عالمی برادری تک پیغام پہنچایاہے ہمیں پوری یقین ہے کہ کشمیرکامسئلہ کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق حل ہوگا۔اس موقع پرجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کوہدایت کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیری نمائندے جوبھی مطالبہ ایم کیوایم کے منشورمیں شامل کرواناچاہتے ہیں وہ پارٹی منشورمیں شامل کرنے کیلئے رابطہ کمیٹی کااجلاس کرکے ضرورشامل کرلیاجائے۔
 
ہماری سوچ وفکرکی عکاسی الطاف حسین بھائی کی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کررہی ہے،میرواعظ عمرفاروق
مسئلہ کشمیر پر ایم کیوایم سے اتفاق ہے کہ کشمیرکے مسئلے کے حل کیلئے کئے جانیوالے مذاکرات میں کشمیریوں کوشامل کئے بغیر اس کوحل نہیں کیاجاسکتا کشمیرکافیصلہ کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق حل ہوناچاہئے،سینیٹرنسرین جلیل
متحدہ قومی موومنٹ اسٹیٹس کوکیلئے سنگین خطرہ ہے،ایم کیوایم نے ہردورمیں اسٹیٹس کوکوچیلنج کیا ہے گزشتہ 65برسوں کے دوران کشمیری عوام کے ساتھ جو کچھ ہوااس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے
ریاستی آپریشن کے دوران ہمارے پندرہ ہزارکارکنان کوماروائے عدالت قتل کیاگیا،قیادت اور کارکنان پر جھوٹے اوربے بنیادمقدمات بنائے گئے،خواتین پرگھوڑے دوڑائے گئے اورانہیں گھروں سے بیدخل کیا گیا
کراچی میں طالبائزیشن کی راہ میں ایم کیوایم سب سے بڑی رکاوٹ ہے،حیدرعباس رضوی
کراچی میں طالبان ہزاروں کی تعدادمیں موجودہیں جواب پولیو ویکسین پلانیوالی خواتین کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جلسے میں کھڑے ہوکراعلانیہ کہاتھاکہ ہمارے اورطالبان کے مقاصدایک ہیں
کراچی میں روزشیعہ ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفسیر اورعلمائے کرام مارے جارہے ہیں لیکن کوئی قتل وغارتگری کو روکنے والانہیں ہم دروازے کھولنے والے لوگ ہیں دروازوں پرتالے چڑھانے والے لوگ نہیں،پروفیسرعبدالغنی بھٹ
ہم توایم کیوایم کوحکمراں سمجھتے تھے یہاںآکرایم کیوایم پرمظالم کی داستان معلوم ہوئی
آل پارٹیزحریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق کی سربراہی میں وفدکی ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروآمدرابطہ کمیٹی سے ملاقات
کراچی: ۔۔۔20؍دسمبر2012ء
آل پارٹیزحریت کانفرنس کے چیئرمین وعوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء میرواعظ عمرفاروق نے کہاہے کہ ہماری سوچ وفکرکی عکاسی الطاف حسین بھائی کی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کر رہی ہے،مسئلہ کشمیرپراتفاق ہے کہ کشمیرکے مسئلے کے حل کیلئے کشمیریوں کومذاکرات میں شامل کیاجائے،ہماری دعاہے کہ یہاں کے حالات بھی درست ہوں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کی صبح حریت کانفرنس کے وفدکے ہمراہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآبادکے دورے کے موقع پرمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل جب میرواعظ عمرفاروق اپنے وفدکے ہمراہ نائن زیروپہنچے تورابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرسینیٹرنسرین جلیل،اراکین رابطہ کمیٹی کنورخالدیونس،واسع جلیل ، افتخار رندھاوا ، گلفرازخان خٹک،آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی کے ارکان طاہرکھوکھر،سلیم بٹ،حق پرست اراکین اسمبلی عبدالرؤف صدیقی،انورعالم اورصوبائی مشیر حیدرعباس رضوی نے ایم کیو ایم کے کارکنان اوراسکول کے بچوں کے ہمراہ ان کاوالہانہ اندازمیں پرتپاک استقبال کیا اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے گلدستہ پیش کرتے ہوئے زبردست خیر مقدم کیا۔ حریت کانفرنس کے وفدمیں مسلم کانفرنس کے رہنماء پروفیسر عبدالغنی بھٹ ، آزادجموں کشمیرپیپلزکانفرنس کے رہنماء بلال غنی لون،اتحادالمسلمین کے رہنماء مولاناعباس انصاری،آزادجموں کشمیرانجمن شاری شیعان کے رہنماء آغاحسین موسوی ، آزاد جموں کشمیرپیپلزلیگل کے رہنماء مختاراحمدوازا اورآزادجموں کشمیرپیپلزپولیٹکل فورم کے رہنماء محمد مصدق عادل شامل تھے۔ میرواعظ عمرفاروق نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر ایم کیوایم سے اتفاق ہے کہ کشمیرکے مسئلے کے حل کیلئے کئے جانیوالے مذاکرات میں کشمیریوں کوشامل کئے بغیر 
اس کو حل نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ پاک بھارت تعلقات میں ٹریڈوبس سروس سے زیادہ ضروری اوربنیادی مسئلہ کشمیرکاحل ہے جس کے بہترحل کیلئے دونوں ممالک کوایسا طریقہ کار واضح کرناہوگاجس پراتفاق رائے پایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی مسئلہ بات چیت کے بناء حل نہیں ہوسکتااورکشمیرکامسئلہ بھی بات اور مذاکرات کے ذریعے حل کرناہوگاتاہم اس میں کشمیریوں کی نمائندگی کوضرورشامل کیاجائے، پاکستان کی جماعتیں انتخابات کی طرف جارہی ہیں لہٰذاہماری خواہش ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے منشورمیں مسئلہ کشمیر کو شامل کریں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں قوی امیدہے کہ ایم کیوایم سمیت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس پاکستان کو ضرورتعمیرکریگی جس کاخواب قائداعظم محمدعلی جناح ؒ نے دیکھا تھا۔ قبل ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینرسینیٹرنسرین جلیل نے کہاکہ آج ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق اپنے رہنماؤں کے وفدکے ہمراہ قائدتحریک جناب الطاف حسین رہائشگاہ نائن زیروتشریف لائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم میں اورکشمیریوں میں جوچیزمشترک ہے وہ یہ ہے کہ مظالم ،ظلم وستم ،جبر،ماروائے عدالت قتل، خواتین کی بے حرمتی،جھوٹے مقدمات اور قیدوبندکی صحبتوں کاوہ دورہم بھی دیکھاہے جوکشمیری عوام پرڈھائے گئے۔انہوں نے کہاکہ کشمیرکافیصلہ کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق حل ہوناچاہئے،یونائیٹڈ نیشن کی نگرانی میں کشمیری عوام کشمیرکی آزادی کیلئے فیصلہ کریں توبھارت کو آزادی دیدینی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ میر واعظ عمرفاروق نے قائدتحریک الطاف حسین کی شخصیت سے متاثرہوکران سے ملاقات کی خواہش بھی ظاہرکی ہے جوانکے لندن دورے پرانشاء اللہ پوری ہوگی۔اس سے قبل نائن زیرو پرملاقات میں مسئلہ کشمیر،پاکستان بالخصوص کراچی کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پرسینیٹرنسرین جلیل نے میرواعظ عمر فاروق اوروفدکے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم کشمیری عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں کیونکہ 92ء میں ہمارے اوپربھی بھیانک ریاستی آپریشن کیاجاچکاہے جس میں ہمارے پندرہ ہزارکارکنان کوماروائے عدالت قتل کیاگیا،قیادت اور کارکنان پر جھوٹے اوربے بنیادمقدمات بنائے گئے،خواتین پرگھوڑے دوڑائے گئے،گھروں سے بیدخل کیا گیا اورقیدوبندکی صعوبتیں کیں۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیں متحدومنظم کررکھاہے ان کے بغیرہم کچھ نہیں،قائدتحریک جناب الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کی پوری قیادت مڈل کلاس سے تعلق رکھتی ہے یہ عمل اسٹیٹس کوکیلئے سنگین خطرہ ہے،ہم نے ہردورمیں اسٹیٹس کو چیلنج کیا،ابھی ایک جج نے یہ ریمارکس دیئے کہ کراچی میں ایسی حلقہ بندیاں کی جائیں کہ کسی ایک جماعت کی ’’اجارہ داری‘‘قائم نہ رہ سکے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 65برسوں کے دوران کشمیری عوام کے ساتھ جو کچھ ہوااس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ کشمیری عوام کاساتھ دیاہے اوران پرمظالم کی کھل کرمذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان آئے اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ کایہ دورہ خوش آئندثابت ہو۔انہوں نے کہاکہ یونائیٹڈنیشن مسئلے کوبات چیت کے ذریعے حل کرے کیونکہ جنگوں سے مسائل نہیں بلکہ مزیدخراب ہوتے ہیں ۔ اس موقع پر حیدر عباس رضوی نے کہاکہ کراچی میں طالبان ہزاروں کی تعدادمیں موجودہیں جواب پولیو ویکسین پلانے والی معصوم خواتین ماؤں بہنوں اور بچیوں کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں طالبان نے کراچی میں پکٹس قائم کررکھی ہیں جہاں مائیں بہنیں اور بچیوں بھی ان کے مظالم سے محفوظ نہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں طالبائزیشن کی راہ میں ایم کیوایم سب سے بڑی رکاوٹ ہے یہ واحدجماعت ہے جو طالبان کوکسی صورت تسلیم کرنے کوہرگزتیارنہیں،باقی صوبوں کی جماعتوں نے انہیں تسلیم کرلیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جلسے میں کھڑے ہوکراعلانیہ کہاتھاکہ ہمارے اورطالبان کے مقاصدایک ہیں پھروہ پنجاب میں دھماکے کیوں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سے طالبان کی فنڈنگ ہورہی ہے اوربھتہ خوری ،دکیتی اوربینک روبری کرکے کراچی سے کروڑوں روپے طالبان کے ہیڈکوارٹرپہنچایاجارہاہے لیکن ہماری قانون نافذکرنیوالی ایجنسیاں خاموش ہیں۔کراچی میں روزشیعہ ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفسیر اورعلمائے کرام مارے جارہے ہیں لیکن کوئی قتل وغارتگری کو روکنے والانہیں۔اس موقع پربزرگ کشمیری رہنماء پروفیسر عبدالغنی بھٹ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم دروازے کھولنے والے لوگ ہیں دروازوں پرتالے چڑھانے والے لوگ نہیں،حریت کانفرنس میں سنی بھی ہیں شیعہ بھی ہیں،اس میں عالم بھی ہیں اور جاہل بھی ملیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہماراایک دستوری موقف ہے اس میں ہماری سوچ ،کرداراورعمل کاجائزلے سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کل جماعتی حریت کانفرنس دوچیزوں کو بنیادی طورپرپسندنہیں کرتی ایک انتہاء پسندی اوردوسری تشدد ، ہماری ہمدردیاں مظلوموں کے ساتھ ہیں جیسے ایم کیوایم کی تمام ہمدردیاں مظلوموں کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم توایم کیوایم کو حکمراں سمجھتے تھے پریہاںآکرمعلوم ہوا کہ جس طرح آپ پرمظالم توڑے جارہے ہیں توباقی عام لوگوں کاکیاحال ہوگا۔ گفتگومیں میرواعظ عمرفاروق نے کہاکہ ہماری خواہش تھی کہ ہم سب سے ملیں،ہم پانچ سال کے بعدیہاںآئے ہیں پاکستان کے ساتھ ایک تعلق اوررشتہ ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیرکامسئلہ سیاسی ہے اس کوسیاسی بنیادوں پرحل کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی ہمیں مکمل حمایت حاصل ہے اورعالمی سطح پربھی جس طرح بات چیت چل رہی ہے ہمیں امیدکی کرن نظرآرہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب تک دونوں ممالک ایک دوسرے کے نزدیک نہیں مسئلہ حل نہیں ہوگا۔آخرمیں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے حریت کانفرنس کے وفدکوایم کیو ایم کے شعبہ فیکس اینڈ فائنڈنگ سیل کاتفصیلی دورہ کرایااورایم کیوایم پرڈھائے جانیوالے ریاستی مظالم ظلم وستم کاشکارایم کیوایم کے کارکنان کی زندہ داستانوں دیکھائی جنہیں دیکھ کر وفدکے ارکان حیرت زدہ رہ گئے۔
 
پاکستان عوامی تحریک سندھ کے نمائندہ وفد کی ایم کیوایم کے مر کز خورشید بیگم سیکرٹریٹ عزیز آباد آمد ، اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات 
پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 23دسمبر 2012کو مینار پاکستان پر منعقد ہونیوالے جلسہ عام کی مکمل حمایت پر جناب الطاف حسین سے وفد کا اظہار تشکر
ایم کیو ایم ملک و قوم کی بقاء و سلامتی اور خوشحالی کے لئے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کی اصولی حمایت کرتی ہے ، اراکین رابطہ کمیٹی 
کراچی :۔۔۔۔20دسمبر، 2012ء 
پاکستان عوامی تحریک سندھ کے نمائندہ وفد نے ایم کیو ایم کے مرکز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد کا دورہ کیا اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین وسیم آفتاب اور افتخار اکبر رندھاوا سے ملاقات کی۔ وفد نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 23دسمبر، 2012ء کو مینار پاکستان پرمنعقد ہونیوالے جلسہ عام کی مکمل حمایت پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا برملا اظہار کیا کہ ملک و قوم کی بقاء و سلامتی کیلئے ایم کیو ایم اور پاکستان عوامی تحریک دونوں کے پروگراموں میں کوئی فرق نہیں اور دونوں جماعتیں ملک سے استحصالی نظام کو ختم کرنے کی انقلابی جدوجہد میں مصروف ہیں جہاں کرپشن، موروثی سیاست اور لاقانونیت کے لئے کوئی جگہ نہ ہو۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ انسانی خدمت کا مقدس درس دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم کے قافلہ حق پرستی میں تمام قو میتوں کے افراد شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ملک میں عدل و انصاف پر مبنی ایک مثالی معاشرہ کی تشکیل کی جائے اور بلاتفریق رنگ و نسل زبان ا ورمذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو تعلیم، صحت اور روزگار کے یکساں مواقع حاصل ہوں اور انصاف کے حصول میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو ضرورت اس بات کی ہے کہ ان مقاصد کے حصول کے لئے عملی جدوجہد کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق حاصل ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ ملک ک ترقی و خوشحالی کے لئے ایم کیو ایم اپنے قائد کی ہدایت پر پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 23دسمبر، 2012ء کو منعقد ہونیوالے جلسہ عام میں اپنے بھرپور تعاون اور شرکت کا یقین دلاتی ہے ۔ وفد میں پاکستان عوامی تحریک سندھ کے صدر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر، نائب صدر سید اوسط علی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل قیصر اقبال قادری ، ڈپٹی سیکریٹی جنرل عصمت اللہ نیازی، میڈیا کوآرڈینیٹرز محمد الیاس مغل اور سید اسد جعفری شامل تھے۔ 
 
 
عوام اتوار 23دسمبر کو لاہورمیں مینارپاکستان پر ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام کوکامیاب بنائیں،حق پرست اراکین قومی اسمبلی
پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے، غریب ومتوسط طبقے کاا نقلاب برپا کرنے اورانصاف کانظام قائم کرنے کیلئے جوبھی سچی اورحقیقی آوازاٹھے گی ایم کیوایم اس کی غیرمشروط حمایت کرے گی
ڈاکٹرطاہرالقادری کی جماعت کاپروگرام اورمنشورومقاصد پاکستان کو بچانے اورفرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ اورحقیقی تبدیلی کیلئے ہیں
ایم کیوایم کا اعلیٰ سطحی وفد 23دسمبرکولاہورمیں ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام میں شرکت کرے گا۔ اراکین قومی اسمبلی 
کراچی: ۔۔۔20؍دسمبر2012ء
حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے عوام سے پرزوراپیل کی ہے کہ و ہ اتوار 23دسمبر کو لاہورمیں مینارپاکستان پر ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام میں بھرپور تعدادمیں شرکت کرکے اس جلسہ عام کو کامیاب بنائیں۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں اراکین قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے ،ملک میں غریب ومتوسط طبقے کاانقلاب برپا کرنے اورانصاف کانظام قائم کرنے کیلئے جوبھی سچی اورحقیقی آوازاٹھے گی متحدہ قومی موومنٹ اس کی غیرمشروط حمایت کرے گی۔ پروفیسر ڈاکٹرطاہرالقادری اوران کی جماعت کاپروگرام اورمنشورومقاصد پاکستان کو بچانے ، فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے ہے اوروہ بھی فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ کرکے غریب ومتوسط طبقہ کو آگے لاناچاہتے ہیں اورملک کے نظام میں حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں اسی لئے قائدتحریک الطاف حسین نے بھی ان کی بھرپورحمایت کا اعلان کیاہے۔انہوں نے اعلان کیاکہ ایم کیوایم کاایک اعلیٰ سطحی وفد 23دسمبرکولاہورمیں ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ عام میں شرکت کرے گا۔ اراکین قومی اسمبلی نے پاکستان میں حقیقی تبدیلی کی خواہش رکھنے والے تمام محب وطن پاکستانیوں سے پرزوراپیل کی کہ وہ 23دسمبرکومینارپاکستان لاہورمیں ہونے والے جلسہ عام میں بھرپورتعدادمیں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔ 
 
پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 23دسمبر کو لاہور میں مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ عام انشاء اللہ تعالیٰ ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ، ملک وسیم و اراکین زونل کمیٹی لاہور 
عوام جلسہ عام میں بھر پور تعداد میں شرکت کرکے جاگیردارانہ نظام او رموروثی سیاست کے تابوت میں آخر ی کیل ٹھونک دیں
لاہور :۔۔۔20، دسمبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ لاہور زون کے زونل انچارج ملک وسیم اور اراکین نے کہا ہے کہ 23دسمبر کو پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام لاہور کے مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ عام انشاء اللہ تعالیٰ ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر طاہر القادری اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد ، مشن اور مقصد ایک ہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اصولی اور جمہوری روش اپنا کر ہی ملک میں برسوں سے رائج جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری کی فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے کی جانے والی جدوجہد کو ایم کیوایم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ ایم کیوایم لاہور زون کے انچارج و اراکین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 23دسمبر کو مینار پاکستان پر پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ہونے والے جلسہ عام میں بھر پور شرکت کریں اور اسے کامیاب ترین جلسہ عام بنا کر جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور موروثی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں ۔ 
 
قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان میں بسنے والے مظلوم و محکوم طبقے کی امیدوں کا محور ہیں، فرخ اعظم
ایم کیو ایم آج ملک بھر کے غریب اور پسے ہوئے عوام کے مسائل کی واحد ترجمان ہے، نثار احمد پنہور 
ایم کیوایم ایک حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا، علیم الر حمن
کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ابراہیم حیدری سیکٹر کے مختلف سیکٹرز کے یونٹ اور رابطہ دفاتر کے ذمہ داران اور کارکنان کے اجلاس سے گفتگو
کراچی : ۔۔۔20؍دسمبر2012ء
کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست پر گزشتہ 65برسوں سے وڈیروں جاگیرداروں اور سرداروں نے قبضہ کررکھا ہے جو کہ اپنے ذاتی مفاد کے حصول کے لئے پارٹیاں تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ ملک بھر کے دو فیصدطبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے مفادات ایک ہیں اور ان کوغریبوں کے مسائل کے حل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔یہ بات انہوں نے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ابراہیم حیدری سیکٹر کے مختلف سیکٹرز کے یونٹ اور رابطہ دفاتر کے ذمہ داران اور کارکنان کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی علیم الرحمن کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ورکن سندھ اسمبلی نثار احمد و اراکین کمیٹی بھی موجو د تھے۔ انہوں نے کہاکہ صرف جناب الطاف حسین ہی ہیں جن کے دل میں غریبوں اور مظلوموں کے لئے درد ہے اسی لئے وہ پاکستان میں بسنے والے مظلوم و محکوم طبقہ کی امیدوں کا محور و مرکز ہیں۔ جناب الطاف حسین ملک کے فرسودہ جاگیر دارانہ نظام کوبدلنا چاہتے ہیں اوراس کے لئے ایم کیو ایم نے پندرہ ہزار جانوں کی قربانی دی ہے اب یہ ہم سب کا فرض ہے کہ حق پرستی کی اس جدوجہد میں ان کے دست و بازو بنیں۔ اس موقع پر کے ایم او سی کے جوائنٹ انچارج اور صوبائی وزیر نثاراحمد پنہور نے کہا کہ جناب الطاف حسین وہ واحد سیاستدان ہیں جن کی تمام تر سیاست کا محور عوامی خدمت ہے ایم کیو ایم آج ملک بھر کے غریب اور پسے ہوئے عوام کے مسائل کی واحد ترجمان ہے اور ان کو مسائل سے نجات دلانے کے لئے کوشاں ہے ۔ اجلاس سے رکن سندھ اسمبلی علیم الدین نے کہاکہ ایم کیوایم ایک حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ، کراچی ہی نہیں بلکہ کے ملک بھر کے عوا م کے دلوں میں ایم کیوایم کی محبت پیدا ہو گئی جو اب کسی طور ختم نہیں کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اور قائد تحریک کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصرجتنی چاہئے سازشیں کرلیں ایم کیوایم کوختم نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ 
 
پیر آف گمبٹ سید اسد اللہ شاہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
کراچی۔۔۔۔20دسمبر 2012
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پیر آف گمبٹ جناب سید اسد اللہ شاہ صاحب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام لواحقین اور عقیدت مندوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام اورسوگوار لواحقین کو صدمے کوبرداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے ۔ (آمین)
 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدو جہد کا مقصد ملک بھر کے ۹۸ فیصد عوام کو ظلم و جبر سے نجات دلانا ہے
ملک بھر میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفہ اور نظریے نے عوامی سوچ بدل ڈالی ہے، محمد شریف 
حیدرآباد ۔۔۔20 دسمبر2012 ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان میں غریب و متوسط طبقے کے مظلوم عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی اور ناانصافی کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک کی جدو جہد کا مقصد ملک بھر کے ۹۸ فیصد عوام کو ظلم و جبر سے نجات دلانا اور ملک میں غریبوں کی حکمرانی قائم کرنا ہے تاکہ غریب و مظلوم عوام بھی ملک میں آزادانہ زندگی بسر کرسکیں اور انہیں بھی وہ حقوق حاصل ہوں جو ۲ فیصد مرا عات یا فتہ طبقہ کو حاصل ہیں انہوں نے کہا کہ قائد تحریک نے نہ صرف مثبت سوچ وفکر کو جنم دیا بلکہ اسے پروان چڑھانے کیلئے وہ عملی جدوجہد میں مصروف ہیں مگراس جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہم سب کو بھی اپنا عملی کردار ادا کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ ملک بھر میں قائد تحریک کے فکر و فلسفہ اور نظریے نے عوامی سوچ بدل ڈالی ہے اور پاکستان میں رائج فرسودہ نظا م اور جاگیردارانہ ووڈیرورانہ سوچ کے سیا ستدانوں کیلئے مظلوم عوام کے انقلاب کی نوید دے رہا ہے قائد تحریک کی تعلیمات نے غریب و متوسط طبقے کے لوگوں میں شعوری بیداری پیدا کردی ہے ملک سے جاگیردارانہ نظام کو ختم کرنے کیلئے عوامی قافلے حق پرستی کی جدوجہد میں شامل ہو رہے ہیں۔قائد تحریک کے بھائی ، بھتیجے اور سترہ ہزار سے زیادہ کارکنان کا لہواس حق پر ستی کی جدوجہد میں شامل ہے ایم کیو ایم ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو ملک میں غریب و متوسط طبقہ کے مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کر رہی ہے ۔
قائد تحریک کی محبت اور ان کا دیا ہوا نظریہ کارکنان کی رگوں میں دوڑتے خون میں شامل ہے، مجیب الرحمان شر 
خیرپور زون۔۔۔۔۔20دسمبر، 2012ء
قائد تحریک اور کارکنان کا رشتہ جسم و روح کا ہے، روح کو جسم سے خدا کی مرضی کے بغیر دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کرسکتی۔ ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کرنے والے نہ تو پہلے کبھی کامیاب ہوئے اور نہ ہی اب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم خیرپور زون کے جوائنٹ انچارج مجیب الرحمان شر نے یونٹ پکاچانگ، رکن زونل کمیٹی محمد ملوک شر نے یونٹ ٹھری میروا اور اراکین زونل کمیٹی محمد یاسین شیخ، لطیف ڈنو پہوڑ نے یونٹ شاہ لطیف میں جنرل ورکرز اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے پاکستان کی غریب و مظلوم عوام کو انکے بنیادی حقوق دلانے کیلئے اپنی زندگی وقت کردی۔ قائد تحریک کی محبت اور ان کا دیا ہوا نظریہ کارکنان کی رگوں میں دوڑتے خون میں شامل ہے، سازشی عناصر یاد رکھیں یہ 1992نہیں بلکہ 2012ہے اور آج قائد کے چاہنے والے چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان، کشمیر سمیت ملک کے کونے کونے کے ساتھ دنیا بھر میں موجود ہیں اسلئے قائد کو کارکنان سے دور کرنا تو دور کی بات ایسا سوچنا بھی محال ہے۔ چنانچہ اگر قائد اور کارکنان کیخلاف سازشوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ملک کے کونے کونے سے صدائے احتجاج بلند ہوگئی۔ جناب الطاف حسین کا قصور کیا یہ ہے کہ انہوں نے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کیخلاف آواز حق بلند کی، موروثی سیاست کرنے والوں کے چہروں سے نقاب ہٹادیا، غریب و متوسط طبقے کے حقوق کی بات کی اور اس طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ، ایماندار اور باصلاحیت نوجوانوں کو ایوانوں میں پہنچایا۔ اس موقع پر ذمہ داران و کارکنان کو قائد تحریک کی جانب سے عدلیہ کے بارے میں اپنے غم و غصہ پر صبر و تحمل برقرار رکھنے کا پیغام بھی پہنچایا گیا۔
ایم کیو ایم آئین و قانون کی بالادستی اور عدلیہ کے احترام و تقدس پر کامل یقین رکھتی ہے، رائے خالد محمود 
محمود اشرف ہرزہ سرائی سے باز رہیں، جناب الطاف حسین نے محاز آرائی سے مکمل گریز کا سبق دیا ہے
ملتان۔۔۔۔۔20دسمبر، 2012ء
ایم کیو ایم ملتان زون کے انچارج رائے خالد محمود نے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمود اشرف کی ایم کیو ایم کے خلاف ہرزہ سرائی اور موشگافیوں کے جواب میں کہا کہ ایم کیو ایم آئین و قانون کی بالادستی اور عدلیہ کے احترام پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے عدلیہ کے احترام اور تقدس کی بات کی اور محاز آرائی سے گریز کا ثبوت دیا جو تمام حلقوں کی نگاہ میں قابل قدر ہے۔ جناب الطاف حسین نے اپنے گزشتہ روز کے بیان میں واشگاف طور پر کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ عدلیہ کا وقار و تقدس مجروح ہو ، میں تصادم اور محاز آرائی کی راہ اختیار نہیں کرنا چاہتا میں عدلیہ سمیت تمام اداروں کا دل سے احترام کرتا ہوں اور کسی سے بھی محاز آرائی نہیں چاہتا۔ انہو نے کہا کہ جناب الطافا حسین ایک بڑے رہنما ہیں، انکے کروڑوں چاہنے والے ہیں لیکن انہوں نے کسی طور بھی ذاتی انا کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ ملک و قوم کے مفاد میں اور عدلیہ کے تقدس کی خاطر وسیع القلبی کا قابل ستائش عمل اختیار کیا۔ انہوں نے جس وسیع القلبی اور معاملہ فہمی کا ثبوت دیا ہے تو دوسرے فریقین کو بھی اس جذبے کی قدر کرنی چاہیے اور باقی وہ لوگ جو ایم کیو ایم کے قائد اور عدلیہ کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کے خواب دیکھنے میں مصروف تھے انکے تمام خوابوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ اگر عدلیہ جناب الطاف حسین کی بعض باتوں کو غیر مناسب تسور کرتی ہے تو جب جناب الطاف حسین نے عدلیہ کے وقار و تقدس کی خاطر جو مثبت طرز عمل اختیار کیا اسکی بھی قدر کی جانی چاہیے اور جہاں تک محمود اشرف کی ہرزہ سرائی ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے اور واضح کردینا چاہتے ہیں کہ قائد تحریک پنجاب کے بھی بے شمار لوگوں کے رہنما ہیں۔ ہم بھی اسی پنجاب دھرتی پر پلے بڑھے ہیں لہذا ایم کیو ایم کے بارے میں زبان سنبھال کر بات کی جائے اور ہمیں احترام کی حد پار کرنے پر مجبور نہ کیا جائے ہم بخوبی سمجھتے ہیں کہ سازشی عناصر عرصہ دراز سے یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح عدلیہ اور ایم کیو ایم کا ٹکراؤ کردیا جائے لیکن قائد تحریک کی معاملہ فہمی اور حب الوطنی نے انکی امیدوں اور سازشوں پر پانی پھردیا ہے جس کی وجہ سے وہ شدید بوکھلاہٹ اور کھسیانے ہوکر اول فول بیانات دینے میں لگے ہوئے ہیں۔ اس موقع ہر جوائنٹ انچارج و اراکین و زونل کمیٹی ، ڈسٹرکٹ انچارج و اراکین کمیٹی ، اور مختلف ٹاؤنز کمیٹیوں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
 
 
*****
 

5/8/2024 5:39:55 AM